میرپور ماتھیلو: تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
میرپور ماتھیلو (پ ر) بائی پاس قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کرنے لگی، حادثات روز کا معمول بن گئے، تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کرنے لگی جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو بائی پاس قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان تنویر احمد سومرو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع پر میرپور ماتھیلو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
پنجاب میں شدید دھند، موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر
لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند چھا گئی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
موٹر وے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، اور موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری روک دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم 5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط کے ساتھ سفر کریں۔