انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹرز آف دی ایئر کے ناموں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عظمت اللہ عمرزئی کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے اعزاز سے نواز دیا۔

24 سالہ افغان کرکٹر نے 14 ون ڈے میچز میں 417 رنز اور 17 وکٹیں حاصل کیں، 52.

12 کی اوسط سے رنز بنائے اور 20.47 کی اوسط سے وکٹیں لیں۔  

عظمت اللہ کی نمایاں کارکردگیوں میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 149 رنز اور جنوبی افریقہ کے خلاف 50 گیندوں پر 86 رنز شامل تھے۔ نومبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیتنے والے میچ میں انہوں نے ناقابل شکست 70 رنز کے ساتھ 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

افغانستان نے 2024 میں اپنی پانچ میں سے چار ون ڈے سیریز جیتیں، جس میں عظمت اللہ کی کارکردگی مرکزی حیثیت رکھتی تھی۔ عظمت اللہ سال 2024 میں ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اور وکٹ لینے والے کھلاڑی رہے۔

ویمن کرکٹر آف دی ایئر 2024 

خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی مایہ ناز بلے باز سمرتی مندھانا نے دوسری بار ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

 بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا نے 2024 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 میچز میں 747 رنز بنائے۔ وہ 57.86 کی اوسط اور 95.15 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سال کی سب سے زیادہ رنز بنانے والی خاتون کھلاڑی رہیں، ان کے بعد لورا وولوارڈٹ (697)، ٹیمی بیومونٹ (554) اور ہیلی میتھیوز (469) تھیں۔  

مندھانا نے 2024 میں چار سنچریاں بنائیں، جو ویمنز ون ڈے میں ایک نیا ریکارڈ ہے، اور 95 چوکے اور چھ چھکوں کے ساتھ 100 سے زائد مرتبہ باؤنڈری حاصل کی۔ ان کی شاندار بیٹنگ نے بھارت کے ٹاپ آرڈر کو جارحانہ بنیاد فراہم کی۔

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

بمراہ نے ہوم اور غیرملکی کنڈیشنز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوڑ میں برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔  

2024 میں بمراہ نے ریڈ بال فارمیٹ میں اپنا بہترین سال گزارا، دنیا کے نمایاں بولرز میں شامل رہے اور بھارتی ٹیم کی کامیابیوں میں نمایاں حصہ ڈالا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں شاندار کارکردگی کرکٹر ا ف دی ایئر ٹیسٹ کرکٹر عظمت اللہ

پڑھیں:

ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار

لاہور:

ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  •  17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
  • آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز آپس میں ہی الجھ پڑے
  • پاکستان سولر پینلز درآمد کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا
  • لاہور کا لالہ جو کرکٹ کی تاریخ میں امر ہوگیا
  • بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان