2025-01-19@05:11:44 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«حالی روڈ»:
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گرفتار، ڈی ایس پی حالی روڈ غلام مجتبیٰ شیخ کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپکٹر غلام حیدر شاہانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی، دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عبد الرزاق پٹھان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عبدالرزاق پٹھان تھانہ حالی روڈ کے قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا، ملزم عبد الرزاق پٹھان نے 16 اپریل 2022 کے روز اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کاشف یوسفزئی اور اس کے بھائیوں پر فائرنگ کی جس میں کاشف کا بھائی عماد موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا، جبکہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) بھارتی خبر رساں ایجنسیوں پی ٹی آئی اور اے این آئی کی رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو علی الصبح تقریباﹰ تین بجے ایک درانداز ممبئی میں سیف علی خان کے گھر میں گھس گیا، جب وہ سو رہے تھے۔ ان کے ملازم نے اس شخص کو روکنے کی کوشش کی، جس سے دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران جب سیف علی خان بیچ بچاؤ کرنے آئے تو درانداز نے ان پر حملہ کردیا۔ اداکار پر چاقو سے چھ وار کرنے کے بعد وہ فرار ہو گیا۔ سیف علی خان کے بیٹے تیمور کا نام اور سوشل میڈیا کی نئی بحث مقامی باندرہ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی...
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان روڈ میں اربوں روپے کی مبینہ مالی بےضابطگیاں سامنے آگئیں۔مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل پنجاب نے رپورٹ صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) میں جمع کروادی ہے۔آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں کہا کہ مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ 2017ء سے 2019ء میں تعمیر کی گئی تھی، جس کا افتتاح اُس وقت کے وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پروجیکٹ کیلئے غیر رجسٹرڈ فرم سے اسٹیل خریدا گیا، جس سے 13 کروڑ سے زائد ٹیکس کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں یہ...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، ایک ویڈیو اسکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔ ریا سین نے کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بالی وڈ کے ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تاہم، 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس اسکینڈل نے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا پہنچایا۔ یہ ویڈیو، جس میں ان کا نام اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ریا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ مشہور ہونے کے...