حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرے گی: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے سامنے آنے سے بھاگ رہی ہے۔
عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، انہیں بیرون اکاؤنٹس بھرنے پر سزا نہیں دی گئی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو اسلام آباد میں گھر دے کر کے پی حکومت کے خلاف سیاسی مورچہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے انکار حکومت کے غیرمنتخب ہونے کی دلیل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان،اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔ بیرسٹڑ گوہر نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت کے ساتھ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کمیشن سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل ہوں۔