آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے
آئی سی سی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی بیٹرز روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ شمبن گل اور ویرات کوہلی بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی ٹیسٹ میں ترقی، ٹی20 میں تنزلی
دوسری جانب ٹی20 میں بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے ساتھ چھٹے نمبر آگئے ہیں، جبکہ ٹیسٹ رینکنگ پانج درجے بہتری کے ساتھ ان کا بارہواں نمبر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بابر اعظم بادشاہت برقرار شاہین شاہ آفریدی ون ڈے پلیئرز رینکنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بادشاہت برقرار شاہین شاہ ا فریدی وی نیوز
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین بینک آف پنجاب اور سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صفدر جاوید سید کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔(جاری ہے)
پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صفدر جاوید سید ایک قابل، ایماندار اور مخلص افسر تھے،ان کی زندگی نئے آنے والے افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم صفدر جاوید سید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔