Jasarat News:
2025-01-26@09:54:19 GMT

میرپورماتھیلو،خسرہ کی وبا بے قابو ،6 سالہ بچہ جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت) ڈی ایچ او محکمہ ہیلتھ کی نااہلی کے باعث خسرہ کی وبا بے قابو مزید ایک 6 سالہ معصوم بچی چل بسی گھر میں کہرام محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں بدستور غائب ، کئی بچے خسرہ کی وبا میں تڑپنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او محکمہ ہیلتھ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی نااہلی کے باعث میرپور ماتھیلو ، یارو لونڈ جروار سمیت ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں خسرہ کی وبا پر کنٹرول نہیں ہو سکا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے گاؤں یارو لونڈ میں مزید ایک6 سالہ معصوم بچی صفیہ ولد عبدالمالک لونڈ دم توڑ گئی ہے جس وجہ سے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے خسرہ کی وبا کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ہم نے کئی مرتبہ احتجاج کیا ہے لیکن تاحال محکمہ ہیلتھ کی جانب سے اس وقت تک ڈاکٹرز کی ٹیمیں نہیں بھیجی جا رہی ہیں جس وجہ سے خسرہ کی وبا بے قابو ہو گئی ہے انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ ہیلتھ خسرہ کی وبا

پڑھیں:

پشاور ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تشخیص

مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، لیب نے دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ ہو گیا، دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، لیب نے دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔ احتشام علی نے کہا کہ پشاور ایئرپورٹ منیجر کو خط لکھ دیا ہے کہ مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، معلومات ملتے ہی متعلقہ ڈی ایچ اوز کو کنٹیکٹ ٹریسنگ کے لیے مطلع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 2023ء میں 2، 2024ء میں 7 جبکہ 2025ء میں پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، عوام سے التماس سے سماجی فاصلوں کو یقینی بناتے ہوئے محتاط رہیں۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ سال نومبر میں منکی پاکس یا ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے دوسری ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وادی نیلم ،شدید برفباری ، راستے بند، حاملہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی ،ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں بذریعہ ہیلی کاپٹرمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
  • میرپور ماتھیلو:پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز
  • رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس پشاور سے رپورٹ
  • 2025 کا پہلا کیس رپورٹ، بیرون ملک سے آنے والے مسافر میں ایم پاکس کی تصدیق
  • پشاور ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تشخیص
  • رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس پشاور سے رپورٹ 
  • پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ
  • کیا چیمیئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز بھی ہوں گے؟
  • ڈی جی عبدالرشید سولنگی لوٹ مار میں بے قابو