میرپور ماتھیلو: گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں کے ساتھ فراڈ زمینوں کا معاوضہ ملنے کے بعد غائب ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
میرپور ماتھیلو (پ ر) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں کے ساتھ فراڈ، کسانوں کی زمینوں کا معاوضہ ملنے کے بعد غائب ہو گئے، کسانوں کا احتجاج، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے صنعتی ادارے ایف ایف سی کو گیس کی سپلائی پہنچانے والے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کے خلاف مختلف علاقوں کے مکینوں سoراب جتوئی ، حافظ نعیم بلوچ، شاہنواز سمیجو و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں عثمان، خادم وڑائچ اور پٹواری سیف الرحمان نے ہمیں معاوضہ دینے کا وعدہ کر کے زمینوں سے ہائی گیس پائپ لائن کراس کر کے زمینوں کو بنجر بنانے کے بعد کمپنی سے ملنے والا لاکھوں روپے کا معاوضہ ہڑپ لیا ہے۔ احتجاج کر کر کے تھک چکے، اس وقت تک ہمیں معاوضہ نہیں دیا جا رہا جو ظلم ہے۔ انہوں نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کر کے معاوضہ دلایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوئی ناردرن گیس کمپنی کے
پڑھیں:
پرائیوٹ ٹرینوں میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں‘ مسافر پریشان
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کی پالیسی مسافرو ریلوے حکام کی ناک تلے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ، لاہور سے راولپنڈی میں چلنے والی ریل کاروں میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمپلی منٹری سروسز کے نام پر چائے، بسکٹ،سنیکس دئیے جاتے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ کمپلی منٹری سروسز کے نام پر پیش کردہ اشیاء کا بھاری بل تھما دیا جاتا ہے۔ بھاری بل ادا نہ کرنیوالے مسافروں کو ٹرین سے اتارنے کی دھمکی دی جاتی ہے، پرائیویٹ ٹھیکیداروں کا عملہ خود کو اسٹاف ظاہر کروا کر مسافروں کو دھمکاتا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی پنڈی ریل کار کے مسافروں نے چلتی ٹرین میں احتجاج کیا۔مسافروں کاکہنا تھا کہ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے مسافروں کو ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،سفری سہولیات میں بہتری کے دعویدار ریلوے حکام پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے آگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں، متعدد بار شکایات کے باوجود ریلوے حکام ٹھیکیداروں کی من مانیاں نہ روک سکے۔