گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہر کامونکی میں خونیں مزدے نے دو موٹر سائیکل سواروں کی جان لے لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کامونکی جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مزدا نے دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مرنے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت اٹھائیس سالہ کاشف اور شہباز کے ناموں سے ہوئی، حادثے کے بعد ڈرائیور مزدا چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس نے مزدا قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی جبکہ جاں بحق دونوں نوجوانوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان

سربراہ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی۔

تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قوم کی حالت بہتر کرنے کےلیے سب سے بات کرنا ہوگی، ملک کا نوجوان مایوسی کی طرف جارہا ہے۔ پاکستان میں عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں۔

حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں: شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں۔

اے پی پی سربراہ نےمزید کہا کہ آج ان لوگوں کی حکومت ہے جو ووٹ لے کر نہیں آئے، یہ نظام نہیں چل سکتا، جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی۔ نوجوان تعلیم، روزگار اور قانون کی بالادستی چاہتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ملک کے نوجوان ہیں، آج کوئی راستہ نظر نہیں آتا، ملک آئین توڑ کر جبر سے نہیں چلتے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا پارلیمان خاموش ہے، وہ کالے قانون بناتا ہے، ملک کے نمائندے عوام کے نمائندے نہیں، اس خرابی کو دور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومتیں الیکشن چوری کرکے بنیں تو نہ ملک اور نہ ہی معیشت چلے گی، آج سیاست مفاد پرستی ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالنے کے لیے ہو رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن چوری کرکے عوامی نمائندوں کے احتساب کا نظام ہی ختم کر دیا گیا، وکٹوں والی سیاست ناکام ہو چکی ہے، ہم کسی الائنس کا حصہ نہیں، سب کو بیٹھ کر ملکی مفاد کی بات کرنی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری،اب انٹرنیٹ کی رفتار کم نہیں ہوگی
  • ایف آئی اے نوجوان کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟
  • پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کا نیا سنگ میل:افریقا ون سب میرین کیبل کا افتتاح
  • جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
  • یہ لیجنڈز محبت کی پچ پر رشتوں کے ٹیسٹ میچ کی بجائے صرف ٹی ٹوئنٹی کیوں کھیل سکے؟
  • کراچی؛ قیوم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل رائیڈر قتل
  • قصور، تیز رفتار وین نالے میں جا گری، 8 مسافر جاں بحق
  • لاہور: بارش کے بعد موٹرسائیکل سوار شہری اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں
  • کیا مریم نواز نوجوان ووٹروں کو رام کر سکیں گی؟