2025-02-03@13:54:38 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«سی ڈی یو اور سی ایس یو»:
اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن (او پی جی ایف) کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) اور ایس آئی ایف سی کا دورہ دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر او پی ایف میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بے پناہ کاوشوں کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اجلا س کے دوران اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، پی ایم ڈی سی کی خصوصی کمیٹی نے تحقیقات کی ہیں، جس کے لیے 9 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی۔انکوائری رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جو ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ میں گریس مارکنگ ثابت نہ ہو سکی، شکایت کنندہ ری ٹیسٹ میں گریس مارکنگ ثابت نہ کر سکے۔یاد رہے کہ ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے عدالتی حکم پر ایم ڈی کیٹ ری...
کراچی: انٹر بورڈ کراچی میں فرسٹ ایئر میں کامیابی کے کم تناسب (short passing ratio) کے معاملے پر اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی نے معاملے کی انکوائری این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کے سپرد کردی ہےجو اس معاملے کی تحقیقات کرکےرپورٹ 12 فروری تک اسمبلی کمیٹی کو دیں گے۔ کمیٹی میں گزشتہ برس کی طرز پر ایک بار پھر آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی اور کنٹرولر این ای ڈی کو شامل کیا جارہا ہے، اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اسی طرح کا معاملہ گزشتہ برس بھی سامنے آیا تھا جب سندھ میں نگراں حکومت تھی...
بالی ووڈ میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے شاندار سفر طے کیا اور بڑے ستارے بننے کی راہ پر تھے۔ تاہم، کچھ رکاوٹوں نے ان کے سفر کو روک دیا۔ آج ہم ایک ایسی اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اچھا کام کیا، لیکن آخر کار اپنا مقام برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔ ہم اس اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کو سخت مقابلہ دیا، لیکن جلد ہی انڈسٹری چھوڑ کر راہبہ بن گئیں اور اپنا سر منڈوا لیا۔ مزید پڑھیں: ’مجھے فلم سے نکال دیا گیا تھا‘، اکشے کمار نے’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ...
ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ایک انٹرویو میں یو این ڈیویلپمنٹ پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اندازے کے مطابق 42 ملین ٹن ملبے کو ہٹانا خطرناک اور پیچیدہ ہوگا، غزہ میں رہنے والے 20 لاکھ افراد نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں، بلکہ انفرا اسٹرکچر، سیوریج سسٹم، میٹھے پانی کا نظام، ویسٹ منیجمنٹ سسٹم سب تباہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یو این ڈیویلپمنٹ پروگرام کے سربراہ آچیم اسٹینر نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی جنگ نے غزہ کی ترقی کو 60 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالرز اکٹھے کرنا ایک مشکل کام ہوگا، غزہ...
اسلام آباد :چینی روایتی تہوار اسپرنگ فیسٹیول قریب آنے کے موقع پر ، پاکستان میں بہت سے مقامات پر چینی نئے سال کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، اور سی ایم جی کی جانب سے 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے لیے پروموشنل ویڈیو بھی کئی تقریبات میں دکھائی گئی ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانہ، پاکستان اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر اسپرنگ فیسٹیول میلے کا اہتمام کیا اور سانپ کے سال کے لیے سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو بھی چلائی گئی۔ پاکستان اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے مشترکہ طور پر چائنیز پاکستانی چلڈرن اسپرنگ فیسٹیول گالا کا اہتمام کیا،جس کے دوران...
---فائل فوٹو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے سندھ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ اور غیر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز کی تقرری اور عمر کی حد 62 برس کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی سے اس اقدام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے اور جامعات کی تعلیمی آزادی اور تنقیدی سوچ بھی متاثر ہو گی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ صوبۂ سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز ایکٹ 2018ء میں ترمیم کر رہا ہے،...
راولپنڈی: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فنکشنل ہونے کے بعد ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مابین علاقائی حدود کا معاملہ حل کرلیا گیا۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے، اے ایس ایف کالونی، پارکنگ و مرکزی ٹرمینل بلڈنگ سمیت اطراف سے تین کلو میٹر کے فنل ایریا سمیت پٹوار کے پانچ موضع جات کو تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر و آر پی او راولپنڈی سمیت ڈپٹی کمشنر و پولیس سربراہان کو بھی مراسلے ارسال کردیے۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جس کو وفاقی دارالحکومت کا پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ بھی قرار دیا جاتا راولپنڈی اسلام آباد اور اٹک کے تین اضلاع کی حدود میں واقع ہے۔ ایئرپورٹ آپریشنل...
امت ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خرم رشید، کراچی پریس کلب کے سعید سربازی اور عبدالخالق تھرپارکر کی ٹیم کو فور ویل جیپ ایمبولینس کی چابی دے رہے ہیں کراچی (پ ر)پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ تھرپارکر سندھ کے دکھی بہن بھائیوں کی سہولت کے لیے تیار کی گئی ہے‘ یہ جیپ ڈاکٹر خرم رشید جو امت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین نے پروجیکٹس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امت ویلفیئر فاؤنڈیشن بے سہاروں کا سہارا ہے جو ملک بھر میں فی سبیل اللہ فلاحی خدمات انجام دینے والے ادارے نے خدمت کی ایک اور مثال قائم کی اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ایم ڈی عاصم کھچی کو قتل کی دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اطلاعات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی اے پی پی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن مافیا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور عاصم کھچی سمیت ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں جعلی بھرتیوں اور ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے...
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی کی صوبائی صدر ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کے ہمراہ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے سمیت صحت میں سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے صوبائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...