اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو سیکرٹری جنرل نہ ماننے پر جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو شوکاز نوٹس کا تحریری جواب ارسال کیا ہے، جس میں سلمان اکرم راجا پر ایک بار پھر الزامات عاید کیے گئے ہیں۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان پر پارٹی کی جانب سے مجھے
شوکاز نوٹس بھیجا گیا اور کہا گیا کہ آپ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔شیر افضل مروت نے کہاکہ سلمان اکرم راجا نے جو تبصرہ کیا تھا وہ پارٹی میں میری ساکھ کو نقصان پہنچانے والا تھا، اب بھی اگر ان کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پی ٹی آئی تقسیم ہو جائے گی۔انہوں نے لکھا کہ پنجاب کے ایک ایم پی اے نے پہلے بھی عمران خان کو میرے متعلق گمراہ کیا تھا، جس پر وضاحت کا موقع دیے بغیر مجھے پارٹی سے نکالا گیا۔شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس میں قیادت سے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے پارٹی فورمز پر خدشات اٹھائے لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اب امید ہے کہ میرے خدشات دور کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا شوکاز نوٹس

پڑھیں:

حکومت سے مذاکرات ،عمران خان نے28 جنوری کی بیٹھک کیلیے شرط عاید کردی

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 28 جنوری سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کروائی جائے اس کے بعد مذاکرات کے حوالے سے دیکھتے ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبہ سے پیچھے نہیں
ہٹیں گے‘ ہم راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کچھ ایسے واقعات ہوئے جس پر خان صاحب نے کہا کہ اب مزید بات چیت نہیں ہو سکتی۔ حکومت نے مذاکرات کا اگلا دور یہی بتانے کے لیے کرنا تھا کہ کیوں جوڈیشل کمیشن نہیں بنا سکتے یہ سننے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت سے مذاکرات ،عمران خان نے28 جنوری کی بیٹھک کیلیے شرط عاید کردی
  • بشریٰ بی بی کا اصل ترجمان کون؟ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے بتا دیا
  • وزیر اعلیٰ کے پی علی امین ہی رہیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • شیر افضل مروت نے پارٹی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا
  • حکومت نے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہیں دکھائی، سلمان اکرم راجا
  • مذاکرات سے متعلق حکومت نے سنجیدگی نہیں دکھائی، سلمان اکرم راجا
  • شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا، سلمان اکرم راجا کو پھر آڑے ہاتھوں لیا
  • شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کی ایک دوسرے کیخلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری