ایس یو سی وفد کی ڈی پی او لیہ وسیم گجر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
دوران ملاقات ضلع لیہ میں قیام امن کیلئے اور عزاداری کے حوالے سے مومنین مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، پنجاب بھر اور بالخصوص ضلع لیہ میں ناجائز طور پر مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اسکے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی آڑ میں مومنین پر بننے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
علامہ عامر عباس ہمدانی کی وفد کے ہمراہ ڈی پی او لیہ وسیم گجر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ عامر عباس ہمدانی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ علی وسیم گجر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں ضلع لیہ کی اہم تنظیمی شخصیات، علمائے کرام، مدارس کے پرنسپل، خطباء اور لائسنس داران موجود تھے۔ جن میں صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب سید نیئر عباس کاظمی ایڈووکیٹ، مولانا ذوالفقار علی حیدری اور دیگر موجود تھے۔ دوران ملاقات ضلع لیہ میں قیام امن کیلئے اور عزاداری کے حوالے سے مومنین کے مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پنجاب بھر اور بالخصوص ضلع لیہ میں ناجائز طور پر مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی آڑ میں مومنین پر بننے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ڈاکٹر علامہ عامر عباس ہمدانی نے کہا کہ ہم کل بھی فرقہ واریت کے خلاف تھے اور ہم آج بھی فرقہ واریت کے خلاف ہیں، ہم اس ملک کے معزز شہری اور اس ملک کے بانی ہیں، یہی ہمارے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام محبت ہے، ہم اتحاد اور وحدت کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈی پی او لیہ نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکتب تشیع کے شکرگزار ہیں کہ ملک کے امن کی خاطر انہوں نے قربانیاں دی ہیں، ان شاء اللہ تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مختلف امور پر تبادلہ خیال کے حوالے سے ضلع لیہ میں
پڑھیں:
چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات، عدالتی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں عدالتی امور، ججز کی نامزدگی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
یہ ملاقات گزشتہ ہفتے کی دیگر ملاقاتوں کا تسلسل تھی، جب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔