Daily Ausaf:
2025-03-17@09:07:18 GMT

منگلا ڈیم سے سستی پن بجلی کی پیداوار بند ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے، جب کہ منگلا ڈیم سے سستی پن بجلی کی پیداوار بند ہو گئی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے، جب کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے 2 فٹ اور چشمہ ایک فٹ اوپر ہے، پانی نہ ہونے کے سبب منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار بھی رک گئی۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1404.

93 فٹ ہے، اس کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے، اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے، جب کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 14 ہزار ایکڑ فٹ ہے،

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ ہے، کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے، اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے، جب کہ ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 639.30 فٹ ہے، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے، جب کہ آج پانی کا ذخیرہ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 19 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 600 کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 900 کیوسک ہے، مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 16 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 900 کیوسک ہے۔

جناح بیراج پر پانی کی آمد 36 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 800 کیوسک ہے، چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک اوراخراج 27 ہزار کیوسک ہے، تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 24 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 900 کیوسک ہے، گدو بیراج پر پانی کی آمد 23 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 700 کیوسک ہے۔

سکھر بیراج پر آمد 17 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 400 کیوسک ہے، اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 5 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک ہے۔
مزیدپڑھیں:والدین سرکاری کی بجائے نجی اسکولوں کا انتخاب کیوں کرتے ہیں؟

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بیراج پر پانی کی آمد کے مقام پر دریائے کیوسک اور اخراج ہزار 600 کیوسک میں پانی کی منگلا ڈیم کیوسک ہے ڈیم میں

پڑھیں:

نیپرا میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست جمع

بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست نیپرا  میں جمع کرا دی گئی۔ نیپرا کے مطابق درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جمع کرائی ہے۔  دوسری جانب نیپرا نے درخواست کی سماعت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست پر 26 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے لیے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا
  • سستی بجلی کی پیداوار بڑھنے کا خوف
  • بارشیں نہ ہونے کے اثرات، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی
  • تربیلا کے بعد منگلا ڈیم میں بھی پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا
  • منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک، تربیلا صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا، ترجمان واپڈا
  • آبی ذخائر کی صورتحال، واپڈا نے خطرے سے آگاہ کردیا
  • نیپرا میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست جمع
  • سستی بجلی کا سنہری دور ختم، صارفین کو بڑا دھچکا دیا گیا
  • تھرکول سے پیدا بجلی ہائیڈرو ذرائع سے بھی سستی ہے. لی جیگن