2025-01-27@17:05:06 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«قذافی اسٹیڈیم لاہور»:
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات کے لیے کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
لاہور:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی2025 کی میزبانی کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں میگا ایونٹ کے سلسلے میں جاری تعمیراتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ آئی سی سی وفد میں شامل اہم شخصیات میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگراور جی ایم کرکٹ وسیم خان نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، پویلینز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے اس موقع پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام کام 30 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ...
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش 30 جنوری 2025 تک مکمل کرلی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میچز کی شاندار میزبانی کے لیے تقریباً تیار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر قاضی جواد احمد نے پیش رفت کے بارے میں بتایا ہے وسیع پیمانے پر جاری تزئین و آرائش کا کام جلد ہی عالمی معیار کے کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہو جائے گا۔ پویلین مکمل قاضی جواد احمد نے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ پویلین کی تزئین و آرائش 100 فیصد مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے اسٹیڈیم میں سیٹوں کی تنصیب کا کام جاری ہے...
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ لاہور میں کام شروع کرے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے آئی سی سی کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، اس وفد میں آئی سی سی کے لاجسٹک اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے شامل تھے۔ آئی سی سی حکام نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا وزٹ کرکے دستیاب سہولیات کو دیکھا اور اپنی تجاویز بھی پی سی بی حکام سے شیئر کیں۔ آئی سی سی وفد کے کچھ لوگ اب پاکستان میں ہی قیام کریں گے، اگلے ہفتے چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کے عمل کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی، جنوری کے تیسرے ہفتے میں آئی سی سی کا...