City 42:
2025-02-02@02:54:57 GMT

فوگی فروری؛ لاہور اور وسطی، شمالی پنجاب پر دھند کا حملہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

یکم اور دو فروری کی درمیانی شب لاہور پر دھند کی یلغار ہو گئی، رات ڈھلنے کے ساتھ دھند میں اضافہ ہوتا گیا اور نصف شب کے بعد سڑکوں، گلیوں میں ہر طرف غیر معمولی دبیز دھند کی چار پھیل چکی تھی جو صبح تک برقرار رہی۔ 

لاہور کے ساتھ  پنجاب کے میدانی علاقے بھی آج دو فروری کے ابتدائی چھ گھنٹوں سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔  آج صبح دیر تک دھند رہنے کا امکان ہے۔

یکم اور دو فروری کی درمیانی رات اچانک دھند بڑھنے کے نتیجہ میں لاہور ائیر پورٹ پر فلائتس کا شیدول بری طرح متاثر ہوا ہے اور موٹر وے  کو بھی تریفک کے لئے بند کر دیا گیا تاہم لاہور ملتان جی ٹی روڈ اور لاہور راولپنڈی جی ٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتا رہا۔  جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ 

پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر

موٹر وے حکام کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ 

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دھند کی

پڑھیں:

لاہور و گردونواح میں بھیشدید دھند کا راج، موٹرویز بند

لاہور( مانیٹر نگ ڈ یسک ) لاہور شہر و گردونواح میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں
ہیں،شہری موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں، دھند کی وجہ سے موٹر ویز سمیت بڑی شاہرا ہیں بند ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، پروازیں متاثر
  • لاہور و گردونواح میں بھیشدید دھند کا راج، موٹرویز بند
  • ایم ٹیگ کے بنا موٹروے پر سفر کرنے والوں پر اضافی ٹیکس عائد
  • سردی کی لہر برقرار، مری ، گلیات اور وادی لیپہ میں برفباری، گلیات میں 4 سے 5 انچ برف پڑ گئی
  • پنجاب بھر میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر
  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند
  • پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروےبند، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
  •  پنجاب بھر میں دھند کا راج،  موٹروےبند، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
  • پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے بند ، فلائٹس متاثر