میرپورماتھیلو: سوئی گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں کے ساتھ فراڈ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایف ایف سی انتظامیہ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ، زمینوں سے پائپ لائن بچھانے کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف گاؤں چاکر خان کولاچی کے مکینوں کا احتجاج ایف ایف سی انتظامیہ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کے خلاف نعرے بازی انصاف کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ایف ایف سی انتظامیہ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں گاؤں چاکر خان کولاچی کے مکینوں نے زمینوں کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خان محمد کولاچی اورمحمد حنیف و دیگر کا کہنا تھا کہ گیس کی پائپ لائن جو محمد پور سے ہماری زمینوں سے بچا کر ملٹی نیشنل کمپنی ایف ایف سی کو پہنچائی جا رہی ہے جس کا معاوضہ دینے کا سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں نے وعدہ کیا تھا لیکن اب ہمیں معاوضہ نہیں دیا جا رہا ہے جو ظلم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف ایف سی انتظامیہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے انجینئر عثمان پٹواری خادم و فورس کے اہلکار ہمیں معاوضہ دلانے کے بجائے سنگین نتائج بھگتنے کی دہمکیاں دے رہے ہیں جو ظلم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے سیشن جج گھوٹکی آرمی چیف چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی و دیگر بالا حکام سے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر معاوضہ دلایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف ایف سی انتظامیہ
پڑھیں: