میرپورماتھیلو،ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی رقم کی ادائیگی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
میرپور ماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کی ہدایات پر ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین مشتاق علی سیال اور برکت علی کورائی نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کے پاس شکایات جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میرپور ماتھیلو کی جانب سے انہیں ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم نہیں کی جارہی ہے اسی طرح کی شکایات موصول ہونے ہر ریجنل ڈائریکٹر گھوٹکی کی ہدایات پر ٹریژری آفس میرپور ماتھیلو نے مشتاق علی سیال کے اکاؤنٹ میں 11 لاکھ 77 ہزار 560 روپے جبکہ برکت علی کورائی کے اکائونٹ میں 3 لاکھ 30 ہزار 480 روپے منتقل کردی اور دستاویزی ثبوت ریجنل ڈائریکٹر گھوٹکی کو فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین نے مسئلہ حل کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب فضل محمد شیخ کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریجنل ڈائریکٹر
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی، سی پی اے ساؤتھ ایشیا ریجنل کانفرنس کروانے پر تعریفی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس کامیاب انعقاد پر تعریفی قرارداد کے متن کے مطابق سی پی اے کانفرنس کے انعقاد سے موسمیاتی تبدیلی، اے آئی اور محروم طبقوں سمیت دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، کانفرنس میں مالدیپ، ملائیشیا اور برطانیہ، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے سپیکرز اور ڈپٹی سپیکرز نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں سی پی اے ساؤتھ ایشیا ریجنل کانفرنس کروانے پر تعریفی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس کامیاب انعقاد پر تعریفی قرارداد ارکان اسمبلی سارہ احمد اور مہوش سلطانہ نے پیش کی۔ قرارداد کے متن کے مطابق سپیکر ملک محمد احمد خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں سی پی اے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے پاکستان کا دنیا میں مثبت کردار سامنے آیا۔
متن کے مطابق سی پی اے کانفرنس کے انعقاد سے موسمیاتی تبدیلی، اے آئی اور محروم طبقوں سمیت دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، کانفرنس میں مالدیپ، ملائیشیا اور برطانیہ، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے سپیکرز اور ڈپٹی سپیکرز نے شرکت کی۔ قرارداد کے مطابق پنجاب حکومت کی شاندار مہمان نوازی کے بارے میں آنے والے مہمانوں نے مثبت تاثر کا اظہار کیا، چارٹر آف لاہور جیسے منطقی نکات کو دنیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ متن کے مطابق کامیاب سی پی اے کانفرنس کا سہرا سپیکر ملک محمد احمد خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے۔