2025-02-02@07:05:55 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«میرپور ماتھیلو»:
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کی عدالت جھگڑے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ ملزمان کو سزا سنائی ملزمان جیل حوالے ، تفصیلات کے مطابق سول جج فرسٹ مجسٹریٹ میرپور ماتھیلو کی عدالت نے جھگڑے کے کیس میں پانچ ملزمان کو سزا سنادی ہے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ماسٹر بھادر بوزدار کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم لال بخش بوزدار ، عاشق بوزدار ، کو ایک ایک سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ ، جبکہ عبد الخالق بوزدار نثار بوزدار کو دو دو سال قید اور سجاول بوزدار کو تین سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی یاد رہے کہ ملزمان...
میرپور ماتھیلو (پ ر) بااثر وڈیرے نے نوجوان پر گاڑی چڑھا دی، نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ بااثر اسلام خان مہر نے گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق بااثر وڈیرے نے نوجوان پر گاڑی چڑھادی، نوجوان رفیق احمد سومرو موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ بااثر اسلام خان مہر نے گاڑی چڑھادی جس کے بعد نوجوان کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم نوجوان کے ورثاء نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا جس کی قیادت الطاف سومرو، ایاز سومرو، خلیل احمد سومرو، حنیف سومرو و دیگر نے کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ بااثر نے پہلے ہمارے نوجوان کو ٹکر ماری پھر اس پر گاڑی چڑھا دی، جس کی وجہ سے ہمارے...
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ضلع کے 4 لاکھ 77 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے انتطامات مکمل، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے مہم کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 3 فروری سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کیا، پولیو واک میں شریک ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو واک کا مقصد لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا ہے، ضلع کے باشعور افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں پولیو وائرس کے خلاف لوگوں کو آگہی دیں، ہم سب کا مقصد پولیو سے پاک پاکستان ہے متعلقہ اداروں سمیت تمام شہریوں...
میرپور ماتھیلو (پ ر) جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کی قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ایس ایس پی آفس کے سامنے مختلف قوم پرست جماعتوں کا دھرنا، گھوٹکی میں امن و امان کے لحاظ سے بد سے بدترین بگڑتے ہوئے حالات اور ڈاکو راج کے خلاف جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی، جے یو آئی، پی ٹی آئی، فقہ جعفریہ سمیت ضلع بھر کی دیگر سیاسی و سماجی اور قوم پرست جماعتوں کا مشترکہ طور پر احتجاج۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پی پی کی سندھ حکومت نے سالہا سال سے سندھ کی اکثریتی حکومتی پارٹی ہونے کے باوجود سندھ اور سندھ واسیوں کو مسلسل بے امنی ، بیڈ گورننس ، لا قانونیت ، ڈاکو راج بے...
میرپور ماتھیلو (جسارت نیوز) دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا گیا، سندھ دشمن منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے، ڈاکٹر قادر مگسی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، بھٹائی چوک پر احتجاج و مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ایس ٹی پی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سندھ کے دشمن ہیں جنہوں نے پہلے لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضہ کیا، اب سندھ کا پانی فروخت کر...
میرپورماتھیلو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے
میرپور ماتھیلو (پ ر) ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے اغواء کاروں کے خلاف مسلسل کچے میں آپریشن جاری تھا، گزشتہ رات ڈی ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو کو اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ 2 مغویوں کو رونتی کچہ میں ڈاکوؤں/ اغواء کاروں کے پاس پہنچایا گیا ہے، اغواء کار دونوں مغویوں کو رات کسی بھی وقت کسی دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں، اطلاع ملتے ہی عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں ڈی ایس پی رونتی زاہد حسین میرانی، ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری صفیع اللہ انصاری، ایس ایچ او اباڑو محمد رمضان ملاح، ایس ایچ او کھمبڑا امام دین چانڈیو، ایس ایچ او آندل سندرانی محمد...
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ نے ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن گل محمد مہر کے ہمراہ تھانہ اے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ڈکیت بخت سندرانی اپنے گینگ کے ہمراہ ایک جگہ پر موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ہم نشاندہی والی جگہ پہنچے تو ڈکیت/ ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی، ہم نے بھی اپنے بچاؤ میں جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت/ ملزم عمران علی ولد شاہ میر واسو کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم اپنے...
میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت) ڈی ایچ او محکمہ ہیلتھ کی نااہلی کے باعث خسرہ کی وبا بے قابو مزید ایک 6 سالہ معصوم بچی چل بسی گھر میں کہرام محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں بدستور غائب ، کئی بچے خسرہ کی وبا میں تڑپنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او محکمہ ہیلتھ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی نااہلی کے باعث میرپور ماتھیلو ، یارو لونڈ جروار سمیت ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں خسرہ کی وبا پر کنٹرول نہیں ہو سکا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے گاؤں یارو لونڈ میں مزید ایک6 سالہ معصوم بچی صفیہ ولد عبدالمالک لونڈ دم توڑ گئی ہے جس وجہ سے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے...
میرپور ماتھیلو (پ ر) بائی پاس قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کرنے لگی، حادثات روز کا معمول بن گئے، تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کرنے لگی جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو بائی پاس قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان تنویر احمد سومرو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع پر میرپور ماتھیلو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جہاں...
میرپور ماتھیلو: گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں کے ساتھ فراڈ زمینوں کا معاوضہ ملنے کے بعد غائب ہو گئے
میرپور ماتھیلو (پ ر) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں کے ساتھ فراڈ، کسانوں کی زمینوں کا معاوضہ ملنے کے بعد غائب ہو گئے، کسانوں کا احتجاج، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے صنعتی ادارے ایف ایف سی کو گیس کی سپلائی پہنچانے والے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کے خلاف مختلف علاقوں کے مکینوں سoراب جتوئی ، حافظ نعیم بلوچ، شاہنواز سمیجو و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں عثمان، خادم وڑائچ اور پٹواری سیف الرحمان نے ہمیں معاوضہ دینے کا وعدہ کر کے زمینوں سے ہائی گیس پائپ لائن کراس کر کے زمینوں کو...
میرپور ماتھیلو (پ ر) نواحی علاقے گاؤں کوری کوہ میں گزشتہ روز بااثر وڈیرے اسلام مہر و ساتھیوں نے سومرا برادری کے گھروں پر دھاوا بول کر فائرنگ شروع کردی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس سلسلے میں سومرا برادری کے افراد نے الطاف سومرو کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرے نے بلا جواز ہمارے گھر پر حملہ کر کے ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میرپور ماتھیلو (پ ر) کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کراچی کی خاتون مسمات ماہ نور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ قبل ملزمان قربان سولنگی، اختر سولنگی، پرویز سولنگی و دیگر نے مجھے اغوا کیا تھا، میرپور ماتھیلو تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس وجہ سے ملزمان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی، آئی جی سندھ و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔