ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ایک انٹرویو میں یو این ڈیویلپمنٹ پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اندازے کے مطابق 42 ملین ٹن ملبے کو ہٹانا خطرناک اور پیچیدہ ہوگا، غزہ میں رہنے والے 20 لاکھ افراد نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں، بلکہ انفرا اسٹرکچر، سیوریج سسٹم، میٹھے پانی کا نظام، ویسٹ منیجمنٹ سسٹم سب تباہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یو این ڈیویلپمنٹ پروگرام کے سربراہ آچیم اسٹینر نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی جنگ نے غزہ کی ترقی کو 60 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالرز اکٹھے کرنا ایک مشکل کام ہوگا، غزہ کی دو تہائی یعنی تقریباً 70 فیصد عمارتیں یا تو مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اندازے کے مطابق 42 ملین ٹن ملبے کو ہٹانا خطرناک اور پیچیدہ ہوگا، غزہ میں رہنے والے 20 لاکھ افراد نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں، بلکہ انفرا اسٹرکچر، سیوریج سسٹم، میٹھے پانی کا نظام، ویسٹ منیجمنٹ سسٹم سب تباہ ہوچکا ہے۔

سربراہ یو این ڈیویلپمنٹ پروگرام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی متزلزل نوعیت کی وجہ سے تعمیر نو کے لیے ٹائم فریم دینا مشکل ہے، تعمیر نو کے لیے ایک یا دو سال نہیں بلکہ سالوں لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملبہ خطرناک ہے، ملبے تلے لاشیں موجود ہونے کا خدشہ ہے، وہاں نہ پھٹنے والا اسلحہ اور بارودی سرنگیں بھی ہوسکتی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کی

پڑھیں:

قاسم آباد کے پارک تباہ، جھولے ،بیٹھنے کیلیے سیٹ بھی نہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے پبلک پارک تباہی اور بربادی کا منظر پیش کر رہے ہیں، ہلال احمر پارک، نسیم اپارٹمنٹ پارک، نیو وحدت کالونی، فیز ون اور ٹو کے پارک 35سال میں بھی آباد نہ ہو سکے، گرین بیلٹ علی پیلس سے لے کر سحرش نگر تک تباہی کا شکار ہے، قاسم آباد پارکس میں بچوں کے جھولے، بیٹھنے کی سیٹ بھی نہیں ہیں، عوام کے لیے بنائی گئی تفریح گاہ تباہی کا شکار ہے۔ ایچ ڈی اے کا یہ حال کردیا کہ واسا کے ملازمین کو 10 ماہ سے تنخواہیں دینے کے لیے نہیں ہیں، 35 سال پہلے قاسم آباد کے پارکس کو نقشے میں رکھا گیا لیکن انہیں ایچ ڈی اے افسران فنڈز نہ ہونے کا بتا کر تعمیرات نہ کر پائے، انور ولاز، العباس سوسائٹی کے پارکس کے پلاٹ آج تک آباد نہیں ہوئے، قاسم آباد کے پارکس آباد ہوں تو نوجوان اور بچوں کو تفریح و اسپورٹس سرگرمیاں میسر آ سکیں۔ نیو وحدت کالونی کے پارک پر قائم آر اوز پلانٹ بھی بند ہیں۔ مئیر کاشف شورو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاسم آباد کے تمام پارکس اور گرین بیلٹس آباد کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ یہ بات معروف سماجی شخصیت شاہد سومرو نے نیو وحدت کالونی، نسیم اپارٹمنٹ کے پارک کے پلاٹ پر علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قاسم آباد کے نسیم اپارٹمنٹ اور نیو وحدت کالونی کے خالی پارکس کے پلاٹ پر قاسم آباد کے مکین اب کچرا پھنکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ نقشے کی مدد سے قاسم آباد کے پارکس کا سروے کرے اور قبضوں کے نیچے آنے والے پارکس پلاٹ کو استعمال کرتے ہوئے وہاں پارکس کا تعمیراتی کام شروع کرے تاکہ قاسم آباد کی اسکیم میں شامل پارکس آباد ہوں۔ فیز ٹو قاسم آباد کا پارک بھی کچھ وقت پہلے ہائی کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کو تو ختم کیا گیا لیکن آج تک خالی پلاٹ کی صورت میں موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج نتزارم کوریڈور سے پیچھے ہٹ گئی، 15 ماہ بعد لاکھوں فلسطینی گھروں کو روانہ
  • سیف علی خان پر حملہ، پولیس کی غیر ذمہ داری سے بے گناہ نوجوان کی زندگی تباہ ہوگئی
  • اسرائیلی فوج نتزارم کوریڈور سے پیچھے ہٹ گئی، لاکھوں فلسطینی 15 ماہ بعد گھروں کو روانہ
  • کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت مقرر
  • پنجاب: کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری
  • قاسم آباد کے پارک تباہ، جھولے ،بیٹھنے کیلیے سیٹ بھی نہیں
  • جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چینلج کا سامنا ہے،بلاول
  • جنگ بندی
  • ملکی خوشحالی کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے‘ احسن اقبال