آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار شروع کر دی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں او جی ڈی سی ایل نے آگاہ کیا ہے کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سمانسک فیلڈ سے ملنے والے قدرتی ذخائر کی اطلاع 13دسمبر 2024 کو دے دی گئی تھی۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنوئیں سے یومیہ 8 اشاریہ 5 ایم ایم ایس سی ایف قدرتی گیس اور 610 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

خط کے مطابق گیس کو بیٹانی پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے ایس این جی پی ایل سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے، سمانسک فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 100فیصد ورکنگ شیئر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل کی پیداوار

پڑھیں:

ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر سیف

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، وفاق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، خط میں انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز خیبر پختونخوا کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع باقاعدہ طور پر خیبر پختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں لہٰذا ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی خیبر پختونخوا کو منتقل کیے جائیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ضم شدہ اضلاع کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ناگزیر ہے، دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وفاق نے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں صوبائی حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے فنڈز اپنے پاس روک لیے ہیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ضم اضلاع میں تعلیم کا فروغ، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا: مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء کا وائٹ پیپر جاری
  • ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر سیف
  • وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت سے صوبے کے آئینی و قانونی حق کا مطالبہ
  • خیبر پختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان
  • خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
  • خیبر پختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی
  • ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر سیف
  • خیبر پختونخوا حکومت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، شہاب علی شاہ
  • مائنز اینڈ منرلز سے 5 اعشاریہ 70 ارب رائلٹی ملی، ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو