ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے virat kohli WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس )بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگ میل عبور کر لیا۔
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 14ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 287ویں اننگز میں سرانجام دیا جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیزی سے اس مقام تک پہنچنے کا ریکارڈ ہے۔کوہلی نے یہ سنگ میل پاکستان کے خلاف آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں عبور کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق بھارتی بیٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 350 سے زائد اننگز میں 14 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔خیال رہے کہ سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے یہ اعزاز 378 ویں اننگز میں حاصل کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی کرکٹ میں
پڑھیں:
ویرات کوہلی اور روہت شرما کیریئر کے اس موقع پر ٹیم کیلئے کچھ کرنا چاہیں گے: وہاب ریاض
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کیریئر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔
اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیریئر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہوگی۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں ان کا کردار بڑا اہم ہوگا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کرلیا تو یہ میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات کپتان محمد رضوان اور پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، سارا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس انداز سے کھیلتے ہیں اور آپ کی باڈی لینگویج کیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے مزید کہا کہ سارے کھلاڑی ہمارے شیر ہیں ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے، ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پُرامید رہنا چاہیے۔