2025-02-26@13:06:03 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«ون ڈے کرکٹ سے»:
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی جارح مزاج بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ عرصہ قبل قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میرا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا،ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے، فخر زمان ہر طرز کی کرکٹ سے تقریباً اڑھائی مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے فخر زمان کو اڑھائی ماہ کا آرام دیا ہے۔فخر زمان لیگز پر این او سی...
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز کا 25 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ویرات کوہلی نے اتوار کو دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران 47 ویں اوور میں کلدیپ یادیو کی گیند پر نسیم شاہ کا کیچ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔ یہ کوہلی کا ون ڈے کرکٹ میں 157واں کیچ تھا، جس کے ساتھ انہوں نے سابق کپتان محمد اظہرالدین کا 25 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد اظہرالدین نے سال 2000 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں کوہلی نے آخری اوور میں خوشدل شاہ کا بھی کیچ کیا تھا۔...
ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے virat kohli WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگ میل عبور کر لیا۔بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 14ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 287ویں اننگز میں سرانجام دیا جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیزی سے اس مقام تک پہنچنے کا ریکارڈ ہے۔کوہلی نے یہ سنگ میل پاکستان کے خلاف آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں عبور کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق...
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14 رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ دوبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل ہیں اورکھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 2 وکٹیں گرگئیں اس سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق سری لنکن بلے باز سنگا کارا بھی یہ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنا مجموعی اسکور 11 ہزار رنز تک لے جاکر ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈز: نیوزی لینڈ 5 سینچریوں کے ساتھ انگلینڈ کے برابر روہت شرما جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جب بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کریز پر آئے تو انہیں 11 ہزار رنز کے لیے محض 12 رنز کی ضرورت تھی جو انہوں نے بآسانی حاصل کرلیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 261 ویں اننگز میں انجام دیا۔ وہ میچ میں 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح روہت شرما ہموطن بلے بازوں میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے اور مجموعی طور پر...
لاہور(نیوزڈیسک) سابق کپتان افغان کرکٹ ٹیم محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق محمد نبی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے. محمد نبی نے افغانستان کی جانب سے اب تک 170 ون ڈے میچز کھیلے۔ دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی،افغان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقا کے خلاف کراچی میں کھیلے گی۔ کراچی میں اس سے قبل پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں موجود تھیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنےکاعمل شروع
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے ریکارڈ برابر کردیا۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 123 اننگز میں تیز ترین چھ ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10 واں رن لے کر یہ اعزاز حاصل کیا، بابر اعظم نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں...
جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے اپنے ڈیبیو میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ میتھیو بریٹزکے نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 148 گیندوں پر 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز مکمل نہیں کیے تھے۔ بریٹزکے نے اس کارکردگی سے اپنے ہی ملک کے (جنوبی افریقی) کولن انگرام کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں124 رنز بنائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے چوتھے اور دنیا...
CUTTACK, INDIA: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں شان دار سنچری بنا کر چمپیئنز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی اور ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تاہم پاکستان کے سابق کپتان بدستور اس فہرست میں پہلے نمبر موجود ہیں۔ روہت شرما نے بھارتی ریاست اوڈیسا کے شہر کوٹیک میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 90 گیندوں پر 119 رنز بنائے اور طویل عرصے سے فارم حاصل کرنے کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کی۔ بھارتی کپتان نے...
سڈنی (اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔ مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیشنل سلیکشن پینل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔ ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات ،6فروری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا...
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا، مہمان ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔کیوی ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ تین ملکی سیریزکا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ون کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کیلئے افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی، سری لنکا کے کوسال مینڈس، وانندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے رتھرفورڈ کو نامزد کیا گیا تھا۔ آئی سی سی نے پیر کو مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا۔ آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی قرار پائے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے افغان کرکٹر ہیں۔ عظمت اللہ عمرزئی نے سال 2024 میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی، انہوں نے 14 ون ڈے انٹرنیشنل میں417 رنز اسکور کیے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹرز آف دی ایئر کے ناموں کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عظمت اللہ عمرزئی کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے اعزاز سے نواز دیا۔ 24 سالہ افغان کرکٹر نے 14 ون ڈے میچز میں 417 رنز اور 17 وکٹیں حاصل کیں، 52.12 کی اوسط سے رنز بنائے اور 20.47 کی اوسط سے وکٹیں لیں۔ عظمت اللہ کی نمایاں کارکردگیوں میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 149 رنز اور جنوبی افریقہ کے خلاف 50 گیندوں پر 86 رنز شامل تھے۔ نومبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیتنے...
لندن :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔ زرائع کے مطابق آئی سی سی رینکنگ، کئی ماہ سے نہ کھیلنے والے فخر زمان پر قسمت مہربان ہوگئی۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے’امام الحق، محمد رضوان اور صائم ایوب نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی’ بالترتیب 20، 22 ، 23ویں نمبر پر رہے۔ ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر روہت شرما ، شبھمن گل براجمان ہیں۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں حارث رؤف 585 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آئے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے آئی سی سی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی بیٹرز روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ شمبن گل اور ویرات کوہلی بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور تیسرے سے...

انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی،جیمز ونس کا اپنے فیصلے کا دفاع، ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ کر کیا
انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی،جیمز ونس کا اپنے فیصلے کا دفاع، ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ کر کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔ انگلش بیٹر نے اپنے فیصلے...
کراچی: بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میں 300 سے زائد رنز بنا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ راج کوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں میزبان بھارت نے آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 370 رنز بنائے۔ اس سے قبل، انڈین ویمن ٹیم نے 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف ہی دو وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے جبکہ گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی 5 وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز ہی بنا پائی تھی۔ ون ڈے میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کر دی ہے، تینوں ٹیموں کے درمیان اب تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے تمام میچز ملتان سے لاہوراور کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان اب یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم، جو پاکستان...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھار تی کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر یوزویندر چہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ طلاق کی افواہیں پھیلنا شروع ہو گئیں ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے۔ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا...