2025-01-21@05:06:51 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«رنز بناکر ا ئوٹ»:
اکشے کمار، جو اپنے وقت کی پابندی کے لیے مشہور ہیں، بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں غیر حاضر رہے، جس سے سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوا ہے۔ سلمان خان کے شو کی شوٹنگ چھوڑنے کے بعد بالآخر اکشے کمار نے دہلی میں اپنی فلم 'اسکائی فورس' کے پروموشن کے دوران اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ اکشے کمار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "سلمان زیادہ لیٹ نہیں تھے، وہ 35 سے 40 منٹ لیٹ تھے۔ میں سیٹ پر پہنچا اور ہم نے اس بارے میں بات کی۔ میرے پاس ٹائم کم تھا، اس لیے مجھے وہاں سے جانا پڑا۔ لیکن میرے کو-اسٹار ویر نے شو میں شوٹنگ کی۔" پہلے اطلاعات کے مطابق، اکشے کمار دوپہر 2:15 بجے شوٹنگ...
فوٹو فائل لیبیا، یونان اور موریطانیہ میں روپوش کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلرز کے انٹر پول کی جانب سے ریڈ نوٹسز جاری کردیے گئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کےلیے ان ممالک میں جائیں گی۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی واقعہ کی تحقیقات کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم انصر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔ملزم نے عامر نامی شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 54 لاکھ روپے لیے تھے، متاثرہ نوجوان عامر مراکش کشتی واقعہ میں زندہ بچ گیا ہے، فیصل آباد اور ساہیوال سے بھی تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
آج کل کی تیز رفتار دنیا میں، واٹس ایپ گروپس کا استعمال بات چیت کے لیے ایک معمول بن چکا ہے۔ یہ فوری رابطے اور معلومات کی تیز تر ترسیل کے لیے ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ تاہم، ایک رجحان سامنے آ یا ہے جس میں اہم سرکاری نوٹیفیکیشنز اور سرکولر وائس نوٹس کے ذریعے شیئر کیے جا رہے ہیں۔ کیا یہ واقعی بہترین طریقہ ہے یا ہم صرف ایک آسان شارٹ کٹ اختیار کر رہے ہیں؟ رسمی رابطے کی روایات ہمیشہ تحریری شکل میں رہی ہیں، چاہے وہ میمو، ای میل یا سرکاری خطوط کی صورت میں ہوں یا کسی اور صورت میں۔ تحریری پیغامات میں ایک خاص نوعیت کی حاکمیت اور شفافیت ہوتی ہے۔ اس...
فاران یامین: لاہور میں کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
پشاور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے 190 ملین پاؤنڈز کا فیصلہ مؤخر کرنے پر کہا ہے کہ یہ قانون اور انصاف کا مذاق ہے اور عدالتی سسٹم پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اعلیٰ عدلیہ کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے، لگتا ہے حکومت این ار او لینے کے چکر میں ہے لیکن نہ این آراو نہ لیں گے اور نہ ہی دیں گے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزراء کے بیانات کے پیچھے کوئی ہے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، فیصل واوڈا معلوم نہیں کب سے جوتشی بن گئے، وہ آئے روز پیشگوئیاں کرتے ہیں، ہمارے ساتھ ہوتے...
متنازع اور پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری ، 7روز میں جواب طلب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کو متنازع اور پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر سات روز کے اندر جواب طلب کر لیا جبکہ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کوشوکاز نوٹس کاجواب دینے تک میڈیا اور عوام میں پارٹی نمائندگی کرنے اور بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو جاری کئے گئے شوکازنوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کی مدت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید کوئی تنازع یا مسئلہ پیدا نہیں کریں۔شوکاز نوٹس...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ نے موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں، کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں تھانے کے اندر ہیں۔ ایس ایچ او سولجر بازار کا کہنا ہے کہ تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، کیس پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا، باہر پرانی موٹر سائیکلوں اور کچرے میں آگ لگی تھی۔ مزیدپڑھیں:”اپنی چھت،اپنا گھر”پروگرام کیلئے مریم نواز نے62ارب کی منظوری دیدی
بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب ومیکا گابی نے بھی فلمی سیٹ پر انہیں جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرا چھپا رکھا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹس سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ گزشتہ ماہ اکشے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ناظمہ صوبہ اسلامی جمعیت طالبات سندھ حلیمہ سعدیہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض33 فیصد رہا ہے، سندھ کے دیگر بورڈ کا80 فیصد سے زائد نتائج آنا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج...