نائیجیریا: مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست اوندو میں مسلح حملے میں 5شہری ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست اوندو کے علاقے اکورے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ حملے میں 5 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ اوندو پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔حملہ آوروںکی تلاش جاری ہے،تاہم فوری طور پر کسی مقامی گروہ یا عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
محرابپور،بے امنی عروج پر، سیپکو ملازم رہزنوں کے نشانے پر
محراب پور(جسارت نیوز) سیپکو ملازم رہزنوں کے نشانے پر آگئے، ڈکیتی اور چوری واردات میں 2 شہری بھی موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم ہوگئے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر بائیکو پیٹرول پمپ کے پاس رہزن اسلحہ کے زور سیپکو ملازم ذوالفقار نانگور سے 125 موٹر سائیکل، ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔دوسری طرف ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود شہر کے حیدری محلہ میں سیپکو ملازم فہیم علی سومرو کی گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا۔خان واہن پولیس تھانہ کی حدود کوٹری کبیر رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ڈیون شاخ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر دو بھائیوں راشد سہتو اور علی سہتو سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔دوسری طرف کوٹری کبیر شہر میں یاسین چنا کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔