قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو کریں گے۔چیمپئنز ٹرافی کیلیے خاص طور پر جدید طرز سے مختصر وقت میں تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے وزیراعظم کریں
گے۔قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے۔ تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلیوڑر میں بٹھایا جائے گا۔چمپئینز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کیچ، بلوچستان میں دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی پزیرائی کی
وزیرِ اعظم نے کارروائی کے دوران تین دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی وزیر اعظم نے کہا دھشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. دھشتگرد بلوچستان کے امن اور اسکے لوگوں کی ترقی کے دشمن ہیں. حکومت بلوچستان کی ترقی اور اسکے عوام کی خوشحالی کا سفر یونہی برقرار رکھے گی،ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی