ملتان ٹیسٹ: پاکستان 254 رنز کے تعاقب میں مشکلات سے دوچار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ملتان: پاکستان ٹیم ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہوگئی۔ 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔
ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز 9 رنز کی برتری کے ساتھ کیا۔ کپتان کریگ بریتھ ویٹ اور میکائیل لوئیس نے اننگز کی شروعات میں 50 رنز جوڑے۔ لوئیس 7 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ بریتھ ویٹ نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جنہیں نعمان علی نے آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ املاچ نے 35 اور سنکلیئر نے 28 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار اور کاشف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ کامران غلام نے 19 اور بابر اعظم نے 31 رنز بنائے۔
کریز پر سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 178 رنز کی ضرورت ہے، جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان 154 رنز پر ڈھیر ہوگیا تھا۔ 2 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: رنز کی
پڑھیں:
ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
لاہور:ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہوں۔