سڈنی (اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مارکوس اسٹوئنس

پڑھیں:

ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے بعد آسٹریلیا کی شرقِ اوسط میں دو ریاستی حل کی حمایت

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ حکومت نے شرقِ اوسط میں دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضے کے منصوبے کا جو حیران کن اعلان کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کے بعد انتھونی البانی کا یہ بیان سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

البانی نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایاکہآسٹریلیا کی پوزیشن وہی ہے جو آج صبح تھی اور جو گذشتہ سال تھی۔

آسٹریلوی حکومت دو طرفہ بنیادوں پر دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔"ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کے دوران ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت وہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک میں آباد کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہامریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے ساتھ بھی کام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ریال میڈرڈ اسٹار کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا، کپتان سمیت 4 اہم کھلاڑی باہر
  • آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • مارکس اسٹوئنس کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی کا فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کا ون ڈے سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے بعد آسٹریلیا کی شرقِ اوسط میں دو ریاستی حل کی حمایت
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا، آسٹریلوی وزیرِاعظم