کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ لاہور میں کام شروع کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے آئی سی سی کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، اس وفد میں آئی سی سی کے لاجسٹک اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے شامل تھے۔ آئی سی سی حکام نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا وزٹ کرکے دستیاب سہولیات کو دیکھا اور اپنی تجاویز بھی پی سی بی حکام سے شیئر کیں۔

آئی سی سی وفد کے کچھ لوگ اب پاکستان میں ہی قیام کریں گے، اگلے ہفتے چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کے عمل کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی، جنوری کے تیسرے ہفتے میں آئی سی سی کا باقاعدہ سیکرٹریٹ بھی لاہور میں کام شروع کردے گا۔ آئی سی سی وفد نے اس سے پہلے کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کا بھی وزٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ ڈرینج ورک کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جدید سہولیات سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم کی رواں ماہ تکمیل کیلیے اعتماد ظاہر کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ا سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں، شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی محسن نقوی نے پی سی بی

پڑھیں:

کراچی میں چمپئنز ٹرافی کو یادگار بنانے کیلیے اہم اقدامات کا آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چمپینز ٹرافی کیلیے کراچی میں افتتاحی تقریب اور تین میچز کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی انتظامیہ شائقین کو پارکنگ اور گراونڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کرے گی۔جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرافی کے میچز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اسٹیڈیم آنے جانے والے اور اطراف کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، پارکنگ سے اسٹیڈیم آنے جانے کے لیے پارکنگ مقامات سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے ارشد خان، پولیس، رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔دوسری جانب میگا ایونٹ کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کھلے مین ہولز اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کیلئے شدید خطرہ بن گئے جبکہ میچز رات میں ہونے کے وجہ سے خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔کرکٹ کے حلقوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ذمہ دار اداروں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے سبب انسانی جانوں کے لیے خطرہ موجود ہے، پی سی بی، شہری حکومت اور بلدیاتی حکام اس معاملہ کا فوری نوٹس لیں۔واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں چمپئنز ٹرافی کو یادگار بنانے کیلیے اہم اقدامات کا آغاز
  • کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کو یادگار بنانے کا فیصلہ
  • قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی تکمیل 30 جنوری تک متوقع
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کینیڈا میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے مندوب محمود ایبو ملاقات کررہے ہیں
  • محسن نقوی کاوادی تیراہ میں کامیاب انٹلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
  • پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
  • محسن نقوی  کا  ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟
  • بھارت کے اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی