2025-03-29@19:51:59 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«موٹر سائیکل سوار میاں»:

    کراچی کے علاقے سائٹ ایریا اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ ارسلان کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ بی سجاد خان نے بتایا کہ حادثہ منی ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا تھا جس میں ایک ہی سڑک پر دوطرفہ ٹریفک کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اور منی ٹرک آمنے سامنے آگئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو...
    ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کار ساز پی اے ایف گیٹ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا، جہاں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق مرد کی عمر 30 اور خاتون کی عمر 25 سال ہے۔  حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ لیا، مشتعل شہریوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، اسی دوران پولیس پہنچ گئی، جس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ۔  اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے...
    کراچی مین کارساز روڈ پر کار سوار نے میاں بیوی کو روند ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، کار سوار زیر حراست، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا ریسکیو ذرائع کے مطابق مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا تھا۔ ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا۔ کار میں سوار ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 فرار ہوگئے ہیں۔...
    کراچی میں کارساز روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی فرار ہونے لگی مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا، اس دوران مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا اور اس  میں سوار ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، تین فرار ہوگئے۔شارع فیصل پر مشتعل افراد نے ٹکر مارنے والی گاڑی پر توڑ پھوڑ کی، اس دوران ٹریفک جام ہوگیا۔ اس موقع پر مشتعل شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کار سوار کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ اس واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق دو کاریں ایئرپورٹ کی طرف سے ریس لگاتی آ رہی تھیں،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب 22 وہیلر ٹرالر کی ٹکر سے ایک بائیک سوار جاں بحق ہو گیا۔  حادثے میں زخمی ہونے والے 45 سالہ حیدر علی قریشی کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حیدر علی قریشی ولد نعیم اللہ قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے 22 وہیلر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
    ایس ایچ او لوہی بھیر سہیل اشرف کی کامیاب کاروائی، 10 موٹر سائیکلز برآمد،4رکنی گینگ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )تھانہ لوہی بھیر کاروائی/10 موٹر سائیکلز برآمد ،وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں کے خلاف کاروائی،تھانہ لوہی بھیر وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے میں کامیاب،4 رکنی چھوٹو گینگ کو چوری شدہ موٹرسائیکلز سمیت گرفتار کر لیا گیا،چھوٹو گینگ سے 10 موٹر سائیکلز اور اسلحہ برآمد، کاروائی ایس ایچ او لوہی بھیر سہیل اشرف کی جانب سے کی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ شہر میں امن کی ضمانت ہے۔
    کراچی کی سڑکوں پر دوڑتے ٹرالر شہریوں کے جانی دشمن بنے ہوئے ہیں۔کراچی کے علاقے لانڈھی انڈسٹریل ایریا روڈ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شخص زخمی ہوا، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
    گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہر کامونکی میں خونیں مزدے نے دو موٹر سائیکل سواروں کی جان لے لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کامونکی جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مزدا نے دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت اٹھائیس سالہ کاشف اور شہباز کے ناموں سے ہوئی، حادثے کے بعد ڈرائیور مزدا چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ دوسری جانب اطلاع ملنے پرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس نے مزدا قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی جبکہ جاں بحق دونوں نوجوانوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Observer (@pakobserver) تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے ایک اور زندگی نگل لی ،موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک ، بیوی اور 2 زخمی، سخی پیر تھانے کی حدور بابا فرید پلازہ کے قریب کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل پر سوار عمران بھٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عنبر ین زوجہ عمران،8سالہ اریبہ اور9سالہ حسین ولد عمران بھٹی زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ،پولیس نے سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہوئے جس میں ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں زخمی ہونے والا 35 سالہ محمد ایاز جاں بحق ہوگیا جبکہ 25 سالہ عبدالوہاب کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متوفی کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر شوکت کھٹیان کی جانب سے مذکورہ واقعہ سے متعلق بتایا گیا تھا...
    ڈمپر ڈرائیورز نے حکومتی اقدامات اور دعوؤں کو ہوا میں اُڑا دیا، حکومتی احکامات کے باجود دن کے اوقات میں بھی ڈمپرز اور بھاری گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر دندناتی نظر آ رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد تیز رفتار ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل پر 3 نوجوانوں کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچلا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ موقع پر موجود ایک شہری نے کہا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈمپرز خوف کی علامت بن گئے، کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں آصف اور امجد جیلانی کی شناخت کرلی گئی، تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، پولیس نے ڈمپر...
    کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل پر 3 نوجوانوں کو کچل دیا۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل  کو کچلا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ موقع پر موجود ایک شہری نے کہا کہ ڈمپر دن دیہاڑے رانگ سائیڈ تیز رفتاری کے ساتھ جارہا تھا، ریتی لے جانے والا...
    کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل پر 3 نوجوانوں کو کچل دیا۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچلا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ موقع پر موجود ایک شہری نے کہا کہ ڈمپر دن دیہاڑے رانگ سائیڈ تیز رفتاری کے ساتھ جارہا تھا،...
    وہاڑی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر بورے والا میں بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ بورے والا روڈ اڈا 37 پھاٹک کے قریب پیش آیا، مخالف سمت میں آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا جس سے بہن بھائی جاں بحق موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثہ میں خاتون اور بچہ بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیوربس سمیت موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔تیزاب سے جھلسنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔
    لاہور میں 2 خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون سمیرا کا چہرہ ، ہاتھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ تیزاب سے جھلسنے والی خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔ واقعے میں گلی میں آتی دوست فائزہ بھی زخمی ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکاہیلمٹ پہننالازم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے بعد چالان شروع کردیئے،موٹرسائیکل کےسیکنڈسیٹرکےہیلمٹ نہ پہننےپر 2ہزارکاچالان کیاجانےلگا۔ ایس پی منیر ہاشمی نے بتایا کہ موٹرسائیکل کادوسراسوارخاتون ہےیامردہیلمٹ نہ پہننےپرچالان ہوگا ،،سیف سٹی کیمروں سےبھی مانیٹرنگ کرکےچالان کیےجارہےہیں،ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پربیٹھےشخص کاسیٹ بیلٹ پہننابھی لازم ہے۔ مزیدپڑھیں:راکھی ساونت سےشادی کیلئےمفتی قوی بھی میدان میں آگئے
    محراب پور(جسارت نیوز) ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود مہران ہائی وے پر لجپال ہوٹل کے پاس ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عبد الغفور جسکانی جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق گاؤں لعل خان جسکانی سے تھا نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کر دی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
    ڈی آئی خان ، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) ڈیرہ بھکر روڈ نزد اٹک پیٹرول پمپ موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق ، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکر روڈ اٹک پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبرAGW-776پنجاب نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 25سالہ محمد ریاض سکنہ گائوں روڑہ تحصیل کلاچی موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
    بھینس کالونی میں ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی، اتحاد ٹاؤن میں کوچ نے نوعمر لڑکے کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی کے علاقے روڈ نمبر 6 مہران ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار پر ماں کی گود میں سوار 15 ماہ کا بیٹا سوہان علی شاہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی والدہ 28 سالہ شبانہ زوجہ نور محمد شاہ زخمی ہوگئی ، ایس ایچ او شاہ سکھن جاوید ابڑو نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور شکیل کو گرفتار کر کے ٹریلر کو اپنے...
    ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست اوندو میں مسلح حملے میں 5شہری ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست اوندو کے علاقے اکورے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ حملے میں 5 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ اوندو پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔حملہ آوروںکی تلاش جاری ہے،تاہم فوری طور پر کسی مقامی گروہ یا عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
    نیو ملتان کے علاقے میں بزرگ شہری پر ایس ایچ او کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران ایس ایچ او نے اسے موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا۔بعد ازاں سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او شفیق کو معطل کر دیا۔علاوہ ازیں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے، پولیس کو کسی پر تشدد کا حق نہیں۔
    ملتان(نیوز ڈیسک)نیو ملتان کے علاقے میں ایس ایچ اوکے بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہری موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ ایس ایچ او نے موٹرسائیکل سے اسے نیچے گرادیا۔ تاہم ایس ایچ او کی جانب سے بزرگ شہری کو اس طرح تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیا اور فوری طور پر ایس ایچ او شفیق کو معطل کردیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغان کھلاڑی شاہ پور زادران نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے 2مختلف کا رروائیوں میں 3موٹر سائیکل سنیچرزسمیت4ملزمان کو گرفتار کرکے 6موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکلوں کے پرزے اور اسلحہ بر آمدکرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس نے کارروائی میں 3موٹرسائیکل سنیچرز محمد اعظم،محمد طلحہ اور احسان اللہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے پیزا ڈیلیوری بوائے سے چھینی گئی ایک عدد موٹر سائیکل سمیت 3 عددموٹر سائیکلیں ،ایک عدد ٹی ٹی پستول 30بور اور ایک موبائل برآمد کر لیاگیا ہے، ملزمان کے خلاف زرغون آباد تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسی طرح ایس ایچ او صدر اور عملے نے کلی اسماعیل میں ایک گھر سے 3عدد موٹر سائیکلیں اور متعدد موٹر سائیکلوں کے پرزے برآمد کر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ پر کینال روڈ سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کی تعمیر جاری ہے۔ یہ لینز عالمی معیار کے مطابق سبز رنگ سے تیار کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی تنظیم بھی بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کی رفتار60 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہو گی، کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ نئی موٹرسائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر سے زائد نہ ہو، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ رولز کی منظوری کے علاوہ گاڑیوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کی منظوری بھی دی گئی ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی۔ بہت جلد آپ کو پنجاب کی سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیاں نظر آئیں گی۔ نوجوانوں کو پنجاب حکومت کاروبار کیلئے قرضے دیگی۔ آسان کاروبار کارڈ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود...
    ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ڈائمنڈ لین پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے گرین لین کا آغاز کردیا گیا ۔سی ٹی او اطہر وحید نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پرفیروزپورروڈ پر گرین لائن کا آغاز کردیا گیا ہے،گرین لین صرف موٹر سائیکل سواروں کے لئے مختص کی جائےگی،ایک فٹ اونچی دیوار بنا کر باقی روڈ سے علیحدہ کیا جارہا ہے۔ موٹر سائیکل سوار صرف ڈائمنڈ لین کے اندر ڈرائیو کریں گے،ڈائمنڈ لین کے علاوہ باقی روڈ صرف گاڑیوں کے لئے مختص ہوگا،فیروزپور روڈ کے بعد دیگر شاہراہوں پر ڈائمنڈ لین بنائی جائے گی،کلین اینڈ کلئیر،ڈائمنڈ لین اور روڈانجینئرنگ سے ٹریفک کو بہتر بنایا جائیگا ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان لینے لگی۔ ٹیپو سلطان روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر ٹینکر نے بائیک سوار نوجوان کو کچلا،2 روز کے دوران 5 افراد واٹر ٹینکر تلے کچلے گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کراچی میں ہر دوسرے دن شہریوں کو کچلا جارہا ہے، ڈرائیور کے پاس کراچی کا لائسنس نہ ہو تو روڈ پرنہ آنے دیا جائے۔
۱