چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کاای-کچہری سیشن
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پیر کو بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعہ لائیو ای-کچہری سیشن کا انعقاد کیا۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ای-کچہری کے دوران ملک بھر سے 30کالرز نے کال کرکے چیئرپرسن کواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرپرسن رو بینہ خالد نے بی آئی ایس پی حکام کو تمام مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے ای۔کچہری کے آغاز پرتمام کالرز بالخصوص بی آئی ایس پی بینیفشریز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین جنہیں بی آئی ایس پی سے مالی معاونت وصول کرتے ہوئے 3 سال مکمل ہوچکے ہیں ان کیلئے لازم ہےکہ وہ ریسرٹیفکیشن یعنی دوبارہ سروے کروائیں تاکہ انکی اہلیت کا تعین کیا جاسکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوبارہ سروے نہ کروانے کی صورت میں مستحق خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا بی آئی ایس پی تحصیل آفس سے اپنے گھرانے کا دوبارہ سروے کرالیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ سروے کے دوران اپنا وہ موبائل نمبر رجسٹر کرائیں جو ہر وقت آپ کے استعمال میں ہو۔ اپنا رجسٹرڈ نمبر ہرگز تبدیل نہ کریں ، موبائل نمبر تبدیل کرنے کی صورت میں بی آئی ایس پی دفتر ضرور اطلاع دیں تاکہ مستقبل میں آپ سے رجوع کرنے کیلئے اسی موبائل نمبر کا استعمال کیا جائے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ای ۔کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کی براہ راست شکایات سننا اور انکا سدباب کرنا ہے۔ انہوں نے کالرز کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے سروے کی کوئی فیس نہیں ہے اور سروے بالکل مفت کیا جاتا ہے ۔ اگر بی آئی ایس پی کے نام پر آپ سے کوئی کسی بھی قسم کی فیس کا تقاضہ کرے تو وہ آپ سے جھوٹ بول رہا ہے۔ بی آئی ایس پی کی کسی بھی مرحلے پر کسی سکیم کی کوئی فیس نہیں ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ سروے ہونے کے بعد 2 سال سے قبل اس گھرانے کا سروے ممکن نہیں لہذا بار بار سروے کی درخواست نہ کریں نہ ہی بار بار سینٹرز جا کر خود کو تکلیف میں ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ 8171 کے علاوہ کسی بھی دوسرے نمبر پر بھروسہ نہ کریں، تمام دوسرے نمبرز سےآنے والے میسج در حقیقت فراڈ ہیں ۔ مستحق خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی رقم پوری گن کے وصول کریں اور کٹوتی کی صورت میں فوری طور پر اپنی شکایت کا اندراج 080026477 پر کرائیں یا قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رجوع کریں ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا، صادق خان نے بتایا ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور سے ہے، اس معاملے پر دفترخارجہ کام کر رہا ہے، ان کی میتیں لانے پرکام ہورہا ہے، دفترخارجہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے، ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ واقعہ کی ایرانی حکومت نے مذمت کی ہے، ایران سے اعلیٰ سطح رابطوں کا امکان ہے، کمیٹی نے افغانستان کے معاملے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔