پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم پاکستان کریں گے۔

جمعہ کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم مکمل کرنے کے لیے 31 جنوری کا وعدہ کیا تھا، ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کا کام شروع کیا تھا۔

ایف ڈبلیو کی محنت سے اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوئی قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم کا

پڑھیں:

اوورسیزپاکستانیز کنونشن کا آخری دن،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اہم خطاب پر اختتام

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری 2 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج اختتام پذیر ہو رہا ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شرکاء سے خطاب کریں گے۔ کنونشن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 1500 سے زائد اوورسیز پاکستانی شریک ہیں، جنہیں ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔ کنونشن کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کے مسائل، ترسیلاتِ زر، سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی سہولیات پر مشاورت ہے۔ شرکاء کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی تجاویز اور مسائل کو سننے کے لیے مختلف سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گزشتہ روز تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، قومی ترانے اور ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزراء، بیرون ملک تعینات پاکستانی سفراء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے کنونشن میں شرکت کی۔ افتتاحی خطاب میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ دہری شہریت اور الیکشن سے متعلق مسائل پر بحث کی جا سکتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی جماعتوں کے ذریعے ان مسائل کو اجاگر کریں تاکہ ان پر قانون سازی ممکن ہو سکے۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے بتایا کہ وزیراعظم کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے، جس سے ان کے لیے مزید سہولیات پیدا ہوں گی۔ گزشتہ روز کنونشن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں خدمات کو سراہا گیا اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ شرکاء نے بھی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اوورسیزپاکستانیز کنونشن کا آخری دن،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اہم خطاب پر اختتام
  • دہشتگردی کیخلاف عالمی پالیسی تیار کی جائے : محسن نقوی : مل کر کام کرینگے: امریکی ارکان کانگریس
  • امریکی اراکین کانگریس کا وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری وگوردوارہ صاحب کا دورہ، زیرو پوائنٹ پر گفتگو
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا امریکی  وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ
  • امریکی کانگریس مینز کے وفد اور وزیر داخلہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
  • ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، دنیا پاکستان کیساتھ تعاون کرے: محسن نقوی
  • پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہے، عالمی برادری بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی