لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات کے پیش نظرکاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب کر لیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر گندم کے کاشتکاروں کے مابین صحتمندانہ مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس پیداواری مقابلہ میں صوبائی سطح پر اول انعام85 ہارس پاور ٹریکٹر،دوئم انعام 75 ہارس پاور ٹریکٹر اور سوئم 60 ہارس پاور ٹریکٹرجبکہ ضلعی سطح پر اول آنے والے کاشتکار کو10لاکھ روپے نقد،دوئم 8 لاکھ روپے نقد اور سوئم آنے والے کو 5 لاکھ روپے نقد فراہم کئے جائیں گے۔اس ضمن میں اہلیت کا معیار 5 یا5 ایکڑ سے زائدقابلِ کاشت اراضی کے مرد و خواتین مالکان، مشترکہ کھاتہ رکھنے والے کاشتکاران، دستاویزات کی تحصیل کمیٹی کی تصدیق کے بعد مزارعین و ٹھیکیداران جنہوں نے آبپاش علاقوں میں 5 ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی ہو یا بارانی علاقوں میں 2 ایکڑ اراضی پر منظور شدہ اقسام کے تصدیق شدہ بیج سے گندم کاشت کی ہو، ایسے کاشتکاران 17 فروری2025 تک اپنی درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفاتر میں دفتری اوقات میں جمع کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کاشتکار درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) یا زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ سے بھی ڈان لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔شرائط و ضوابط درخواست فارم پر درج ہیں۔ مزید معلومات کیلئے کاشتکاران بروز سوموار تا ہفتہ صبح8 بجے سے رات8 بجے تک ایگریکلچرل ہیلپ لائن0800-17000 پر رابطہ کر سکتے ہیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکتے ہیں گندم کے

پڑھیں:

زرعی انکم ٹیکس: کاشتکاروں کے مفادات کا دفاع ہو گا: گورنر خیبر پی کے

صوابی (نامہ نگار) گورنر پی کے فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ کاشتکاروں کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کریں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر عائد کردہ زرعی انکم ٹیکس بل نمبر2025 ء کے حوالے سے صوبے کے کاشتکاروں کا ایک بڑا کنونشن گورنر ہائوس میں منعقد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نمائندہ جرگہ کے وفد نے زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اتحاد کاشتکاران خیبر پی کے کے سینئیر وائس چیئرمین داد جان خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے اذاد خان، کاشتکار کوآرڈینیشں کونسل کے فرید اللہ کاکا، انجمن کاشتکاران کے اجمل شاہ  روغانی، کسان بورڈ کے عبدالاکبر خان، محنت کش لیبر یونین اور صوبہ بھر سے دوسرے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا، کہ خیر پی کے گذشتہ20  سالوں سے حالت جنگ میں ہے۔ زراعت نقصان میں جا رہا ہے۔ صوبے میں جنگ کی وجہ سے کیمیائی کھادوں پر دہشت گردی کی وجہ سے پابندی ہے۔ گورنر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بل پر دستخط سے انکار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، سرکاری گندم دوسرے صوبوں کی فروخت کی اجازت دیدی
  • چور ڈاکو کہنے کا سبق دینے والے خیر خواہ نہیں ہو سکتے: مریم نواز
  • صوابی پولیس کی کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار
  • پنجاب میں بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • زرعی انکم ٹیکس: کاشتکاروں کے مفادات کا دفاع ہو گا: گورنر خیبر پی کے
  • محکمہ اریگیشن پنجاب کی یونینز کا احتجاج کا اعلان
  • دھی رانی پروگرام، پنجاب میں 1500 اجتماعی شادیوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا
  • پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ: شادیوں کے لیے درخواستیں کب اور کہاں جمع کرائیں؟ اہم خبر