2025-01-23@14:42:22 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«سے دوچار»:
کراچی(کامرس رپورٹر)نئی امریکی انتظامیہ سے متعلق سیاسی اور مارکیٹ کے خدشات نے اسٹاک مارکیٹ کومندی سے دوچار کر دیا۔بدھ کو اسٹاک ایکسچینج بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای 100انڈیکس1500پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس1لاکھ13ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ،مارکیٹ1لاکھ15ہزاراور1لاکھ14ہزارپوائنٹس کی 2نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھی۔مندی سے سرمایہ کاروں کو 212ارب روہیسے زاید کا خساری برداشت کرنا پڑا جبکہ 67.62فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرا منفی کاروباری سیشن دیکھا گیا کاروباری سیشن کیے پہلے نصف میں انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا کاروباری اختتام سے چند گھنٹے قبل فروخت کا زبردست دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں انڈیکس کم ترین سطح 113,359.38 پوائنٹس تک گرگیا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل...
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی چیئرپرسن پلوشہ خان نے ایلون مسک کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرمیاں پاکستان مخالف ہیں، جبکہ سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر اسٹار لنک کے لائسنس کا سوچا جائے۔ میڈیا ذرائعکے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسٹار لنک کے حوالے سے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلے اسپیس پالیسی پر کام نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں نیشنل اسپیس...
چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن پلوشہ خان نے ایلون مسک کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرمیاں پاکستان مخالف ہیں جب کہ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایلون مسک پہلے معافی مانگیں. پھر اسٹار لنک کے لائسنس کا سوچا جائے۔ پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا. اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسٹار لنک کے حوالے سے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلے اسپیس پالیسی پر کام نہیں ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں نیشنل اسپیس پالیسی منظور کی گئی. اسپیس پالیسی کی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سابقہ مرکزی جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی امین یوسف نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کو نو منتخب عہدیداروں سے حیدرآباد میں ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ امید کی جاتی ہے کہ آپ لوگ صحافیوں کے فلاح وبہبود اور تربیت پر خصوصی توجہ دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ایچ یو جے (ورکرز) کے صدر امجد اسلام، سینئر نائب صدر عمران ملک، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل راجپوت، گورننگ باڈی کے ارکان عرفان آرائیں، آصف شیخ، یامین قریشی کو کامیابی پر ہار پہنائے، اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ بھی موجودتھے۔ امین یوسف نے کہاکہ آج صحافی اور صحافتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کا امدادی قافلہ خوراک اور غذائیت کا سامان لے کر سوڈان کے شہر ود مدنی پہنچ گیا ہے جہاں ہزاروں لوگ قحط کے دھانے پر ہیں۔ عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس کا کوئی امدادی قافلہ اس علاقے میں پہنچا ہے۔ ود مدنی 2023 کے اواخر میں خانہ جنگی کی لپیٹ میں آگیا تھا جس کے بعد وہاں تک رسائی نہایت محدود ہو گئی تھی۔ابتداً اس شہر پر حکومت مخالف ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے قبضہ کر لیا تھا لیکن بعدازاں سوڈان کی مسلح افواج اسے واپس لینے میں...
ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پاکستان نے ایڈوائزری جاری کردی اور نشاندہی کی ہے کہ ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔دستاویز کے مطابق فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم اور پراکسی میں سنگین خامی کی نشاندہی ہوئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق نقص کا فائدہ اٹھاکر ڈیوائسز اور سروس میں خلل کا خدشہ ہے، ہیکرز فورٹی نیٹ کی ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ فورٹی نیٹ نے اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں، آپریٹنگ سسٹم انٹرفیس تک رسائی وی پی این یا محفوظ...
جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ، یحیی سنوار سمیت اہل غزہ و فلسطین کے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، غزہ و فلسطین میں حماس کے مجاہدین نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے اپنی جانب متوجہ کیا ہے، معاہدے پر عملدرآمد کے بعد امریکہ و اسرائیل کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور انڈونیشیا سے مطالبہ کرے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق کراچی میں جمعرات کو غزہ کی تازہ ترین صورتحال، حماس اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے...
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دریاؤں، جھیلوں اور میٹھے پانی کے دیگر ذرائع میں رہنے والے تقریباً ایک چوتھائی جانوروں کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔مطالعے کی شریک مصنف اور برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی میں ماہر حیاتیات پیٹریشیا چارویٹ نے کہا کہ ایمازون جیسے بڑے دریا طاقتور دکھائی دیتے ہیں لیکن اس میں میٹھے پانی کی انواع کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹھے پانی کے ذرائع جن میں ندیاں، جھیلیں، تالاب، دریا اور ویٹ لینڈز شامل ہیں، دنیا کی سطح کے ایک فیصد سے بھی کم حصے پر محیط ہیں ، لیکن یہ دنیا کے 10 فیصد جانوروں کی انواع کو سہارا دیتے ہیں۔ محققین نے مچھلیوں، کیکڑوں اور دیگر جانوروں کی تقریباً...
لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے ایک ہی کھلاڑی پر انحصار کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ لندن میں انجری سے نبرآزما صائم ایوب نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پوری ٹیم مجھ پر انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک کھلاڑی کی وجہ سے فتح حاصل ہو بلکہ میچ جیتنے کیلیے سارے کھلاڑیوں کا کردار ضروری ہوتا ہے۔ صائم نے کہا کہ میچ جیتنے کیلیے ہر کھلاڑی کو اپنا بہترین دینا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے صائم ایوب ان دنوں لندن میں...
پاکستان میں خطرے سے دوچار انڈین بھیڑیے کی آبادی اور جینیاتی تبدیلیوں کے بارے میں سروے کیا جارہا ہے جس میں ملکی اور غیرملکی ماہرین شامل ہیں۔ بھیڑیوں سے متعلق سروے خوشاب اور کلرکہار سمیت جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں کیا جارہا ہے، سروے کا مقصد معدومی کے خطرات سے دوچار انڈین بھیڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ان کی آبادی کا تخمیہ لگانا ہے۔ سروے ٹیم میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک کی اسسٹنٹ پروفیسر اور محقق حرا فاطمہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ پاکستان کی سینیئر سائنسدان رباب زہرہ نقوی اور ری وائلڈ پاکستان انوائرمنٹ ٹرسٹ کی پروگرام ڈائریکٹر ربیعہ شعیب سمیت یونیورسٹیز کے انٹرن اور غیرملکی ماہرین شامل ہیں۔...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کرپشن اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ سینیٹر طلال چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا آج فیصلہ ہونا تھا لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی عادت بنا لی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال تک غیر حاضری اور تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔ توشہ خانہ کیس میں بھی انہوں نے تاخیری حربے استعمال کیے۔ کبھی وکیل تبدیل کیے تو کبھی وکالت نامے تبدیل کیے گئے۔ بے گناہ لوگ کبھی وکالت...