2025-03-17@23:48:06 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«صنعتی پیداوار»:

    پاکستان میں صنعتی پیداوار کا شعبہ مشکلات کا شکار ہے، موجودہ حالات میں صنعتوں کی پیداواری کارکردگی کی صورتحال مجموعی طور پر باعث تشویش ہے۔ ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی اگرچہ 2.1 فیصد بہتر ہوکر 129.9 فیصد پر تو آگئی ہے لیکن مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی نمو 1.78 فیصد کمی سے 114.7 فیصد پر آگئی ہے۔ ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں صنعتی پیداوار 1.78 فیصد مزید سکڑ گئی۔ دسمبر کی نسبت جنوری میں پیداوار میں2.09فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال جنوری کی نسبت رواں سال یہ پیداوار 1.22 فیصد بڑھی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے، جب کہ منگلا ڈیم سے سستی پن بجلی کی پیداوار بند ہو گئی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے، جب کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے 2 فٹ اور چشمہ ایک فٹ اوپر ہے، پانی نہ ہونے کے سبب منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار بھی رک گئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1404.93 فٹ ہے، اس کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے، اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے، جب کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 14 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح...
    25 کروڑ عوام میں اتنا پوٹینشل ہے کہ نجی بجلی گھروں والے لٹیروں سے چار پانچ گنا سستی بجلی پیدا کر کے ریاست پاکستان کیلئے کھربوں روپے کی بچت کا ذریعہ بن سکتے ہیں لیکن حکومت اس آپشن کا خود ہی گلا گھونٹ رہی ہے اور سستی بجلی کی پیداوار بڑھنے سے ڈر کر عجیب و غریب اور انتہائی غیر منصفانہ فیصلے کر رہی ہے، کاش کوئی شہری اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا۔ پاکستان ایک ایسا عجیب ملک ہے کہ جہاں بڑے مگرمچھوں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی ہے اور ان سے منہ مانگے داموں پر جو پیداوار خریدی جاتی ہے اگر وہی پراڈکٹ عام آدمی چھوٹی انویسٹمنٹ کے ذریعے سپلائی کرے تو اس کی...
    صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کیلئے ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز دوہزار چھ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیا کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی۔ اس کیلئے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہو گا جو ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔ ایف بی آر کے مطابق...
    اسلام آباد: پاکستان نے صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف شرط کے تحت پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ویڈیو نگرانی کے لیے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیاء کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی، اس کے لیے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہوگا۔ ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم...
    بھارت(نیوز ڈیسیک)بھارت کی ایک دفاعی کمیٹی نے انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے فوجی طیاروں کی تیاری میں نجی شعبے کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تیاری میں تاخیر پر بھارتی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب، بھارتی دفاعی کمیٹی کی تجویز اگر مان لی جاتی ہے تو اس سے بھارت کی نجی دفاعی کمپنیوں کو تقویت ملے گی اور ملک کے زیادہ تر فوجی طیارے بنانے والی سرکاری ملکیت والی کمپنی ’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ‘ (ایچ اے ایل) پر بوجھ کم ہو جائے گا۔بھارتی حکومت کی...
    ویب ڈیسک : ملک میں بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما مشکل ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی۔  نیپرا نے موسم گرما کے لیے پانی کی صورت حال پر واپڈا سے تفصیلات طلب کر لیں۔ نیپرا نے آئندہ سماعت میں واپڈا حکام کو طلب کر لیا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں اس بار بارشیں کم ہوئی ہیں، برفباری بھی کم ہوئی، تو ایسے میں موسم گرما کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد حکام نے بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں...
    باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی کی خریدو فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ پیر کو یہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربایئجان کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ یقین دہانی کروائی کہ آذربائیجان جن شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 فروری 2025ء ) معیشت میں بہتری کی دعویدار حکومت صنعتی پہیہ چلانے میں ناکام، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مزید کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی رپورٹ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں سالانہ بنیادوں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.73 فیصد...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے، معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے اور برآمدات میں اضافے کے لیے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی...
    عالمی سطح پر بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دنیا نے مان لیا ہے کہ باسمتی چاول پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول کو پاکستانی پراڈکٹ قرار دیا ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ بھارت نے باسمتی چاول کو بھارتی پراڈکٹ قرار دینے کی کوشش کی تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچ سکے لیکن معروف تاجروں نے اس حوالے سے بھارتی دعوے کو مسترد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تاجر شمس الاسلام...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )رواں مالی سال کے دوران سندھ میں صنعتی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے صوبے کی اقتصادی ترقی کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25 کے پہلے پانچ مہینوں میں سندھ کی صنعتی پیداوار میں 3 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی حکام اور صنعت کاروں نے کئی عوامل کی نشاندہی کی ہے جو صنعتی پیداوار میں کمی کا باعث بنے ہیں سب سے نمایاں وجوہات میں سے ایک توانائی کا جاری بحران ہے جس میں بجلی کی مسلسل بندش اور قدرتی گیس کی محدود فراہمی ہے جو ان صنعتوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں جو توانائی کے مستقل وسائل...
    اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول کی ملکیت کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری سے جنگ میں پاکستان نے بھارت چاروں شانے چت کردیا ہے اور پاکستان کی پیداوار کے طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا کی مارکیٹ میں باسمتی چاول کو پاکستان کی پیداوار کے طور شناخت مل گئی ہے، جس کے لیے پاکستان طویل عرصے سے جدوجہد کر رہا تھا تاکہ اپنے دعوے کو ثابت کیا جاسکے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یورپی مارکیٹ سے بھی اسی طرح کے فیصلے کا امکان ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔بھارت کے دعوؤں کو اس وقت دھچکا لگا جب تاجر اور مورخین نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات کے پیش نظرکاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب کر لیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر گندم کے کاشتکاروں کے مابین صحتمندانہ مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس پیداواری مقابلہ میں صوبائی سطح پر اول انعام85 ہارس پاور ٹریکٹر،دوئم انعام 75 ہارس پاور ٹریکٹر اور سوئم 60 ہارس پاور ٹریکٹرجبکہ ضلعی سطح پر اول آنے والے کاشتکار کو10لاکھ روپے نقد،دوئم 8 لاکھ روپے نقد اور سوئم آنے والے کو 5 لاکھ روپے نقد فراہم کئے جائیں گے۔اس ضمن میں اہلیت کا...
    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار شروع کر دی۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں او جی ڈی سی ایل نے آگاہ کیا ہے کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سمانسک فیلڈ سے ملنے والے قدرتی ذخائر کی اطلاع 13دسمبر 2024 کو دے دی گئی تھی۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنوئیں سے یومیہ 8 اشاریہ 5 ایم ایم ایس سی ایف قدرتی گیس اور 610 بیرل تیل کی...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کی تجویز مسترد کر دی ہے اور حکومت کو سفارش کی ہے وہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو آپریشنل رکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری جمعرات کو کمیٹی چیئرمین سید حفیظ الدین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کی تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے 16 ہزار ملازمین کا روزگار جڑا ہوا ہے اس لیے ان کی بندش کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اجلاس میں کمیٹی کے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )سندھ کے صنعتی شعبے نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ ساتھ قومی معیشت پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی کل آمد میں سال بہ سال 36.84 فیصد کمی واقع ہوئی ہے. جننگ فیکٹریوں میں کل 4,291,105 گانٹھوں کی آمد ہوئی جو پچھلے سال کی 6,794,006 گانٹھوں سے کافی کم ہے پنجاب میں پیداوار میں 38.53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال 2,996,921 گانٹھوں کے مقابلے 1,842,257 گانٹھیں پیدا ہوئیں سندھ نے 35.(جاری ہے) 51 فیصد کی کمی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے موسمِ سرما میں بھی حیسکو کی جانب سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریز اور تاجروں کے لیے موجودہ حالات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں۔ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے طویل سلسلے نے صنعتی پیداوار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں حیسکو کی جانب سے انڈسٹریز کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے لیے شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو ایک ہفتے کے بجائے دس دن سے زائد جاری رہا۔ یہاں تک کہ دوپہر 2 بجے کے بجائے بجلی شام 6 بجے تک...
    وقاص عظیم:  وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے تحت کارپوریشن کے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اس 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جس میں وزیر مملکت خزانہ و ریونیو اور وزیر مملکت آئی ٹی شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہوں گے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے...
    کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین اور سینئر نائب صدر خالد اعجاز نے صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی سے خصوصی ملاقات کی اور انہیںکر اچی کے صنعتی زونز میں لوڈ شیڈنگ اور پاکستان میں زرعی خوشحالی پر بریفنگ دی اس موقع پرپاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے کہاکہپاکستان کی صنعتی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے اور خاص طور پر کراچی جیسے صنعتی زونز میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے جبکہ زراعت کو پھلنے پھولنے کے لیے پانی کی فراہمی،کاشتکاری کے نظام کو جدید طرز پر استوار کرنے اورچھوٹے کسانوں کو مدد فراہم کرنا بھی...
۱