شاہد کپور نے بچوں کو بالی وڈ نہ لانے کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں، میشا اور زین، کو فلم انڈسٹری میں نہیں لانا چاہتے۔
ایک تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ اداکاری ایک پیچیدہ اور چیلنجنگ پیشہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے آسان اور زیادہ مستحکم کیریئر کا انتخاب کریں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران شاہد کپور نے کہا: "میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے میرے نقش قدم پر چلیں۔ فلم انڈسٹری بہت مشکل اور اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے۔ اگر وہ اپنی مرضی سے یہ راستہ چنیں تو یہ ان پر منحصر ہے، لیکن میں چاہوں گا کہ وہ کوئی آسان اور خوشگوار پیشہ اپنائیں۔"
شاہد کپور نے مزید کہا:"میں اپنے بچوں کو ہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب دوں گا اور چاہوں گا کہ وہ فطری طور پر زیادہ خوداعتماد بنیں، جو کہ میں خود اپنے بچپن میں نہیں تھا۔"
یاد رہے کہ شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی۔ یہ جوڑا دو بچوں، بیٹی میشا اور بیٹے زین، کے والدین ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہد کپور نے
پڑھیں:
وفاقی حکومت کی کارکردگی پی ٹی آئی حکومت سے بھی بری ہے: شاہد خاقان عباسی
لندن(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ لندن میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کی بھی مسلم لیگ نہیں رہی ہے، آج تو بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکومت آگئی ہے۔
امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں مزید 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی