چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لیے عدالت کے آگے آگے بھاگ رہے ہیں : عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لیے عدالت کے آگے آگے بھاگ رہے ہیں۔ فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا۔ انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جج 2 گھنٹے انتظار کرتے رہے، موصوف اپنے سیل سے کمرۂ عدالت نہ پہنچ سکے۔ منی لانڈرنگ کے بدلے 458 کنال زمین، 28 کروڑ نقد اور 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی لینا کرپشن نہیں، اگر یہ سب فائدے نہیں ہیں تو کیا لنگر خانے اور مسافر خانے فائدے ہوتے ہیں؟صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والے آج خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لیے چور عدالت کے آگے آگے بھاگ رہے ہیں۔ شوکت خانم ٹرسٹ اور القادر ٹرسٹ کی آڑ میں مالی فوائد کے کاروبار چل رہے ہیں۔ سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بد دیانت شخص قوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، چوروں کا ٹبر احتساب سے زیادہ دیر نہیں بھاگ سکتا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر غلط فہمیاں دور کی جائیں گی، اسحاق ڈار
ٹھٹھہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ صدر مملکت نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری دی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ لوگ اس بند کمرے میں سلیمانی ٹوپی پہن کر موجود تھے؟
واضح رہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی معاملے پر پنجاب اور سندھ آمنے سامنے ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم کسی صورت دریائے سندھ سے نہریں نہیں نکالنے دیں گے، اس فیصلے کے خلاف تحریک چلائی جائےگی۔
اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی یہ مسئلہ اٹھایا اور کہاکہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں
اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے کچھ رہنماؤں کو بھی سندھ کی قیادت کے مؤقف پر اعتراض ہے۔ سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ نہروں کے معاملے پر پنجاب کے مؤقف میں جان ہے، سندھ کے ساتھی ایسے ہی جذباتی ہورہے ہیں، تاہم اس معاملے پر وسیع مشاورت کی ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری پارلیمنٹ صدر مملکت مخالفت نہروں کا معاملہ وی نیوز