پاکستان کو فائنل میں شکست ،سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے نام
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی (صباح نیوز)سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیون کانوے 48، کین ولیمسن 34 اور ول ینگ 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ گلین
فلپس 20 اور مائیکل بریسویل 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 50 ویں اوور میں 242رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کا شکار نظر آئی، اوپنر فخر زمان 10، سعود شکیل 8 اور بابراعظم 29 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ابتدائی تین وکٹیں 54 رنز پر گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان 88 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔تاہم 142 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 46 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے جبکہ سلمان علی آغا 161کے مجموعی اسکور پر 45رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ طیب طاہر 38 ، خوشدل شاہ 7 اور شاہین آفریدی ایک رن بناکر آوٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 22 اور نسیم شاہ 19 رنز بناسکے، ابرار احمد ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او رورک نے 4، مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے 2، 2، ناتھن اسمتھ اور جیکب ڈفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کر ا ئوٹ
پڑھیں:
شہباز شریف کا دورہ بیلا روس انتہائی اہم، ملکی معیشت، خارجہ پالیسی مضبوط ہورہی، عطاتارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات نے بیلا روس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی مضبوط ہورہی ہے، بیلا روس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کا دورہ بیلا روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بیلا روس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی مضبوط ہورہی ہے، بیلا روس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر پاکستان کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔