میرپور ماتھیلو: دریائے سندھ سے کینال نکالنے کیخلاف ریلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
میرپور ماتھیلو (جسارت نیوز) دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا گیا، سندھ دشمن منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے، ڈاکٹر قادر مگسی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، بھٹائی چوک پر احتجاج و مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ایس ٹی پی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سندھ کے دشمن ہیں جنہوں نے پہلے لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضہ کیا، اب سندھ کا پانی فروخت کر کے سندھ کو بنجر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اس کی بھول ہے، حکومت لولی لنگڑی ہے، پیپلز پارٹی کے سہارے چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے والے منصوبے کے خلاف 24 فروری کو ایس ٹی پی کی جانب سے حیدر چوک حیدرآباد پر جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ حیدرآباد احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ اس موقع پر جام فتاح سمیجو، زاہد میرانی، علی نواز جلبانی، عاجز گبول و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کو سندھ کی عوام مسترد کرتے ہیں اور یہ کینال کسی صورت نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دریائے سندھ سے کینال نکالنے ڈاکٹر قادر مگسی
پڑھیں:
کراچی: ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
کراچی:مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے آج بروز ہفتہ، 12 اپریل کو نارتھ کراچی یوپی موڑ سے ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے متعلقہ حکام کو ریلی نکالنے پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق خط ارسال کر دیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ یوپی موڑ ایک حساس پوائنٹ ہے اور یہاں پر ٹریفک حادثات کے ساتھ ساتھ ڈمپر جلانے کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں جبکہ اسی مقام سے کچھ فاصلے پر ایک غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین کا ریسٹورنٹ بھی ہے۔
لہٰذا امن و امان کی صورتحال پرامن بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ریلی نکالنے پر پابندی عائد کی جائے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی نکالنے کے حوالے سے بھی کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو کہ علاقے میں کشیدگی ، ہنگامہ آرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی۔
دفعہ 144 کے تحت ضلع وسطی میں 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے علاوہ ریلی نکالنے اور مظاہرے کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔