میرپور ماتھیلو: بااثر وڈیرے نے نوجوان پر گاڑی چڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
میرپور ماتھیلو (پ ر) بااثر وڈیرے نے نوجوان پر گاڑی چڑھا دی، نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ بااثر اسلام خان مہر نے گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق بااثر وڈیرے نے نوجوان پر گاڑی چڑھادی، نوجوان رفیق احمد سومرو موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ بااثر اسلام خان مہر نے گاڑی چڑھادی جس کے بعد نوجوان کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم نوجوان کے ورثاء نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا جس کی قیادت الطاف سومرو، ایاز سومرو، خلیل احمد سومرو، حنیف سومرو و دیگر نے کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ بااثر نے پہلے ہمارے نوجوان کو ٹکر ماری پھر اس پر گاڑی چڑھا دی، جس کی وجہ سے ہمارے نوجوان رفیق احمد سومرو کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی، تاہم اسے سکھر اسپتال داخل کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خان مہر کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس اس کے خلاف کاروائی نہیں کررہی۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی اور وزیراعلیٰ سندھ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی سمیع سومرو کے احکامات پر بااثر وڈیرے اسلام خان مہر و دیگر کے خلاف بیلو میرپور تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، آخری اطلاع تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام خان مہر پر گاڑی
پڑھیں:
17 سالہ امریکی ٹک ٹاکر کی گاڑی کے اندر سے لاش برآمد
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ مال کے باہر کھڑی گاڑی سے ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ نیسایا ٹرنر کے نام سے ہوئی جو ایک معروف امریکی ٹاک ٹاکر تھیں، یہ واقعہ 18 جنوری کو جنوبی کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر پیش آیا۔
مقامی پولیس کے مطابق نیسایا ٹرنر کی گولی لگی لاش ایک گاڑی کے اندر سے برآمد ہوئی، ٹک ٹاکر سینے پر گولی کا نشان تھا۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم کسی ملزم کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by BillionDollaBaby (@s1yahhh)
یاد رہے کہ نیسایا ٹرنر کے ٹک ٹاک پر 3 لاکھ 10 ہزار جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 36 ہزار فالوورز تھے۔ انہوں نے موت سے چند دن قبل 15 سیکنڈ کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جو خوب وائرل ہوئی تھی۔