کراچی؛ اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب ایک اور تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی:
اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہوئے جس میں ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں زخمی ہونے والا 35 سالہ محمد ایاز جاں بحق ہوگیا جبکہ 25 سالہ عبدالوہاب کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
متوفی کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر شوکت کھٹیان کی جانب سے مذکورہ واقعہ سے متعلق بتایا گیا تھا کہ ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں جس میں بعدازاں ایک زخمی دوران علاج دم بھی توڑ گیا۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے شہریوں کی موٹر سائیکل اور ڈمپر کو اسٹیل ٹاؤن تھانے منتقل کر دیا جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
بورے والا میں بس نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا
وہاڑی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر بورے والا میں بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ بورے والا روڈ اڈا 37 پھاٹک کے قریب پیش آیا، مخالف سمت میں آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا جس سے بہن بھائی جاں بحق موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثہ میں خاتون اور بچہ بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیوربس سمیت موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔