مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تنائو اور فرسٹریشن کا شکار ہیں، رہنما ن لیگ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تنائو اور فرسٹریشن کا شکار ہیں،190 ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد یہ اپنا دماغی توازن پہلے ہی کھو چکے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نےکہاکہ وزیراعظم کے بارے میں عمر ایوب کا نوحہ بڑا دلدوز ہے، عمر ایوب کو نقص حافظہ کی شکایت ہے، وہ شاید بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمر ایوب مرشد حال مقیم اڈیالہ سے پوچھ لیں کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے تھے؟ آخر تحریک انصاف کو کہاں سے امید نظر آ رہی ہے کہ وہ مذاکرات سے بھاگ کر پھر احتجاجی تحریکوں کی طرف جا رہی ہے۔ طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ مرشد حال مقیم اڈیالہ کا مطالبہ ہے کہ جیل سے رہا کرو تو مذاکرات کروں گا، جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کروں گا،’’ایب سلیوٹلی ناٹ‘‘ کا دیوان لکھنے والے اب اپنے تخلص تبدیل کرلیں ، اب عوام آپ سے چھٹکارے کے لئے یوم نجات منائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مذاکرات سے
پڑھیں:
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم جاری مالی سال کے دوران35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کی غیر قانونی منتقلی کی حوصلہ شکنی اور سمندر پار افرادی قوت کی تعداد میں اضافہ کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 35 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر2024 کے دوران ترسیلات زر کے محصولات 33 فیصد بڑھوتری سے 17.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 30.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں۔