کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل پر 3 نوجوانوں کو کچل دیا۔

رپورٹ کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچلا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

موقع پر موجود ایک شہری نے کہا کہ ڈمپر دن دیہاڑے رانگ سائیڈ تیز رفتاری کے ساتھ جارہا تھا، ریتی لے جانے والا حادثے کا ذمے ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

کراچی میں ڈمپر ڈرائیورز نے حکومتی اقدامات اور دعووں کو ہوا میں اُڑادیا، حکومتی احکامات کے باجود دن کے اوقات میں بھی ڈمپرز اور بھاری گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر دندناتی نظر آ رہی ہیں۔

5 فروری کو ڈمپر ڈرائیورز کی لاپرواہی سے میاں بیوی اور باپ بیٹے سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی

فوٹو: اسکرین گریپ سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے  گلشن اقبال میں  گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکو بیکری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر زخمی ہوئے، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ حادثے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مخالف سمت آگئی تھی، سڑک کی دوسری جانب دو افراد گاڑی کی زد میں آئے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گاڑی جلانے والے کچھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے ،ڈمپر کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے3 افراد جاں بحق
  • کراچی: مسکن چورنگی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان زخمی
  • کراچی: 104 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 85 افراد جاں بحق
  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر
  • کراچی، کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، مشتعل افراد نے کار جلادی
  • کراچی: تیز رفتار فارچیونر شہریوں پر چڑھ دوڑی، ایک شخص جاں بحق، گاڑی نذرِ آتش
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 دوستٍ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق