2025-02-08@17:58:44 GMT
تلاش کی گنتی: 5557
«مسلط کیا»:
ذرائع کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اسی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ شب بھی حملہ کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں 2 روز قبل کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے...
لاہور: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ٹوم لیتھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کھیلے...
اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ فارم 47 کے ذریعے غیر منتخب نمائندوں کو عوام پر مسلط کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ سال کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ کے علاقے میزان چوک (باچا خان چوک) تک پہنچی اور جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے نائب صوبائی صدر علامہ علی حسنین حسینی، علامہ ولایت حسین جعفری،...
سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کے 331رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 252 رنز پر آوٹ ہوگئی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ کرا دیا جبکہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت نے دن کے اوقات میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی عائد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے اہم اجلاس کیا جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈمپرز کو شہر میں صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہر میں چلنے والی...
قیدیوں کی دیکھ بھال کے فلسطینی ادارے الاسیر کلب نے غاصب اسرائیلی رژیم کی جیلوں میں 10 ہزار فلسطینی قیدیوں کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان قیدیوں میں سے سینکڑوں لاپتہ ہو چکے ہیں اور انکے انجام کے بارے کوئی اطلاع میسر نہیں! اسلام ٹائمز۔ قیدیوں کی دیکھ بھال کے فلسطینی ادارے الاسیر کلب (جمعية نادي الأسير الفلسطيني) نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطابق جن قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر جسمانی و ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں فلسطینی پریزنر کلب نے کہا کہ یہی مسئلہ آزاد ہونے والے ان قیدیوں کی ایک بڑی تعداد...
یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی اور سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر نے جوانوں سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فانڈیشن پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا ملتان میں ولادت با سعادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کی مناسبت سے یوم جواں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ملتان کے مختلف دینی اداروں سے طلبا و حفاظ کرام نے شرکت کی۔ یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی، سید فضل عباس...
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کے پانچویں مرحلے میں آج حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی دیر البلاح شہر سے کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں جنگ بندی معاہدہ: حماس نے پانچویں مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے حماس کی جانب سے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا گیا ہے، جنہیں پہلے دیر البلاح میں بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا اور پھر ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت...
نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی نے کسانوں کے مطالبے سے اتفاق کیا اور زرعی ٹیکس کو کسان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسانوں کی کسی بھی احتجاجی تحریک میں جماعت اسلامی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کسان بورڈ خیبر پختونخوا کے صدر حاجی عبدالاکبر خان کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے نائب امیر محمد ریاض خان سے ملاقات کی۔ وفد میں کسان بورڈ کے مرکزی نائب صدر حاجی رضوان اللہ مہمند، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران شامل تھے۔ وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر زرعی انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس عائد کرنے...
![دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے ہیں مگر یہاں سلیکشن ہے، مولانا عبدالغفور حیدری](/images/blank.png)
دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے ہیں مگر یہاں سلیکشن ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے، معاشی طور پر ریاست عدم استحکام کا شکار ہے، بلوچستان میں بھی ریاست نام کی کوئی چیز نہیں، جہاں بلوچوں نے اپنا ترانہ اور پرچم بنایا ہے، منظور پشتین نے کہا کہ ہمیں اب فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے کب تک چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے دینی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے...
فوٹو: اسکرین گریب بشکریہ آئی ایس پی آر/یوٹیوب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغازپاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا ہے۔ نیول چیف نے بنگلادیش،...
شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت نے دن کے اوقات میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے اہم اجلاس کیا جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈمپرز کو شہر میں صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہر میں چلنے والی تمام بڑے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نیول چیف نے بنگلادیش، جاپان، چین، امریکا، انڈونیشیا، ایران، سری لنکا، ملائیشیا اور یو اے ای کے بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ...
عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان اعلٰی انعام النبی نے کہا کہ انجینئر رشید کی صحت مزید بگڑ گئی ہے کیونکہ انکی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج مسلسل آٹھویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے تہاڑ جیل میں بند کشمیری رہنما و رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی صحت مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے بگڑ گئی ہے۔ بھوک ہڑتال کے آٹھویں دن ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو جیل سے دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس پر جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے تشویش کا اظہار کیا۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے محبوس رہنما انجینئر رشید کی صحت کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے انکا...
صوابی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش مرکزی رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے۔ حماد اظہر نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ کے موقع پر لاہور میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی ہے۔ احتجاجی ریلی پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے پی پی 161 میں نکالی، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کی جانب سے یوم سیاہ منایا جارہا ہے، اور اس موقع پر مرکزی جلسہ عام خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں کیا گیا۔ صوابی میں ہونے والے جلسہ عام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر،...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے 2 ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے؟ اس پر نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔ نیتن یاہو کا...
لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں فاسٹ بالر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے اور تکلیف کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری سہ ملکی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے دوران جب حارث رؤف اپنا چھٹا اوور کروا رہے تھے تو اچانک انہیں سینے اور پیٹ کے بائیں جانب شدید درد محسوس ہوا۔ درد کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ مزید بالنگ جاری نہ رکھ سکے اور فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ انہیں طبی امداد کے لیے ڈریسنگ روم منتقل کیا گیا جہاں ٹیم فزیو کی جانب سے ان کی انجری...
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ کراچی میں بھی دو چار سیٹیں پیپلز پارٹی سے چھینی گئیں، جس جس نے 2024 کے الیکشن میں غلط کام کیا سب کو رگڑا لگنا چاہئے، سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ کم از کم اس معاملے پر اکٹھے ہوں، کہ کچھ بھی ہو جائے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی نہ ہونے پائے تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے آئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) تل ابیب کے ’’یرغمالی اسکوائر‘‘ پر ہفتے کے روز ایک بڑی اسکرین پر رہائی پانے والی یرغمالیوں کی نحیف اور کمزور صورتیں نمودار ہوئیں، تو وہاں لوگوں میں خوف کی ایک لہر دیکھی گئی۔ ان سینکڑوں افراد نے دیکھا کہ اوہد بن امی، ایلی شارابی اور اور لیوی حماس کے جنگجوؤں کے درمیان کھڑے تھے۔ غزہ میں چھ ہفتوں کی جنگی بندی کے معاہدے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا یہ پانچواں موقع تھا۔ یہ معاہدہ انیس جنوری سے نافذ العمل ہے۔ تاہم، تب کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا جب آزادی پانے والے یرغمالیوں کی جسمانی حالت انتہائی بدحال نظر آئی۔ ان یرغمالیوں کی ویڈیوز سامنے آنے سے...
سٹی 42 : پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نےگزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے دن رات کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور اس موقع پر ایک مزدور سے کیا گیا وعدہ بھی پورا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے گزشتہ روز ظہرانے کے دوران مزدوروں کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیوز بنائے جانے کا تذکرہ اپنی تقریر میں بھی کیا جبکہ اس موقع پر ایک مزدور کو موبائل فون لے کر دینے کا وعدہ کیا جو کہ آج پورا کر دیا گیا ۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف مزدور نے محسن نقوی...
وزیراعلٰی کا اشارہ انڈیا الائنس میں شامل کانگریس اور عام آدمی پارٹی کیطرف تھا جو دہلی میں الگ الگ الیکشن لڑ رہی ہیں اور اسکا فائدہ بی جے پی کو حاصل ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور کانگریس و عام آدمی پارٹی کی ہار پر ایک چبھتا ہوا طنز کیا ہے۔ انہوں نے انڈیا الائنس کی پارٹیوں کے بیچ عدم اتحاد اور نتیجے میں ووٹوں کی تقسیم پر نشانہ لگاتے ہوئے ''مہا بھارت'' سیریل کے ایک مشہور سین کا میمس شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ''اور لڑو آپس میں''۔ اسی کے ساتھ انہوں نے "مہا بھارت" کے اس میمس کو...
سٹی42: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ جیل میں عمران خان کے پاس کاغذ قلم ہی نہیں تھا تو خط کیسے لکھ لیا۔گزشتہ خط کے دعوے کا معمہ ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ سوشل میڈیا اور نیوز میڈیا آؤٹ لیٹس میں اب بتایا جا رہا ہے کہ بانی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو "ایک اور" " کھلا خط" لکھ دیا جس میں انہوں نے جیل میں المناک زندگی گزارنے کے متعلق بتایا اور عویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں انہیں پانچ دن تک بجلی کے بغیر اندھیرے میں رہنا پڑا۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا...
میرا بس چلے تو 15فیصد ٹیکس کم کردوں،ملکی ترقی کا سفر شروع ہو چکا، اب ہم اڑان بھریں گے، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس 15 فیصد ابھی کم کردوں، لیکن اسکا وقت آئے گا، پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے نکل کر اجالوں کی طرف جو سفر کیا ہے، یہ کسی فرد واحد کا کام نہیں ہے بلکہ ایک اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہے،کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ملک...
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان پارٹی کارکنان نے بہادرآباد مرکز میں شور شرابہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں اختلافات کے باعث تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراض ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان پارٹی کارکنان نے بہادرآباد مرکز میں شور شرابہ کیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ روز تنظیمی عہدوں میں تبدیلیاں کی تھیں۔
مہربانو قریشی کو ریلی کے آغاز پر ہی پو لیس نے گرفتار کرلیا، جس میں کوئی مزاحمت نہیں کی گئی، تاہم اس موقع پر جاری ویڈیو میں پی ٹی آئی کے کئی کارکن خود بھی پولیس گاڑی میں سوار ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری 2025 کو ہونے والے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منایا گیا، جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے صوابی میں جلسے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 8 فروری 2024 کو ملک کے چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں دھاندلی سے پاک انتخابات ناگزیر، سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ پر شبخون مارنے کا کسی کو بھی حق نہیں، آئین کے تحت شہریوں کو حقوق ملنے چاہییں۔ انہوں نے کہاکہ مدارس ایکٹ سے متعلق تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں بات چیت سے...
التجا مفتی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انتخابات کے بعد بھی کچھ نہیں بدلا، اب تو متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دینے کو بھی جرم قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنی بیٹی التجا مفتی کے ساتھ انہیں گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے۔ التجا مفتی نے دعویٰ کیا کہ حکام نے انہیں باہر جانے سے روکنے کے لئے ان کی رہائش گاہ کے دروازے بند کر دئے ہیں۔ گیٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ماں اور مجھے دونوں کو گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے، ہمارے دروازے بند کر دئے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات بڑھانے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ زیادہ ٹیکس عوام کے لیے بوجھ ہے، لیکن اس میں کمی کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال میں مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پر قدم رکھا ہے اور یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال معیشت بحران کا شکار تھی، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام مشکلات میں تھا اور ملک...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سیکیورٹی ایجنسیز کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ پاک افغان ٹرانسپورٹرز کو مخلتف چیک پوسٹوں پر غیر ضروری ہراساں کیا جارہا ہے، طورخم سے لے کر کراچی تک ٹرانسپورٹرز سے مختلف جگہوں پر چیکنگ کے بہانے لاکھوں روپے لے جاتے ہیں، نیشنل ہائی وے پر جو قانونی چیک پوسٹ ہے ٹرانسپورٹرز کی اس پر چیکنگ کی جائے، غیر ضروری طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ مختلف سیکیورٹی ایجنسیز نے...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے قید کے دوران سختیوں، بنیادی حقوق کی پامالی اور سیاسی عدم استحکام پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے خط میں لکھا کہ انہوں نے ملکی بہتری کے لیے نیک نیتی سے ان نکات کی نشاندہی کی ہے، جن پر اگر عوامی رائے لی جائے تو 90 فیصد عوام ان کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے قید میں مشکلات اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مجھے جیل میں بدترین حالات کا سامنا ہے۔ موت کی چکی...
آٹھ فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،مریم اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، 2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر مینڈیٹ چوری کیا گیا، 8فروری 2024 کو چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس ملا، 4 سال میں کرپشن کی اعلی مثالیں قائم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملک کرپشن کے اندھیروں میں چلا گیا، مخالفین نے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی نایابی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے چینی کے نرخوں کو طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر اس سلسلے میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ چینی کے موجودہ نرخوں پر عام دکانداروں کیلئے چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ رمضان سے پہلے سٹہ باز سرگرم ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں دوکانداروں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) رواں اختتامِ ہفتہ پر جرمنی کے متعدد شہروں میں دائیں بازو کی انتہا پسندی، نفرت آمیز رویوں اور تارکین وطن کو سماجی دھارے سے کاٹنے کی کوششوں کے خلاف مظاہرے متوقع ہیں۔ میونخ میں منتظمین کا کہنا ہے کہ ان مظاہروں میں لگ بھگ 75,000 شرکاء کی توقع کر رہے ہیں، جو کہ ریلی کے لیے ابتدائی طور پر رجسٹرڈ ہونے والے 25,000 کی تعداد سے کئی گنا زیادہ ہے۔ فرینکفرٹ، ہینوور، بریمن اور شٹٹ گارٹ سمیت کئی شہروں میں بھی مظاہروں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں، لاکھوں لوگ ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے، بہت سے لوگوں نے ہجرت کی سخت پالیسی...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں عوام کو رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے عوام کی آمد جاری ہے اور ہرسال اس میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں، 56لاکھ لوگ گورنر ہاؤس آ چکے ہیں، ہم یہاں جوبھی کرتے ہیں میڈیاکےذریعے عوام کوآگاہی دیتے ہیں۔ سندھ کے گورنر نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کےنام...
لاہور: تھانہ گجرپورہ کے علاقے سے اغواء ہونے والے 10 سالہ زمان کو اغواء برائے تاوان سیل نے چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ اس کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے مطابق ملزمان نے بچے کے والدین سے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بچے کے والد نے 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم دی۔ چوہنگ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن پولیس ٹیم محفوظ رہی۔ گرفتار ملزمان میں ابرار حسن، محمد عدیل اور محمد بابر شامل ہیں۔ ایس پی نارتھ فرقان...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی ریلی میٹرو پولیٹن کار پوریشن سے نکالی گئی، جو مختلف شاہراہوں سے ہو تی ہوئی باچا خان چوک پہنچ کراحتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سیاست عمران خان کے بغیر نہیں چل سکتی، بیرسٹر گوہر مظاہرین نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی، 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ جلسے سے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ حسنین، پی ٹی آئی کے داﺅد شاہ کاکڑ، پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے عبد الر حیم زیاوتوال سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں نہ...
فوٹو: فائل صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو نظر بند کردیا گیا۔ ڈی ایس پی مظفر آباد کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو ضلعی صدر سید اظہر گیلانی کی رہائشگاہ پر نظر بند کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عبدالقیوم نیازی کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر نظر بند کیا گیا ہے۔
جمعرات کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے شہزاد سٹی سے اغوا ہونے والی عاصمہ بی بی کو 2 روز بعد بازیاب کروالیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر دشتی نے ’وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مغویہ کو خضدار تحصیل زہری سے بازیاب کرایا گیا۔ مختلف دشوار گزار علاقوں میں 20 سے 25 چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مغویہ کو جلد اہل خانہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں خضدار سے لڑکی کا اغوا اور لواحقین کا احتجاج، معاملہ کیا ہے؟ خضدار پولیس کے مطابق مغویہ...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے اجالوں کی طرف سفر کیا۔ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2023 میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام خدشات کا شکار تھا کیوں کہ ان کی شرائط بہت کڑی تھی اور اس وقت ملک میں مہنگائی کا بہت بڑا طوفان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے بہت مشکلات برداشت کیں، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں اور آج ہم عوام کی بدولت یہاں تک نہیں پہنچے ہیں، ترقی کا سفر اجتماعی کاوش اور محنت کا نتیجہ ہے، پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے اجالوں کی طرف...
جنگ بندی معاہدے کا پانچواں مرحلہ، 3اسرائیلی یرغمالی ،183فلسطینی قیدی رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے پانچویں مرحلے میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جن کی رہائی دیر البلاح شہر سے کی گئی ہے۔ حماس نے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا جنہیں دیر البلاح میں بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا جس کے بعد انہیں ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے...
لاہور: پنجاب وائلڈلائف نے مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر ایک شیر کے بچے کو اپنی تحویل میں رکھا تھا، جس پر عدالت نے انہیں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق آگاہی ویڈیوز بنانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالتی فیصلے کے تحت رجب بٹ کو ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرنا تھا، تاہم وہ فروری کے پہلے ہفتے میں یہ ویڈیو شیئر کرنے میں ناکام رہے۔ پنجاب وائلڈلائف لاہور ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر...
پنجاب وائلڈلائف نے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر شیر کے بچے کو اپنی تحویل میں رکھا، جس پر انہیں سزا کے طور پر جنگلی حیات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ویڈیوز بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ عدالت نے رجب بٹ کو حکم دیا تھا کہ وہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں جنگلی حیات سے متعلق آگاہی ویڈیو بنائیں اور اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کریں، اس فیصلے کے تحت انہیں ایک سال تک ہر ماہ ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنی تھیں...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کچھ ذمے داریوں سے دستبرداری کےلیے تیار تھے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی میں اختلافات کے معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ خالد مقبول نے مرکزی اراکین کے کہنے پر اپنی طرف سے ذمے داریوں کی تقسیم کا سرکلر جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ جب سرکلر جاری ہوا تو بیشتر ارکان نے مرکزی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپ میں اس سے اتفاق کیا اور کچھ اراکین نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ میری خالد مقبول سے کوئی لڑائی نہیں، مصطفیٰ کمالمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آج ہفتے کو رہائی پانے والے اسرائیلی شہریوں میں سے دو، اوہاد بن امی اور ایلی شارابی کو حماس کے جنگجوؤں نے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو کیبُتز بیری کے علاقے سے یرغمال بنایا تھا جب کہ اور لیوی کو اسی دن نووا میوزک فیسٹول سے اغوا کیا گیا تھا۔ حماس کے مطابق ان تینوں اسرائیلیوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے، اسرائیل 183 فلسطینیقیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں سے کچھ افراد حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سزا یافتہ ہیں۔ ان حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،مخالفین نے ترقی کرتی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، آج ملک ترقی کر رہا ہے تو اس کا کریڈٹ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے،ہارس اینڈ کیٹل شو کی آج (اتوار ) گرینڈ اوپننگ ہو گی، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔انہوںنے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، 2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر مینڈیٹ چوری کیا گیا، 8فروری 2024 کو چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس ملا،...
اسلام آباد: وزارت مذیبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیّ ملک نے کہا ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشپ نذیر گل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،بشپ نذیر گل مصطفیٰ ملک کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی ، اور ہھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔مصطفیٰ ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت اقلیتوں کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے اور انکے حوالے سے امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب بھی اقلیتوں کو ہر...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کے بجائے کرپشن کا بازار گرم رکھا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، دوسری طرف یہ جماعت جو یومِ سیاہ منا رہی ہے خیبر پختون خوا میں اس کی حکومت ہے، وہاں عوام کو کیا ملا؟ کے پی میں عوام کو ان کی کرپشن کی لمبی داستانیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے متعدد...
بھارتی ارب پتی شخصیت گوتم ایڈانی نے بیٹے کی شادی پر 10ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیہ کردئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز احمد آباد (آئی پی ایس )بھارت کی ارب پتی شخصیت اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی کے سب سے چھوٹے بیٹے جیت اڈانی ایک سادہ ہی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ مشہور کاروباری شخصیت گوتم اڈانی نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی سادہ اور روایتی طرز پر مبنی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی نے مختلف سماجی کاموں کی حمایت کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے کی بڑی رقم عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڈانی کے صاحبزادے جیت اڈانی کی...
بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےچین کے صوبہ جی لین کےشہر چھانگ چھون میں جی لین صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کے جامع احیاء کے اسٹریٹجک منصوبے کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے اور ملک کی “پانچ اہم سلامتی” کو برقرار رکھنے میں شمال مشرقی چین کے اہم فرائض کو ثابت قدمی کےساتھ انجام دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اعلی معیار کی ترقی کو بنیاد کے طور پر سمجھتے ہوئےاصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے...
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کو تسلیم کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:اروند کیجریوال کے بعد دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا سنگھ کون ہیں؟ ارند کیجریوال نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم عاجزی کے ساتھ عوامی مینڈیٹ قبول کرتے ہیں اور میں بی جے پی کو اس کی جیت کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کہ امید کرتا ہوں کہ بی جے پی دہلی کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ اپنے ویڈیو پیغام نے اپنی پارٹی کے برسراقتدار رہتے دہلی میں ہوئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کیجریوال کا کہنا تھا کہ ہم نے دہلی...
بیجنگ : چین کے ققومی جنگلات اور چراگاہوں کے ادارے، قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیٹی، اور وزارت خزانہ سمیت چھ محکموں نے مشترکہ طور پر “قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ” جاری کیا ہے۔ اس منصوبے میں نئے دور میں چین کے قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور جامع تعیناتی کی گئی ہے۔ منصوبے میں تجویز کیا گیا ہے کہ 2035 تک، قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کا نظام بنیادی طور پر مکمل ہو جائے گا، معیار میں بنیادی بہتری آئے گی، اور قدرتی جنگلات کا ماحولیاتی نظام صحت مند، مستحکم اور فعال ہوگا۔ منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام قدرتی جنگلات...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی دیر البلاح شہر سے کی گئی ہے۔ اور یہ قیدیوں کی رہائی پانچواں مرحلہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر حماس کا سخت ردعمل حماس کی جانب سے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا گیا ہے، جنہیں پہلے دیر البلاح میں بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا اور پھر ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اپنے تین قیدیوں کی رہائی کے بعدلے اب...
خطے میں مستحکم ترقی کے نام سے اختتامی سیشن میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہماری عوام بالحصوص پسماندہ اور کمزور طبقات کی امنگوں کی تکمیل کیلئے ناگزیر ہوگی، اس فورم کے ذریعے ایک بار پھر حقیقت کو تسلیم کیا کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کے ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے مراکز بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی اے ایشیا اور جنوب مغربی ایشیاء کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی سیشنز میں ماحولیاتی تبدیلیوں، اے آئی اور فیک نیوز پر قانون سازی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، جبکہ خطے میں مستحکم ترقی کے اختتامی سیشن سے قائم مقام صدرمملکت یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس پسماندہ اور کمزور طبقات کی امنگوں...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے، اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔ وزیراعلیٰ اور پی پی کے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اسپاٹ پر کام کریں، غفلت برتنے والوں کو سزا دلوائیں۔ گورنر سندھ کا کہنا...
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا۔ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف کے نام کھلا خط لکھا ہے، میں نے جن 6 نکات کی نشاندہی کی ہے ان پر عوامی رائے لی جائے تو 90 فیصد عوام ان کی حمایت کریں گے۔ خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ پری پول دھاندلی اور الیکشن کے نتائج تبدیل کر کے حکومت قائم کی گئی، عدلیہ پر قبضے کے لیے پارلیمینٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروائی گئی، ظلم و جبر...
راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا۔ یہ خط عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ ”میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف (آپ) کے نام کھلا خط لکھا، خط کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان دن بدن بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کیا جاسکے مگر خط کا جواب انتہائی غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری سے دیا گیا۔ عمران خان نے لکھا کہ میں پاکستان کا سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے مقبول اور بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں، میں نے اپنی ساری زندگی عالمی سطح پر ملک...
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پرسوں مولانا سے ملنے کے لیے تشریف لائے تھے، میں نے ان سے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی؟ یہ بھی پڑھیے غفور حیدری نے علی امین گنڈاپور کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں۔
جے یو آئی رہنماء مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور عالمی طاقتوں کے دہرے معیار کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا ہے کہ فلسطین پر گزشتہ ستر سال سے جاری انسانیت سوز مظالم میں امریکہ کا واضح ہاتھ ہے۔ اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں فلسطینی عوام کا بے دردی سے قتل عام کیا ہے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور...
پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے 8 فروری 2025 کو ہونے والے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے جسکے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کیجانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے صوابی میں جلسے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے,دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، سابق رکن اسمبلی زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں افراد کو...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس کیجانب سے چھاپہ اور ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کو کھولنے اور رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ و دیگر نے بیان میں گزشتہ روز کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس کی جانب سے چھاپہ اور ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی سیکرٹریٹ کو...
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اگلے ہفتے اُن ملازمین کی چھانٹی کی تیاری کرلی ہے جن کی کارکردگی کمتر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک انٹرنل میمو بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ میمو میٹا میں ہیڈ آف پیپل جینیل گیل نے جاری کیا ہے۔ میٹا کے انٹرنل میمو میں کہا گیا ہے کہ پیر کو یورپ، ایشیا اور افریقا کے بارہ ممالک سے تعلق رکھنے والے اُن تمام ملازمین کو خصوصی ای میل کے ذریعے چھانٹی کے فیصلے سے مطلع کردیا جائے گا جن کے نام شارٹ لسٹ کیے جاچکے ہیں۔ میٹا میں تین سال کے دوران متعدد بار بڑے پیمانے پر چھانٹیاں کی گئی ہیں۔ اِن چھانٹیوں کا بنیادی مقصد ادارے کی کارکردگی بہتر بنانا...
ملاقات بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ڈپٹی گورنر منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور، شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں ملاقات کی، علامہ شبیر میثمی نے وفد کا استقبال کیا اور تشریف آوری پر گلدستہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں علمی و فکری نشست ہوئی، جس میں بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ علامہ...
سٹی 42 : پاکستان ریلویز پولیس میں شمولیت اختیار کرنے کے شاندار مواقع، ریلوے پولیس میں سب انسپکٹر لیگل، اے ایس آئی، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن اور کانسٹیبل کی خالی سیٹوں پہ بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ریلویز پولیس نے کنٹریکٹ بنیادوں پر ملک بھر میں سب انسپکٹر لیگل (BS-14) کی 7 ، اے ایس آئی (BS-9) کی 7، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن (BS-7) کی 6 سیٹوں پہ بھرتی کی جائے گی۔ کانسٹیبل (BS-5) کی 480 آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف خالی اسامیو پہ بھرتیوں کا اشتہار بھی جاری کردیا گیا۔ خواہشمند امیدواران مجوزہ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کی ہدایت پر تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اورپالیسی امورکی نگرانی کریں گے، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے جبکہ تنظیمی کمیٹی کی ذمہ داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابرکے پاس ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابرلیبرڈویژن کی نگرانی کریں گے، شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں نسرین جلیل، انیس قائم خانی اورکیف الوریٰ کے پاس ہوں گی جبکہ یوتھ فورم کی ذمہ داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جو سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس اور روزانہ کی انٹیلی جنس بریفنگ تک رسائی کو منسوخ کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ جو جو بائیڈن کو خفیہ معلومات تک رسائی دینے کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ ’جو‘ تمہیں نکال دیا گیا ہے‘۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی 4 درجن سے زیادہ سابق انٹیلی جنس عہدیداروں کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر چکے ہیں جن پر انہوں نے جو بائیڈن کے حق میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے پانچویں مرحلے میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جن کی رہائی دیر البلاح شہر سے کی گئی ہے۔ حماس نے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا جنہیں دیر البلاح میں بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا جس کے بعد انہیں ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اب پانچویں مرحلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں...
پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک ایک موذی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں ، اداکارہ نےکینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔سنیئراداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کاانکشاف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا،اپنے اکاؤنٹ پر سر منڈوانے کی تصویربھی شیئر کی اور پیغام میں کہا کہ وہ کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں اور انکی کیموتھراپی جاری ہے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کیساتھ ساتھ انہوں نے اپنا جیولری برانڈ بھی شروع کیا ہے،تصویر میں اداکارہ اپنی جیولری کی نمائش کرتے ہوئے ناک میں نتھنی اور گلے میں ہار پہنے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد نہ صرف انکے فینز بلکہ شوبز انڈسٹری کے ستاروں کیجانب...
—فائل فوٹو محکمۂ بلدیات سندھ نے 12 میونسپل کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔شوکاز نوٹس میں تمام میونسپل کمشنرز کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمۂ بلدیات کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں عملے کی حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے تجاوزات کا خاتمہ، صفائی کا نظام بہتر، سڑکوں کی مرمت جلد مکمل کی جائے، کمشنر کراچی، کورنگی اور ملیر کا دورہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مہم کے دوران عملے کی غیر حاضری پر میونسپل کمشنر مؤقف پیش کریں۔شوکاز نوٹس میونسپل کمشنر گڈاپ، ناظم آباد اور لیاقت آباد کو جاری کیا گیا ہے۔محکمۂ بلدیات کے مطابق میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن اور چنیسر...
کانگریس کی منظوی کے بغیر امریکا کی اسرائیل کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز نیویارک:ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 7.4 بلین ڈالر مالیت کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے پر اتفاق کیا جس پر ڈیموکریٹک قانون سازوں نے انہیں مزید معلومات ملنے تک انتظار کرنے کو کہا، تاہم فروخت کی منظوری دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے اسرائیل کے لیے 6.75 بلین ڈالر کے بڑے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دینے کا اعلان کیا۔ اس پیکج میں فوجی سازوسامان کی ایک وسیع رینج شامل ہے، جیسے گولہ بارود، رہنمائی کے نظام، اور فیوز۔ بوئنگ، ایک بڑا دفاعی ٹھیکیدار، ان اہم کمپنیوں میں سے ایک...
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم چوری شدہ مینڈیٹ عوام کو واپس مل گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے آج یوم سیاہ ہوگا لیکن سارا پاکستان آج جشن اور یومِ تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے۔ 2018 میں آر ٹی ایس سسٹم بند کر کے مینڈیٹ چوری کیا گیا، جبکہ 8 فروری 2024 کو عوام کو ان کا حق واپس ملا۔ گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے، جس کے باعث ملک معاشی بحران اور مہنگائی کی لپیٹ میں آ گیا۔ انہوں نے مزید...
حماس نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پانچویں تبادلے کے دوران غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک مقام سے ایلی شرابی، اور لیوی اور اوہاد ببن امی کو رہا کر دیا گیا۔ یرغمالیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ارکان نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر حماس نے یرغمالیوں کو رہائی کے سلسلے میں ایک اسٹیج بنایا جہاں ں درجنوں نقاب پوش جنگجو موجود تھے۔ حماس کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ ان یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں اور نظربند شہریوں کو رہا کرے گا جن میں 18...
کراچی(نیوز ڈیسک) پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق شہری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد وقاص کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تھانے میں رات بھر تشدد کیا جس سے وقاص جاں بحق ہوا۔اہل خانہ کا کہنا ہے پولیس نے رات کو بائیک ٹکرانے اور اشیاء گم ہونے کی ایف آئی آر کاٹی، 3 افراد کو لاک اپ کیا گیا، تھانے میں تینوں پر رات بھر تشدد کیا گیا، صبح وقاص کے اچانک انتقال کا بتایا گیا، اس کے جسم پر...
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت پانچویں مرحلے میں حماس نے 3 قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں ایلی شرابی، اوہد بن امی اور لیوی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے پانچویں تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔ اسرائیل نے 18 ایسے قیدیوں کو رہا کیا ہے جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے ،54 طویل سزائیں کاٹ رہے ہیں، جبکہ 111 قیدیوں کو غزہ کی پٹی سے 7...
نئے دور میں شمال مشرقی چین کے جامع احیاء کے اسٹریٹجک منصوبے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےچین کے صوبہ جی لین کےشہر چھانگ چھون میں جی لین صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کے جامع احیاء کے اسٹریٹجک منصوبے کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے اور ملک کی “پانچ اہم سلامتی” کو برقرار رکھنے میں شمال مشرقی چین کے اہم فرائض کو ثابت قدمی کےساتھ انجام دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ...
ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پولیس نے ہاؤس اریسٹ کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف علاوہ ازیں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کر لیے گئے...
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ 1971ء میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، جس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔ پاکستان کو جو نقصان ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے عمران خان کی طرح 1971ء کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے صوابی جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی عوام کے لیے پیغام ہے۔ 8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منارہے...
چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں یومِ ترقی منایا جا رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی یومِ سیاہ منا رہی ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے۔ انہوں نے ایس سی او کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی پر فساد برپا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا...
لاہور(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی میزبان پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔مچل سینٹنر کا کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم...
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاںکیں،7ہزار لیٹر پانی ملا دودھ جو جڑواں شہروں کو سپلائی کیے جانا تھا موقع پر تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ کا کہنا ہے کہ دودھ کو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی جا رہی ہے،کارروائی موٹروے اور ٹھلیاں انٹر چینج پر ناکے لگا کر کی گئی،3دودھ بردار گاڑیوں کو2لاکھ 25ہزار کے جرمانے عائد کیے۔31دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا، دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔
---فائل فوٹو کراچی کے پریڈی تھانے کے لاک اپ میں پولیس تشدد سے وقاص نامی شہری کی ہلاک ہوا ہے۔نوجوان شہری کو گزشتہ روز پریڈی تھانے کے کانسٹیبل اسامہ کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔اہلِ خانہ کے مطابق ذاتی رنجش پر پولیس نے تھانے میں رات بھر تشدد کیا جس سے وقاص ہلاک ہو گیا، پولیس نے رات کو بائیک ٹکرانے اور اشیاء گم ہونے کی ایف آئی آر کاٹی تھی۔ اسلام آباد: حراست میں شہری کی ہلاکت، لواحقین کا سڑک پر لاش رکھ کر احتجاجوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ٹی ڈی پولیس کی حراست میں شہری ہلاک ہوگیا جس کے بعد لواحقین کی جانب سے سڑک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے۔...
سٹی 42 : سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ ٹرین کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص سے ہوتی ہوئی پاک بھارت سرحدی علاقے کھوکھراپار جائے گی۔ سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کیا ہے، تھر ڈیزرٹ سفاری ایکسپریس” سندھ کے سیاحتی شعبے کو نئی بلندیاں دے گی ، یہ سندھ کی ثقافتی روح کو چھونے کا نادر موقع ہے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف ٹرین کا افتتاح محکمہ ثقافت وسیاحت صوبائی وزیرسید ذوالفقارعلی شاہ کیا، اس موقع پر وزیر...
جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط کا بھی حوالہ دیا، سوال اٹھایا گیا کہ اگر کوئی جواب ملا تو کیا جواب ملا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی...
اسلام ٹائمز: پچھلے ہفتے فارن افیئرز میں ریچارد نفیو کی تحریر تھی، جو ایران کے خلاف پابندیوں کے معمار ہیں، جنہوں نے پابندیوں اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے نتیجے میں مقاصد کے حصول کے بارے میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مذاکرات ہی ایران کا مقابلہ کرنے اور اسے قابو میں رکھنے اور الجھائے رکھنے کا واحد راستہ ہیں۔ کیا یہ سمجھنے کے لئے کافی نہیں ہے کہ امریکہ مذاکرات کو ایران کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک بہانہ بناتا ہے۔ لیکن امریکہ کیساتھ مذاکرات کے حامی مشکلات حل کرنے کے لیے کمر کس لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ حل امریکہ کیساتھ مذاکرات کے ذریعے نکل آئے گا۔ تحریر: حسین شریعتمداری اسلامی جمہوریہ...
پنجاب کے علاقے ستو کتلہ میں میڈیکل کی طالبہ کو ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو سے بلیک میل کرکے 18 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ تھانہ ستو کتلہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سرگودھا کے رہائشی کی بیٹی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ ہے۔ لڑکی کی یونیورسٹی میں کلاس فیلو عمر سے دوستی ہوگئی۔ عمر نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے شادی پر اصرار کیا تاہم ملزم نے شادی سے انکار کردیا۔ ملزم عمر نے فحش ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کیا اور میڈیکل اسٹور...
لاہور: پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل سہ ملکی ٹورنامنٹ کی رونق نے جہاں شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکن بڑھا رکھی ہے، وہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دہائیوں بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی محسن ناوی اور پوری قومی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ مریم نواز نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور...
لاہور: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کے ہاتھ میں ہے۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد ہونے والا پہلا میچ ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کیا تھا۔
ارشاد قریشی: پنجاب میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی نایابی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے چینی کے نرخوں کو طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر اس سلسلے میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ چینی کے موجودہ نرخوں پر عام دوکانداروں کیلئے چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ رمضان سے پہلے سٹہ باز سرگرم ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں دوکانداروں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں...
بھارت کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہوسکی لیکن مداح اس جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ حال ہی میں بھارت میں جاری مہاکمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت خبروں میں رہی اور ان کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن جن تصاویر نے صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی ان میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی ایک ساتھ تصویر تھی۔ بالی ووڈ کے بگ بی اور بلیک بیوٹی کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ کئی صارفین نے ان تصاویر کو شیئر کرواتے ہوئے...
بھارتی فلمساز اور ماضی کے معروف اداکار راکیش روشن نے اپنی کینسر سے صحت یابی کی حوصلہ افزا کہانی بیان کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش روشن نے انکشاف کیا کہ کینسر کے آپریشن سے قبل وہ اپنے بیٹے ہریتک روشن کے ساتھ باقاعدگی سے جِم میں ورزش کیا کرتے تھے۔ گلے کے کینسر کو شکست دینے والے راکیش روشن نے اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اصل طاقت ذہنی مضبوطی میں ہے اور یہی چیز مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble) اپنے حالیہ...
بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے قتل کے دونوں واقعات کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کٹھوعہ اور بارہمولہ اضلاع میں شہری مکھن دین اور ٹرک ڈرائیور وسیم میر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا حسن نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قتل کے دونوں واقعات کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات...
کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کراسنگ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد، مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس نے فوراً پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چند دن پہلے ہی مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ شہر میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو ضبط کیا جائے گا۔ مکیش کمار چاؤلہ نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے فوری کارروائی کی ضرورت...