2025-02-28@16:56:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1783
«خلائی سٹیشن»:
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارجی دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں دورانِ فائرنگ 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ سورس : آئی ایس پی آر
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی کے بارے میں کہا کہ یکطرفہ ٹیرف عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی خلاف ورزی ہے اور کثیر جہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ غلطیوں کو دہرانے سے باز رہے اور جلد از جلد برابری کی بنیاد پر ڈائیلاگ کے ذریعے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔ اگر امریکہ اپنی ضد پر قائم رہتا ہے، تو چین اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا۔...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے، کہنا ہے کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔ جوز بٹلر نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم ان کی قیادت میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکی اور ان کی کپتانی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نتائج مایوس کن رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو اب تک اپنے دونوں میچوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ کو ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ...
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ جوز بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم ان کی قیادت میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکی اور ان کی کپتانی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نتائج مایوس کن رہے۔ جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو اب تک اپنے دونوں میچوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ کو ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ PTIمزیدپڑھیں:مالی بحران،ملازمین کی تنخواہوں میں50 فیصد...
چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔جوز بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم ان کی قیادت میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکی اور ان کی کپتانی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نتایج مایوس کن رہے۔جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو اب تک اپنے دونوں میچوں شکست کا سامنا کرنا پڑا...
قسد کے لیڈر مظلوم عبدی کا کہنا ہے کہ اوجلان کی اپیل کا تعلق کردستان ورکرز پارٹی سے تھا اور ہم شام والوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مظلوم عبدی شاہین جیلو کے تنظیمی نام سے پی کے کے کا رکن رہ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے عسکریت پسند گروپ کے سربراہ کی طرف سے اس گروپ کو غیر مسلح اور تحلیل کرنے کے اعلان کا عراق اور شام میں کرد سیاسی، عسکری جماعتوں اور تحریکوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ عبداللہ اوجلان نے اپنے تاریخی اور اہمیت کے حامل پیغام میں یہ اپیل امرلی جیل میں وفد سے ملاقات کے بعد جاری کی تھی۔ عراقی کرد پارٹیوں جیسے کردستان پیٹریاٹک یونین،...
چین اور پاکستان کے درمیان خلابازوں کی تربیت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز پاکستانی خلاباز مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن تک رسائی حاصل کر سکیں گے اسلام آباد:چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس اور پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے باضابطہ طور پر وزیراعظم ہاؤس پاکستان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا ۔ یوں چینی حکومت کی جانب سے دوسرے ممالک کے لیے خلابازوں کے انتخاب اور تربیت کے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ جمعہ کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے نتیجے میں چینی خلائی اسٹیشن پہلے...
پاکستان کے پہلے خلا باز کی تربیت اور چینی اسپیس اسٹیشن مشن پر روانگی کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہو گیا۔ سپارکو ترجمان کے مطابق اسپارکو کے چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ سپارکو کے مطابق پاکستان کے پہلے خلا باز کو تیانگونگ چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ کیا جائے گا، دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔ سپارکو ترجمان کے مطابق خلا باز کو سائنسی پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی۔ ترجمان سپارکو نے کہا کہ یہ خلا باز چین اسپیس اسٹیشن میں مخصوص سائنسی تحقیق کے لیے تیار ہوگا، خلا باز کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل...
پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد کٹوتی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کئی ماہ تک تنخواہوں میں تاخیر کے بعد اپنے عملے کو مطلع کیا ہے کہ مبینہ مالی بحران کی وجہ سے انہیں تنخواہوں میں 50فیصد کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق چھاپوں کا سامنا کرنے والے اور مہینوں جیل میں گزارنے والے ملازمین نے کہا کہ انہیں ان کی تنخواہ کا 100 فیصد ادا کیا جانا چاہیے کیونکہ انہیں اپنا گھر بھی چلانا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن وہ اپنے ملازمین...

خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیاباب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کاسپارکو اورچین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ اورپہلے پاکستانی خلا باز کو چین کے خلائی سٹیشن تک لے جانے کااقدام پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکوکوپاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں قومی خلائی ایجنسی، پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے...

دارالعلوم اکوڑہ خٹک خودکش دھماکا؛ سکیورٹی ذرائع کے چشم کشا انکشافات،مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلافِ اسلام قرار دیا تھا
دارالعلوم اکوڑہ خٹک خودکش دھماکا؛ سکیورٹی ذرائع کے چشم کشا انکشافات،مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلافِ اسلام قرار دیا تھا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔آئی جی پولیس اور دیگر افسران کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں حملہ آور دہشت گرد نے مولانا حامد الحق ہی کو نشانہ بنایا گیا ۔ سکیورٹی ذرائع نے خودکش دھماکے کے حوالے سے چشم کشا انکشافات کیے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا ہے، جو 4 مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینیڈا اور میکسیکو پر بھی مجوزہ ٹیرف کا نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پہلے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ امریکی حکومت کے اس اعلان پر چین نے سخت ردعمل دیا ہے۔ چینی وزیر برائے تجارت نے امریکی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکی ٹیرف کی مخالفت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ امریکا اس غلطی سے گریز کرے گا۔ چینی وزارت تجارت نے مزید کہا کہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہی بہتر راستہ...
سندھ حکومت 10 مارچ 2025 کو گرین لائن اوراورنج لائن بی آر ٹی کا باضابطہ کنٹرول سنبھال لے گی۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ نے گرین لائن اوراورنج لائن بی آر ٹی کا کنٹرول سنبھالنے کی منظوری دے دی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 14واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شریک ماہرین نے گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے مؤثر انتظام کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے معاہدے سے متعلق دستاویزات قانونی توثیق کے لیے محکمہ قانون کو بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کا موجودہ ہیومن ریسورس کا ڈھانچہ تین ماہ تک...
وزیراعلی مریم نواز شریف کا ویژن نوجوانوں کےلئے ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی آن لائن پورٹل رجسٹریشن آغاز وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا یکم مارچ (کل) سے ہوگا درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کےلئے رجسٹریشن ہوگی ادارے کے نام پر بیک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی...
پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی برطرفی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف وزرا یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا تو دوسری طرف چھانٹیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو برطرف کرکے اور یوٹرن لینےسےحکومتی ساکھ شدید متاثرہورہی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔ آئندہ ایڈیشن میں ایک نمائشی میچ بھی ہوگا جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا، میچ کی دونوں ٹیمیں مناسب وقت پر کنفرم کردی جائیں گی۔ ایچ بی ایل پی ایس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی برآمدات پر 4 مارچ سے مزید 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ میکسیکو اور کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد کے محصولات 4 مارچ سے لاگو ہوں گے، جبکہ امریکی صدر نے اسی تاریخ کو چینی درآمدات پر اضافی 10 فیصد عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ یہ بھی پڑھیےامریکا کی جانب سے چین پر 10 فیصد ٹیرف ڈیوٹی عائد کرنے سے پاکستان کو کیا فائدہ مل سکتا ہے؟ یاد رہے کہ میکسیکو، چین اور کینیڈا امریکا کے 3 بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔ تینوں ممالک پر بیک وقت محصولات عائد کیے جانے سے امریکی صارفین کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے...
اپنے خط میں عبدالہ اوجلان نے کہا کہ تمام مسلح گروہوں کو ہتھیار ڈالنا پڑیں گے۔ عرب تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عبداللہ اوجلان کی یہ اپیل ترکی میں 40 سالہ تنازعے کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ میں کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللہ اوجلان نے جیل سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان سے کرد حامی ترک جماعت پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی (ڈی ای ایم پارٹی) کے ایک وفد نے جیل میں ملاقات کی ہے۔ وفد سے گفتگو میں عبداللہ اوجلان نے کہا میں ہتھیار ڈالنے کی اپیل کررہا ہوں اور اس تاریخی ذمے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی، بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹویوٹا سرف میں سوار مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ کار میں سوار ان کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں مسلح افراد کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بوٹ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انکی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات متوقع ہیں۔سماء نیوز کے مطابق اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ پارٹی کے معاملات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔ نشے میں دھت ڈاکٹر کے ہاتھوں آپریشن کے بعد مریض کی موت مزید :
ترکیہ میں کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان سے کرد حامی ترک جماعت پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی(ڈی ای ایم پارٹی) کے ایک وفد نے جیل میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب وفد سے گفتگو میں عبداللہ اوجلان نے کہا ’میں ہتھیار ڈالنے کی اپیل کررہا ہوں اور اس تاریخی ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں۔‘ انہوں نے اپنی جماعت سے اپیل کی کہ وہ ایک اجلاس منعقد کرے اور باضابطہ طور پر تنظیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرے۔ عرب میڈیا...
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستا ن مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی تنظیم کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان کامسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ زاہد خان نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان اورخیبرپختونخواہ کے عوام کومسائل سے نجات دلواسکتا ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلوا کر سکون لوٹایا۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل جیسا منصوبہ جو کہ سفید ہاتھی بن چکا تھا اسے نواز...
ترکیہ کے کرد عسکریت پسند رہنما عبد اللہ اوجلان کا ہتھیار ڈالنے اور اپنی تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز استنبول(آئی پی ایس )ترکیہ میں قید کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی تنظیم سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کردی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اوجلان کی یہ اپیل ترکی کے ساتھ کے ساتھ 40 سالہ تنازعے کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے اور خطے میں سیاسی و سلامتی کے لحاظ سے دور رس نتائج مرتب کر سکتی ہے۔کرد حامی ترک جماعت پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی(ڈی ای ایم پارٹی) کے ایک وفد نے جمعرات کے روز اوجلان سے ان کی جیل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 فروری 2025ء) جرمن دارالحکومت برلن میں ایک تعمیراتی سائٹ پر آتشزدگی کے متعدد واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ان واقعات کی ذمہ داری مبینہ طور پر ٹیسلا کے ایک پلانٹ کی توسیع کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے قبول کی ہے۔ جرمن پولیس کے مطابق منگل کی علی الصبح برلن کے مشرقی علاقے میں' آگ لگائے جانے کے متعدد واقعات‘ رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں 'تعمیراتی کرینیں اور ڈوئچے بان کی سگنل کیبلز‘ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے کا ممکنہ مقصد کیا تھا؟ برلن کے علاقے لانڈسبرگر آلے میں رونما ہونے والے ان واقعات کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ماڈل ٹاون آمد ہوئی، نواز شریف نے پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں جن میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ماڈل ٹاون میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی۔اس موقع پر عید...
اویس کیانی : پی ٹی آئی کےاحتجاج میں مبینہ طور پرمظاہرین سےجارحانہ سلوک پرمستعفی آفیسر کااستعفی منظور کرلیا گیا انفارمیشن گروپ گریڈ18کےافسر پیر سلیمان شاہ راشدی کااستعفی منظو ر ہوگیا ، اطلاق فوری ہوگا وزارت اطلاعات نےپیرسلمان شاہ راشدی کا سول سروس سےاستعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ذرائع وزارت اطلاعات کے مطابق پیرسلمان شاہ راشدی نےنومبر2024 میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں مظاہرین سےسلوک پراستعفی دیا تھا، پیرسلمان شاہ راشدی کاجھکاؤ ابتداء سے پی ٹی آئی کی جانب رہا تھا،پیرسلمان شاہ راشدی کی حالیہ الیکشن میں عمران کے حق میں وڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ، ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد پیرسلمان شاہ راشدی نےنومبر2024...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کے لیے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ یہ ترمیم کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس...
اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کروم بکس کی فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن بڈنگ کے ذریعے 8 ہزار کروم بکس فراہمی کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن میں آن لائن ٹینڈرز کھولے گئے، تقریب میں کروم بکس فراہمی کے لیے کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمیٹی ممبران نے آن لائن اور ٹینڈرز ڈاکومنٹس کھولے، گیارہ کمپنیوں نے ٹینڈز اپلائی کیا تاہم دس کمپنیوں کو فنانشیل ٹینڈرز میں حصہ لیا، سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا۔ کمیٹی ممبر طلعت سعید نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران اداروں...
بانئ پی ٹی آئی عمران خان--فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔ بانئ پی ٹی آئی سے آج 6 پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور جنید اکبر شامل ہوں گے۔ اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی... صاحبزادہ حامد رضا، جنید اکبر اور تیمور جھگڑا بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 6 پارٹی رہنماؤں کے نام جیل انتظامیہ کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری )متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کی اسلام آباد آمد کے باعث آج 27 فروری 12:00 بجے سے 02:00 بجے دن* تک مختلف اوقات میں کرال چوک، ایکسپریس ہائی وے، کھنہ پل، فیض اباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور 9th ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث اسلام ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے سری نگر ہائی وے اور پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی سی ٹی او کیپٹن ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ شہری اس دوران اسلام آباد میں سفر...
ویب ڈیسک: کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر ایک مزدہ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی حادثے کے فوراً بعد مزدہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث صورتحال مزید...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کا فیصلہ حتمی ہے، یہ اب عمران خان کی صوابدید ہے کہ وہ کسی کو کب واپس پارٹی میں بلا لیں، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں واپس آ سکتے ہیں۔ وی نیوز سے ایک خصوصی انٹرویو میں بیرسٹر گوہر خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو خود کہا تھا کہ ان پر گورننس کا بوجھ زیادہ ہے، وہ صوبائی معاملات پر توجہ نہیں دے پا رہے اس لیے پارٹی کی صوبائی صدارت کسی کارکن کو دے دی جائے جس پر جنید اکبر کو صوبائی...
گورنر سندھ کے ’’امید کی گھنٹی‘‘ انیشیٹیو کی گونج فیصل آباد تک پہنچ گئی، کامران خان ٹیسوری نے فیصل آباد کے نوجوان عثمان چنیوٹی کی پکار سن لی، ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس بلالیا۔فیصل آباد کے عثمان چنیوٹی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی شدید خواہش کی تھی۔ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’امید کی گھنٹی‘‘ دیگر صوبوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔گورنر انیشیٹیوز کے تحت 50 ہزار نوجوان آئی ٹی تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔گورنر سندھ نے نوجوان کو گورنر ہاؤس کراچی آنے کی دعوت دیدی اور آئی ٹی کے اگلے سیشن میں داخلے کی پیشکش بھی کردی۔
سابق کرکٹرز ٹی وی پر اپنا کام کررہے ہیں ہمیں اپنا کرنے دیں چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین ٹیم تھی، میڈیا سے گفتگو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے چیمپینز ٹرافی میں بدترین شکستوں کا سامنا کرنے والی ٹیم ملک کی بہترین ٹیم قرار دیدیا اور کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین ٹیم تھی،سابق کرکٹرز ٹی وی پر اپنا کام کررہے ہیں ہمیں اپنا کرنے دیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر پوری ٹیم بدل دیں اور انڈر 19 کو کھلادیں، بھارت کے علاوہ کسی اور سے ہارتے تو شاید اتنی باتیں نہ ہوتیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم...
لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی صدر مملکت سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ساتھ پنجاب میں بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا...
فیض آباد میں بدھ کو سرکاری یونیورسٹی کی بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون کی جان لے لی۔ یہ حادثہ، جو I-9 پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں ہوا، اس میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ حکام کے مطابق بس کا تعلق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) سے تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ شدید تھا، جس کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، جب کہ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ قانون نافذ کرنے والے حکام بشمول ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور وہ یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطے میں...
فوٹو: فیس بک پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ صدر زرداری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیصدر آصف زرداری کی لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ صدر زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھر پور کامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ آصف زرداری نے...
ٹیسکو چیف نے ایم این اے صاحب کو یقین دلایا کہ ضلع کرم بالخصوص پارہ چنار کے عوام کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گھریلوں صارفین اور چھوٹے کاروبار سے منسلک تاجروں کے لئے بجلی کے دورانیہ کو جلد بڑھایا جائے گا اور نئے کمرشل فیڈرز پر بھی کام کا آغاز ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب کا TESCO CEO سے انکے آفس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ضلع کرم کے بجلی کے بحران پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب نے پاراچنار محاصرے کے ساتھ ساتھ ضلع کرم میں بجلی...
پشاور پولیس نے مقامی رقاصہ کے قتل کے الزام میں اس کے دوست کو گرفتار کیا ہے، جس نے لاش 3 روز تک فلیٹ میں رکھنے کے بعد چہرے پر تیزاب ڈال کر اسے کھیتوں میں پھینک دی۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور: ڈبگری میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی پشاور پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ 14 فروری کو پیش آیا، تاہم لاش 18 فروری کو تھانہ داؤد زئی کی حدود گلبیلہ سے برآمد ہوئی۔ لاش کو 3 روز تک فلیٹ میں رکھا اور بو آنے پر تیزاب ڈال کر پھینک دیا رقاصہ قتل کے تفتیشی افسر بخت منیر کے مطابق قتل کا واقعہ معمولی تکرار کے بعد پیش آیا، جس میں ایک ملزم کو...
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن ساڑھے 4 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، فیض آباد، فیصل ایونیو، نائنتھ ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل اور ٹریفک سست روی کا شکار رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کونسی اہم سڑک بند رہے گی؟ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ روٹ لگنے کے دوران اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں...
کراچی سفاری پارک کی 2 ہتھنیاں ملائیکہ اور مدھوبالا میں تپ دق (ٹی بی) کی تشخیص ہوئی ہے۔ خدشہ ہے کہ دونوں ہتھنیاں کراچی چڑیا گھر میں اپنی دیکھ بھال کرنے والے افراد میں سے کسی سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ پاکستان میں انسان سے جانوروں میں ٹی بی کی منتقلی کا پہلا دستاویزی کیس ہوسکتا ہے، جو جانوروں اور انسانوں کے لیے خطرات پیدا کرنے والے زونوٹک بیماریوں اور صحت کے خطرات کے بارے میں سنجیدہ خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔ انفیکشنز کے ماہر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ تمام 4 ہاتھیوں میں، جن میں وہ 2 بھی شامل ہیں جو پہلے مر چکے ہیں، کراچی چڑیا گھر کے اپنے دیکھ...
کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کو ریلوے ملازمین نے ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے، بجلی کی بندش اور کوارٹرز میں پانی نہ آنے پر ساہیوال ریلوے ملازمین نے احتجاج کیا اور کراچی ایکسپریس کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ریلوے انتظامیہ ملازمین کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے پہنچی تو ملازمین نے نعرے بازی کی۔ بعد ازاں مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ Tagsپاکستان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی ملاقات کروا دی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی دریں اثنا اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے ان کی صاحبزادی مہر النساء احمد نے بھی ملاقات کی ملاقاتیں مکمل کرانے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد وکلاء فیصل چوہدری،علی بخاری اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل فیصل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق صرف عدالت...
صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔پارلیمانی پارٹی پنجاب کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ملاقات میں مزید کہا گیا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر پی پی رہنماؤں کو نظر انداز کر رہی ہے۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے...
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے باعث غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کے روز (26 فروری) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے باعث ٹیموں کی آمدورفت کے دوران، صبح 8 بجے سے 10 بجے کے دوران سری نگر ہائی وے پر ٹریفک معطل رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) نے ہدایت کی ہے کہ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ دبئی سے قومی ٹیم کا جہاز پہلے لاہور پہنچا ، جہاں چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی اور بورڈ کے عہدیدار اور دیگر چند لوگ اترے، پھر اس جہاز نے دوبارہ اڑان بھری اور اس بار اس کی منزل اسلام آباد تھی، جہاں قومی کرکٹ ٹیم اتری۔ جہاز کے اس سفر میں غیر معمولی خاموشی تھی جبکہ کھلاڑی آپس میں بات چیت نہیں کر رہے تھے۔ بھارت کے خلاف دبئی میں اتوار کو یکطرفہ شکست کے بعد سب کے چہرے مرجھائے ہوئے تھے اور سر جھکے ہوئے تھے۔ چیئرمین پی سی بی سید...
وزیر خزانہ کی ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کے روز وفاقی خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا حکومت روایتی کرنسی کو ختم کرکے ڈیجیٹل کرنسی لارہی ہے؟ اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی...
سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مقدمات میں نامزد راہنماؤں اور کارکنان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے فرد جرم میں عائد کیے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ ملزمان نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہمارے کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کر کے ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملے کے مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ...
حسن علی : صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئیپیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماؤں نے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے،وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر انداز کیا جارہاہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں پی پی اراکین کوترجیح نہیں دی جا رہی، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے حلقوں کے مسائل پر بھی آگاہ کیا،صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، پارلیمانی وفد کوآئندہ بجٹ تک مسائل حل ہونے کا انتظار کرنے کی ہدایت کردی ، صدرآصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران فیصل آباد کا رہائشی ہے اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلوں کے دوران ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات ہونے والے حمزہ ہمایوں کا تعلق پولیس سروس کے 43ویں کامن سے ہے۔ حمزہ ہمایوں اس سے قبل نیکٹا میں خدمات سرانجام دیتے رہے، حمزہ ہمایوں اسلام آباد پولیس ،میں بطور ایس پی کئی اہم پوسٹنگز پر موجود رہے، حمزہ ہمایوں ایس پی صدر، ایس پی ٹریفک اور ایس پی سی ٹی ڈی بھی رہے۔حمزہ ہمایوں بطور چیف سیکورٹی آفیسر ٹو...
اسلام ٹائمز: جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی...
ویب ڈیسک—امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر "مقررہ وقت پر اور شیڈول کے مطابق” ٹیرف عائد ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس میں پیر کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدرٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا کینیڈا اور میکسیکو نے امریکہ کے 25 فی صد ٹیرف کے اطلاق سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ٹیرف کا اطلاق اپنے وقت پر اور شیڈول کے مطابق ہونے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکہ کے دونوں پڑوسی ممالک چار مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل امریکہ کے ساتھ اپنی سرحد...
ویب ڈیسک — نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن ‘پی آئی اے’ کے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کی لیز کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ یہ ہوٹل پناہ کے خواہش مند افراد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور ٹرمپ حکومت نے اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم "روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ گاہ اور ہیومینیٹرین ریسپانس اینڈ ریلیف سینٹر بند "کرنےکا عمل شروع کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی نیویارک آمد کی...
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج پر گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ ہوئی، 11 کو مقدمے سے بری جب کہ 52 ورکرز کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے 11 ملزمان کو شناخت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کردیا جب کہ 52 ورکرز کو 4 روزہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران فیصل آباد کا رہائشی ہے اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کانسٹیبل...
اسلام آباد: 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں گرفتار اوررہائی پانے والے 122 پی ٹی آئی ورکرز نے دوبارہ ایسا جرم نہ کرنے کے بیانات حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 122 پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتوں کے بعد رہائی کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے عدالتی حکم پر بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیئے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے ضمانتیں مشروط طور پر منظور کی تھیں۔ وکیل مرتضیٰ حسن طوری نے کارکنان کی جانب سے بیان حلفی جمع کروائے جس میں کہا گیا کہ بطور وکیل یقین دہانی کراتا ہوں کہ درخواست گزار آئندہ...
’’اتنا سنا ٹا کیوں ہے بھئی؟‘‘ یہ بھارتی فلم کا ایک مشہور ڈائیلاگ ہے، جو عموما ً گفتگو میں استعمال کیا جاتا ہے، البتہ اس ڈائیلاگ کو اگر قومی ٹیم کے دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز کے تناظر میں استعمال کیا جائے، تو بے جا نہیں ہوگا۔دبئی سے قومی ٹیم کا یہ جہاز پہلے لاہور پہنچا، جہاں چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی اور بورڈ کے عہدیدار اور دیگر چند لوگ اترے، پھر اس جہاز نے دوبارہ اڑان بھری اور اس بار اس کی منزل اسلام آباد تھی، جہاں قومی ٹیم اتری۔جہاز کے اس سفر میں غیر معمولی خاموشی تھی، کھلاڑی آپس میں بات چیت نہیں کر رہے تھے۔بھارت کے خلاف دبئی میں اتوار کو یک...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، لاہورپولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے ملزم کوگرفتار کرلیا، مقتول بھی برخاست شدہ پولیس اہلکار نکلا۔(جاری ہے) سوموارکے روز سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے کوارٹر سے لاش برآمد ہوئی تھی، جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے میانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی۔ملزم کانسٹیبل ارشد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم ارشد نے میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر کوارٹر کرائے پر لے رکھا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر، رؤف حسن، شیر علی ارباب اور ڈاکٹر امجد کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عائشہ خالد ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد بچوں سے بھی بات کروا دی گئی عائشہ خالد ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں بانی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل...

بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق...
طویل عرصے بعد ملنے والے کسی بھی آئی سی سی ملٹی ٹیمز ایونٹ کی میزبانی کا پاکستانیوں نے جتنا طویل اور صبر آزما انتظارکیا، قومی ٹیم نے میگا ایونٹ سے باہر ہونے میں اتنی ہی جلد بازی دکھائی۔ اتوار کو جب کنگ کوہلی نے کور ڈرائیو پر خوشدل شاہ کو چوکا رسید کیا تب ہی قومی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی کا سفر تمام ہوگیا تھا، مگر اس پر مہر کیویز نے ثبت کی۔ جب بنگال ٹائیگرز کا پنڈی میں ‘کریا کرم’ کیا گیا کسی بھی میگا ایونٹ میں اگر مگر اور پاکستانی ٹیم کی پیش قدمی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مگر اس با ر تو گرین شرٹس نے کسی اگر مگر کو بھی زیادہ زحمت نہیں دی۔ پاکستان...
پشاور سٹی کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر ارکان احتجاجاً کونسل ہال کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ارکان سٹی کونسل میں جمع ہوگئے۔ میئر پشاورنے سٹی کونسل ہال نہ کھولنے کی ہدایات کی جس کے بعد کونسل ارکان گیٹ توڑ کر ہال میں داخل ہوگئے۔ کونسل ارکان کا کہنا تھا کہ کونسل ارکان کے لیے ہال کا دروازہ نہ کھولنا غیر قانونی ہے۔ کونسل میں پیش قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کو اس کا حق دے۔ صوبے کو اس کا حق نہ ملنے کے باعث ترقیاتی منصوبے رکے ہوئے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اپنی آئینی اور قانونی...
ٹینکر جلانے کے مقدمے میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کئے گئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے، جس کے بعد ان کی آج شام تک رہائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں ٹینکر جلانے کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔آفاق احمد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانوں میں درج تھے، جن میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سرجانی پولیس نے انہیں سینٹرل جیل سے ٹینکر جلانے کے کیس میں...

پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیر اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمدگی، قاتل و مقتول دونوں پولیس اہلکار نکلے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی گتھی سلجھنا شروع ہوگئیں اور لاہور پولیس آپریشن اور انوسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق روپوش ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر میانوالی سے گرفتار کیا گیا، سیاسی راہ نما کے ڈیرے کے کوارٹر سے گزشتہ روز لاش برآمد ہوئی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے میانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی، ملزم نے قتل کا اقرار کر لیا، ابتدائی تفصیلات بھی بتائیں ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز...
اسلام آباد: بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے خصوصی طیارے پر نور خان ایئربیس اسلام آباد پہنچ گئی۔ گرین شرٹس کا اگلا میچ 27 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے تحت بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا قومی ٹیم آج اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی جو ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ آخری میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں دبئی اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے...
خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہ لگنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، صوبائی صدر پی ٹی آئی نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے 25 فروری کو احتجاج کی کال دے دی۔ صوبے کے تمام اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہ لگنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں اسمبلی چوک میں احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا، صوبے بھر احتجاجی مظاہروں کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جاری ہے۔
نیشنل سٹیزن کمیٹی اور اینٹی ڈسکریمینیشن اسٹوڈنٹ موومنٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر جمعہ 28 فروری بروز کو ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے مشیر اطلاعات ناہید اسلام نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ دیدیا قومی شہری کمیٹی کے چیف آرگنائزر سرجیس عالم نے ڈھاکہ میں پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ جماعت کا رسمی طور پر 3 بجے قومی اسمبلی بھن کے احاطے میں تعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گروپ 5 فروری سے آپ کی آنکھوں میں نیا بنگلہ دیش کے عنوان سے رائے عامہ کا سروے کر رہا ہے تاکہ اس اقدام کی حمایت کا...
بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ اُلٹنے والے طلبہ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن نامی طلبا تنظم کے ممبران عبوری حکومت میں شامل ہیں جن میں ناہید اسلام ٹیلی کام کی وزارت، آصف محمود وزارت کھیل میں اور محفوظ عالم خصوصی مشیر ہیں۔ پیر کو گروپ کے ایک اہم رہنما سرجیس عالم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’نئی سیاسی جماعت ملک اور اس کے شہریوں کے مفادات کو کسی بھی فرد، جماعت یا گروہ کے مفادات پر ترجیح دے گی۔تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ذات پات یا مذہب سے قطع نظر ہمارے ساتھ پارلیمنٹ میں شامل...
ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک، سینیٹائزیشن آپریشن جاری ، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )ضلع خیبر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے...
راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
احمد منصور:ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 10 خوارج موت کے گھاٹ اتار دیے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی گئی ،آپریشن میں دس خوارج جنہم واصل کردیے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا آپریشن میں دس خوارج ہلاک ہوگئے پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج رات 9 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز کا...
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران چار ٹرک لوٹا ہوا سامان ان علاقوں سے برآمد کیا ہے اور درجنوں دھشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے اسلام ٹائمز۔ لور کرم میں بگن، مندوری، چار خیل اور ڈاڈ کمر کے علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی آپریشن جاری ہے۔ جہاں پچھلے نومبر سے 17 فروری تک تین مرتبہ سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں پارا چنار جانے والے اشیاء خوردونوش پر مشتمل مال بردار گاڑیوں کے قافلوں مسلح حملہ کیا جاچکا ہے۔ گاڑیوں کو لوٹنے کے علاوہ جلایا گیا اور انکے ڈرائیوروں کو قتل کیا گیا۔ اسی پر اکتفا نہ کیا گیا بلکہ گاڑیوں کے فریمز کو سکریپ میں لے کر بیچا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق...
علامتی تصویر۔ لاہور میں ثمن آباد کے علاقے میں فلیٹ سے لاش ملنے کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ کئی روز پرانی لاش 22 فروری کو ملی، فنگر پرنٹس لےلیے ہیں، شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق 40 سال کے نامعلوم شخص کے کان کے نیچے گردن پر گولی لگی تھی۔ پولیس کے مطابق کمرے سے آئس پینے والا سامان برآمد ہوا، مقتول کی جیب بھی خالی تھی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دوسری منزل پر فلیٹ سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے کانسٹیبل ارشد نے کرایے پر لے رکھا تھا۔ کانسٹیبل ارشد نے پراپرٹی ڈیلر سے 3 ماہ پہلے فلیٹ کرائے پر لیا تھا، وہ بھی آئس کا نشہ کرتا تھا اور 3 ہفتوں سے ڈیوٹی سے غائب...
لاہور (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی دور میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف سامنے آیا ، ملازمین کو سرکاری خزانہ سے یہ رقم ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف سامنے آیا۔ ملازمین کے تقرر نامے، سروس بکس کا ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود 131 ملین ملازمین کو ادا کر دیے گئے۔ سال 2022 کی آڈٹ رپورٹ میں تنخواہ کی ادائیگی کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کرنے کا انکشاف بھی ہوا، مالی سال22-2020 میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کو بھجوایا گیا۔ سرکاری ملازمین کو 131 ملین روپے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، مرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی، مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے، میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کا کوارٹر سی آئی اے پولیس کانسٹیبل ارشد نے کرائے پر لیا تھا، شبہ ہے کہ کانسٹیبل ارشد نے کوارٹر میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے کانسٹیبل...
---فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پر لگایا تھا، وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی، اس میں پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا، نہ ہی کوئی ادائیگی کی گئی۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف نے ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کی، کے پی حکومت کے ترجمان نے آج تک قوم کو اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی نہیں بتائی۔ خیالی پلاﺅ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں...
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز لاہور( سب نیوز) لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع پی ٹی آئی رہنما ص سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے...
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کا نئے سال میں نیا سخت امتحان آن پہنچا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا اعلان کر دیا۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 سے 21 جون تک نیشنز کپ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ فرانس، جاپان، ملائیشیا، کوریا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویلز کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ نیشنز کپ کی فاتح ایک ٹیم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے تحت وی پی این سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے. ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے تحت وی پی این سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کیا گیا ہے، پی ٹی اے نے دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے ضمن میں کلاس لائسنس کے اجرا کے لیے منظور کر لی ہیں.(جاری ہے) ترجمان...
اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا معاملہ، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کے قیام سے گھبرانے لگی ، سیاسی و کور کمیٹی کا طلب کردہ اجلاس اچانک ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کے پنجاب قیادت کے فیصلے کی توثیق ہونا تھی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی ،بیرسٹر گوہر نے فیملی مصروفیت کے باعث اجلاس کی صدارت سے معذرت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا حتمی فیصلہ ہونا تھا ،پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے لئے...
امریکہ(نیوز ڈسک) امریکی طیارے کو اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا جس کے بعد طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے کیلئے امریکی طیارے نے اڑان بھری، فلائٹ انتظامیہ کو پرواز کے دوران بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امریکی طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔ایک سینئر اہلکار نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جسے بعد میں بے بنیاد پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز نے اس بات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے بطور اپوزیشن لیڈر بلایا تھا، بانی سے جب میری ملاقات ہوئی تو وہاں میں نے 3بار ان سے پوچھا تھا،اس وقت میرے ساتھ بیرسٹر علی ظفر اور شبلی فراز بھی موجود تھے،بانی پی ٹی آئی نے ہمیں کہا کہ ہم چیف جسٹس سے ملاقات کرلیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمرایوب کاکہناتھا کہ ہم نے اپنا ایجنڈا چیف جسٹس کو بھیجا تھا، ہیومن رائٹس، جوڈیشل ریفارمز کی بات تھی،ہم نے چیف جسٹس سے کہاکہ بانی و اہلیہ جیل میں ہیں،چیف جسٹس کو بتایا کہ بانی و اہلیہ کے حقوق کو جان بوجھ کر سلب کیا گیا،اپوزیشن لیڈر کاکہناتھا کہ اس...
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ نے بہت مایوس کیا، چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کھیلیں گی، ہمارا کام ختم ہوا۔ بھارت کے ہاتھوں شکست پر وزیراطلاعات پنجاب پاکستانی ٹیم پر برس پڑیں، انہوں نے پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ نے بہت مایوس کیا، وہی پچ جو بہت مشکل تھی اسی پہ دوسری ٹیمیں آسانی سے کھیل لیتی ہیں۔ انہوں نے قومی ٹیم کی شکست پر کہا کہ ہماری ٹیم بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے محروم ہے۔ وزیراطلاعات نے طنزاً کہا کہ چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپئنز...
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک کردیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے خلاف آپریشنز کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں 2 مختلف آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں آپریشن کیا اور موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر اعلامیے...
ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور کارروائی میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 خوارج ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور کارروائی میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی...
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سےجاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں درابن کے شہری علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مدی کے علاقے میں دوسری کارروائی کی جہاں اہلکاروں نے تین خوارج کو ہلاک کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ خوارج کے قبضے...