بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی والدہ کم فرنینڈس کی آخری رسومات ادا کردی گئی جس میں متعدد بالی وڈ اسٹارز نے شرکت کی۔

وہ مارچ میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے آئی سی یو میں زیر علاج تھیں اور گزشتہ دنوں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ ​

جیکولین اور ان کے والد، ایلرائے فرنینڈس، آخری رسومات کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر جیکولین کے ساتھی اداکار سونو سود بھی تعزیت کے لیے موجود تھے۔ ​

 

کم فرنینڈس کی صحت کی خرابی کے باعث جیکولین نے حال ہی میں اپنے پیشہ ورانہ مصروفیات معطل کر دی تھیں تاکہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ ​

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فرنینڈس کی

پڑھیں:

لندن میں مجھے بالی وڈ اداکار رنبیر کپور سمجھ کر لوگوں نے تصویریں بنوائیں: عفان وحید

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عفان وحید نے مداحوں کی جانب سے بالی وڈ اداکار سمجھ کر اپنے ساتھ تصاویر لینے کا انکشاف کیا ہے۔اداکار ایک نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جہاں ان کے ساتھ دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی، پروگرام میں میزبان کی جانب سے مختلف سوالات کے ساتھ ساتھ گیم بھی کھیلے گئے۔میزبان کی جانب سے عفان وحید کو اپنی زندگی سے متعلق ایک سچ بتانے کا کہا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ میں ایک قصہ سنا سکتا ہوں اور پھر اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ لندن میں کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں موجود تھے۔اداکار نے بتایا کہ وہ لندن کی ایک اسٹریٹ پر موجود تھے جہاں بہت سارے لوگ تھے ان میں سے چند بھارتی میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ بالی وڈ اداکار رنبیر کپور ہیں جس پر میں نے بھی ہاں میں ہاں ملا دی اور مداح مجھے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر اور اوٹوگراف لے گئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • شراب کے نشے میں دھت ترک حسینہ پولیس سے بھاگتی ہوئی گاڑی تلے کچل دی گئی
  • ’شردھا کپور چڑیل کی طرح ہنستی ہیں‘، بالی ووڈ ڈائریکٹر کی ویڈیو وائرل
  • معروف اداکارہ سارا لورین کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
  • منوج کمار کی آخری رسومات؛ ابھیشک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے؛ ویڈیو وائرل
  • لندن میں مجھے بالی وڈ اداکار رنبیر کپور سمجھ کر لوگوں نے تصویریں بنوائیں: عفان وحید
  • ’بیٹا ظالم خوارج کے ہاتھوں مارا گیا‘ ہلاک خارجی کی والدہ کا عوام کیلئے خصوصی پیغام
  • لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی
  • عفان وحید کے ساتھ لندن میں کیا ہوا؟ اداکار نے دلچسپ قصہ سنا دیا
  • وائٹ واش کا خطرہ:تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف