بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کس لڑکی کو منانے کیلئے خون سے خط لکھا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کس لڑکی کو منانے کیلئے خون سے خط لکھا تھا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
ممبئی :بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ کو شادی سے قبل منانے کیلئے خون سے خط لکھنے کا انکشاف کرچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی کیرئیر سے قبل عامر خان رینا دتہ کی محبت میں گرفتار ہوچکے تھے حتیٰ کہ ایک انٹرویو میں خان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ رینا کی ناراضگی ختم کرنے کیلئے خون سے خط بھی لکھ چکے ہیں جس نے رینا کو پریشان کردیا تھا۔
ماضی میں سیمی گریوال کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا تھا کہ’ ایک بار میں نے رینا کو متاثر کرنے کیلئے خون سے خط لکھا جو کہ اسے بالکل پسند نہیں آیا اس کے بعد رینا مجھ سے اور ناراض ہوگئی تھی‘۔
اپنے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا تھا کہ ’اس وقت میں کم عمر تھا اور مجھے لگتا تھا کہ یہ رینا سے گہری محبت کے اظہار کا ایک طریقہ ہوگا لیکن خود آج میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ مناسب نہیں، میں نے بہت سے بچوں کیلئے ایسا سنا ہے اور مجھے خود بھی خون سے لکھے کئی خط موصول ہوئے لیکن آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں، میں نوجوانوں کو ایسا کرنے کا مشورہ ہرگز نہیں دوں گا‘۔
اسی گفتگو میں عامر خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ میں اور رینا ایک دوسرے کو کھونے کے ڈر سے بھاگ گئے تھے، اس وقت میری عمر 21 سال اور رینا کی 19 سال تھی، جب رینا کے والدین نے ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا، اس کے والدین کو ہمارے تعلق کا علم نہیں تھا اس کے بعد ہم نے بھاگنے جیسا مشکل فیصلہ کیا، یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس سے والدین کو تکلیف ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت چونکہ مجھے 21سال کا ہونے میں چند ماہ درکار تھے اور ہم اس سے پہلے شادی نہیں کرسکتے تھے اس لیے ہمیں ڈر تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو کھو نہ دیں ۔
یاد رہے کہ عامر خان نے رینا دتہ سے 1986میں شادی کی تھی، عامر اور رینا کا رشتہ 2002 میں اختتام پذیر ہوا جس کے بعد کرن راؤ اور عامر خان کی شادی 2005میں اور اس جوڑی کے درمیان علیحدگی 2021 میں ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کیلئے خون سے خط
پڑھیں:
ماورا بالی ووڈ کے کونسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماورا حسین نے بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے ایک حالیہ انٹرویو میں ماورا نے خواہش ظاہر کی کہ وہ سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
ماورا حسین نے اپنی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ کامیاب ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت جتنا لکھا ہوتا ہے اتنا ہی ملتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Lollywoodsparkoffical_ (@lollywoodsparkofficial_)
سلمان خان سے معتلق سوال پر ماورا حسین نے سلمان خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے اداکارہ نے کہا کہ وہ ان کی کئی فلمیں دیکھ چکی ہیں، خاص طور پر ’ہم دل دے چکے صنم‘ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔
ماورا حسین نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سلمان خان کبھی ریٹائر نہ ہوں اور انہیں موقع ملے تو وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کرنا چاہیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم ’راک اسٹار‘ کی طرز پر کسی فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماورا نے 2016 میں فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد ان کی فلم کے سیکوئل میں بھی مداح انہیں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔