2025-03-09@04:08:37 GMT
تلاش کی گنتی: 23919
«جے شنکر کی»:
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمہ میں سلیمان اکرم راجہ اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 14 یوم کی توسیع کرتے ہوئے 22 مارچ تک سماعت ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر اعظم سواتی کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر حاضری استثنی کی درخواست کے علاوہ سلیمان اکرم راجہ کی ضمانت میں توسیع کی بھی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 مارچ تک توسیع کردی دونوں ملزمان تھانہ صدر حسن ابدال کے 2 مقدمات میں نامزد ہیں۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے اڈیالہ جیل میں ساتھی حوالاتی کو جنسی زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کرنے کے مقدمہ میں استغاثہ کی شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت پیر10مارچ تک ملتوی کردی ہے تھانہ صدر بیرونی پولیس نے یکم جنوری 2024 کو جیل سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں محمد وقاص، آصف، نقاش اور بلال نامی حوالاتیوں کو نامزد کیا گیا تھا ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے نیو جیل کے سیل نمبر 2 چکی نمبر 10 میں اپنے ساتھ قید سبیل نامی حوالاتی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گلے میں پھندا لگا کر ابدی نیند سلا دیا۔
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی رہنماوں ودیگر کیخلاف 9 مئی کے کیسزمیں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کاروائی نہ ہوسکی اور سماعت15 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں مزاری و دیگر نامزد ہیں جبکہ اسد عمر کیجانب سے دائر بریت کی درخواست پر دلائل ہوناتھے جو نہ ہوسکے، گذشتہ پیشی پر عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔پی ٹی آئی رہنماوں پر دفعہ 144 کی خلاف کی دفعات کے تحت تھانہ ترنول میں 2 مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت نے قتل کیس میں گرفتارشاعر احمد فرہاد کی اہلیہ سعدیہ فرہاد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔سماعت کے دوران ملزمہ سعدیہ فرہاد کی جانب سے وکیل ہادی علی چٹھہ، اور فرخ جیلانی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ سعدیہ فرہاد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی ملزمہ کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ لوہی بھیر میں درج ہے۔ کیس ملزم کی کاپی فراہمی کے لیئے استدعا ۔ درخواست گزار کی اسلحہ لائسنس کاپی 2015 میں گم ہوگئی تھی۔
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی 9 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئیاور نو کارکنان کی جانب سے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کی، عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت10 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر ختمی دلائل بھی سوموار کو ہوں گے،پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے،تھانہ رمنا کے مقدمہ میں گرفتار دیگر متعدد ورکرز کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
جدہ (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے عرب ممالک کے منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کر دی۔ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں رکن ممالک نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی۔ سربراہ او آئی سی حسین ابراہیم طٰحہٰ نے کہا عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو مسترد...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں -آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام میں بھی خواتین انٹر پرینیور کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ وزیراعلی نے خصوصی پیغام میں کہاکہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت واحترام اور حقوقِ دئیے گئے۔ن۔ی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔ مریم نواز نے کہاکہ خاتون وزیر اعلی بن کرہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں...
اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ نے یوم نسواں کی مناسبت سے خواتین کے حقوق کے لیے قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ جس میں کم عمری کی شادی پر پابندی لگانے، خواتین کو مساوی حقوق دینے اور غیرت کے نام پر قتل کی سزائیں سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ یوم نسواں پر سینٹ میں قرارداد پیش کی گئی جو کہ سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ خواتین کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کردار ادا کرے، خواتین کی کم عمری میں جبراً شادی کو روکا جائے۔ خواتین کو ملازمتوں میں برابر کی تنخواہیں اور مواقع دئیے جائیں، خواتین کو زراعت سے...
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان حکومت کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان تحریک کی سربراہی کریں وہ تحریک کی قیادت کریں گے جمہوری اقدار آئیں گی، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن میں بیٹھے ہیں ضروری نہیں کہ اپوزیشن میں بیٹھی جماعتوں کا اتحاد ہو جائے۔راناثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام کا تعلق ہے، کے پی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تعلق ورکرز تک ہے یہ مشکل ہو گا جے یو آئی اور پی ٹی آئی...
امریکا نے پاکستان میں سفر پر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا پاکستان میں واقعات کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امریکی قومی سلامتی کونسل ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیاکہ پُرتشدد انتہا پسند گروپ خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے صوبوں میں حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایڈوائزری میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گرد بغیر کسی وارننگ کے حملہ کرسکتے ہیں۔ جیسا کہ شاپنگ مالز، فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں، یونیورسٹیوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ...

معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار: محکمہ زکوٰۃ ختم، 30 کروڑ تقسیم پر ایک ارب 60 کروڑ روپے لاگت آتی تھی، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور انہیں ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ہماری بہادر مائیں، بہنیں اور بیٹیاں زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو...
بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ نوجوان کے چہرے پر حد سے زیادہ بال ہونے کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مرغ ہوٹل نے میدان مارلیا، گنیز بک میں شامل گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ ’ویروولف سنڈروم‘ کے شکار نوجوان للت پاٹیدار کے چہرے کا باقاعدہ معائنہ کرنے کے بعد کیا گیا۔ اس جانچ میں متعلقہ اہلکاروں نے پایا ہے کہ نوجوان کے چہرے پر فی مربع سینٹی میٹر 201.72 بال ہیں۔ للت پاٹیدار نے چہرے پر بالوں کی غیرضروری نشوونما کی ایک نایاب حالت کے ساتھ رہنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ کا مردانہ ورژن حاصل کیا ہے۔ اس بیماری کو ہائپرٹرائیکوسس اور ’ویروولف سنڈروم‘ بھی کہا...
سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کس طرح اسپرین کچھ کینسروں کو پھیلنے سے روک سکتی ہے، اسے ’یادگار لمحہ‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ نئی تحقیق موجودہ شواہد پر مبنی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ اسپرین کینسر کے مہلک خلیوں کو پکڑنے میں مدد کے لیے مدافعتی نظام کو بڑھانے میں معاون ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے پہلا روزہ کیسے گزارا؟ اسپرین سے متعلق کینسر کے مریضوں میں کلینیکل ٹرائلز ابھی جاری ہیں، ایسے میں ماہرین نے ڈاکٹر سے بات کیے بغیر معمول کے مطابق اسپرین لینے سے خبردار کیا ہے۔ نئی تحقیق کے دوران محققین نے چوہوں میں 810 جینز کی جانچ کی اور 15 ایسے پائے جو...
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے عمان میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے عمان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی سہولت موجود ہے۔ انڈسٹریل...
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک میں داخل کر 16 مارچ تک رہے گا، جبکہ 12 مارچ سے اس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔اس دوران اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 14 اور 15 مارچ کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
فرانس میں پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ آج ایک خاص دن ہے جب ہم اپنی زندگیوں اور ہمارے معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کا جشن مناتے ہیں۔ عالمی یوم خواتین پر اپنے ایک بیان میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی خواتین نے ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خاندانی یونٹ سے لے کر افرادی قوت تک، تعلیم سے لے کر صحت کی دیکھ بھال تک، پاکستانی خواتین نے کمیونٹیز کی پرورش، علم کو آگے بڑھانے، اور جدت طرازی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اس دن ہم ان کے سفر...
MUMBAI: بالی ووڈ میں ایک فلم کے گانے کے لیے 500 ترک ڈانسروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گانا بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم سکندر کا آخری گانا ہے جس کیلیے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ نغمہ اس فلم کا ایک اہم اور یادگار سیکوئنس ہوگا جس کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترکی کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ڈانسرز کو اس نغمے کی کوریوگرافی میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ ایک ناقابل فراموش منظر پیش کریں۔ فلم سکندر کا پہلا نغمہ زہرہ جبیں پہلے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے موجودہ حکومت کے دور میں اونے پونے دام دیئے جانے کے انکشاف کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کیلئے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی کریگی۔ چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن کمیٹی کے کنوینر مقررکردیٔے گئے جبکہ ڈائریکٹر آئی بی سراج الدین امجد اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سید شاہد حسین تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ کمیٹی کو...
پشاور: جماعت اسلامی کے سابق امیر خبر پختونخوا و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق ملزم نے پہلے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیے گئے تھے۔ بیچ بچاؤ کے درمیان شکیل خان خود بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ ڈی پی او صوابی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس کا دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں ہے، ملزم کی کی گرفتاری جلد یقینی بنائے گی۔
کراچی: چیمپئنز کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا،8 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی جنگ اب 2 سائیڈز تک سمٹ آئی، نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کیلیے بے تاب ہیں، دونوں میں سے ایک سائیڈ مقدر کی سکندر ثابت ہوگی. کیویز نے حریف ٹیم کی پارٹی اجاڑنے کی ٹھان لی، اسپن کے ساتھ پیس اٹیک سے بھارت کو نشانہ بنانے کی کوشش ہو گی، راچن رویندرا، ڈیوون کونوے اور ول ینگ کے کندھوں پر توقعات کا بوجھ ہے، کین ولیمسن کا تجربہ بھی کام آئے گا. دوسری جانب دبئی کی ہوم گراؤنڈ جیسی موافق کنڈیشنز بلو شرٹس کااعتماد آسمان پر پہنچا رہی ہیں،اسپن ہتھیار ایک بار پھر کیوی بیٹنگ کو چھلنی کرنے کیلیے بے...
وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پروگرام (آئی ایف آر پی) کے تحت افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو31مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور خبردارکیا ہے کہ اگرایسا نہ کیا تو یکم اپریل سے انھیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (آئی ایف آر پی) یکم نومبر 2023 سے نافذ العمل ہے، جس کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جاری ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت اب افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے افراد کو بھی وطن واپسی...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ کی تشویشناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کی ستائش کی گئی۔ اسحاق ڈار نے سیزفائر معاہدہ کروانے میں مصر کی کاوشوں کو سراہا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق...
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچیوں کی عمر 7، 8 اور 3 سال ہے، جاں بحق 2 خواتین کی عمر 25 اور 26 سال ہے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق چھت گرنے سے کچھ افراد زخمی بھی ہیں۔پولیس کے مطابق گھر کی چھت لینٹر کی تھی، چھت کی مضبوطی کے لیے کام جاری تھا، چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی۔گلشن اقبال پولیس کا...
یہ دنیا ہمیشہ سے طاقت کے توازن سیاست کے پیچ وخم اور اقتدار کے کھیل کی اسیر رہی ہے۔ کہیں بڑی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے کمزور ریاستوں کو شطرنج کے مہروں کی طرح استعمال کرتی ہیں توکہیں کمزور ملک اپنی بقا کے لیے طاقتوروں کی چوکھٹ پر سر جھکانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی حالیہ تلخ کلامی نے ایک بار پھر ان رویوں کو نمایاں کردیا ہے جو عالمی سیاست کا حصہ بن چکے ہیں۔ ایک سپر پاور کا رہنما جو سمجھتا ہے کہ دنیا اس کے اشاروں پر ناچنے کے لیے بنی ہے اور ایک چھوٹے ملک کا صدر جو اپنے ملک کے دفاع کی خاطر اپنی عزت...
کیا اب دنیا میں دائمی امن کا بول بالا ہونے والا ہے؟ اور بڑی طاقتوں کی باہمی جنگ اب ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہے؟ لگتا ہے اب ایسا ہی ہونے والا ہے کیونکہ امریکا جیسی اس وقت کی سپر پاور اور مضبوط فوجی طاقت جنگ سے گریزکی پالیسی اپنانے پر مائل نظر آتی ہے۔ دنیا میں اس وقت جدید فوجی ساز و سامان سے لیس تین ہی ممالک ہیں جن کے آپس میں ٹکراؤ سے دنیا پہلی اور دوسری عالمی جنگوں سے زیادہ تباہ و برباد ہو سکتی ہے۔ یہ تباہی اس لیے زیادہ خوفناک ہوگی کیونکہ اب پہلے سے کہیں زیادہ مہلک ہتھیار تیار ہو چکے ہیں۔ دنیا میں پہلے جو دو خوفناک عالمی جنگیں ہو چکی...
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور اگر اس پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے تباہ کن حالات میں بہت بہتری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں جس پر 53 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے تحت فلسطینیوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے...
خالد علیم روحانی اقدارکے حامل، درویش صفت، شفیق دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ظاہر و باطن سے آئینہ دار صفت اور صاف گو، نستعلیق آدمی تھے۔ انھوں نے شاعری کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کی اور اس خوش اسلوبی اور انوکھے انداز سے اپنی فنی و فکری صلاحیتوں کو بروئے کار لائے کہ اہلِ دانش دنگ رہ گئے۔ ان کے حمدیہ کلام کو جب فنی و فکری لحاظ سے پرکھتے ہیں تو اب بات کا گماں بار بار ہوتا ہے کہ ان کے طرزِ احساس میں جدت، سادگی، روانی اور صفائی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ کہتے ہیں کہ ’’ جب حمد زبان سے دل پر حرفِ دعا بن کر نغمہ ریزی کی جلوہ آرائی کا سامان مہیا کرتی...
اپنے آبائی علاقہ پیر کوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت سے خوش ہے، ماضی میں سابقہ حکومت نے عوام کو اندھیرے کی طرف دھکیلا، مسلم لیگ کی حکومت ہمیشہ عوام کے لیے تعمیر و ترقی کی علامت رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا آج خود تقسیم کا شکار ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے وزیر آباد کا دورہ کیا اور گکھڑ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ساتھ نوٹوں کی برسات بھی کی گئی، انہیں بگھی پر بٹھا کر ان کے آبائی علاقہ پیر کوٹ...
کراچی: گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں اور مزید 5 زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے 5 نے دم توڑ دیا۔ ریسکیو نے بتایا کہ حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گلشن معمار فاطمہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں اور متاثرہ گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے۔ پولیس نے گھر...
جدہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات جدہ میں اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے ترک صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کے لیے متفقہ آواز کے حصول کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے او آئی سی کے قابل تعریف کردار پر زور دیا۔
پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے نکلوائی اور ضابطے کی کار روائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا، پی ٹی آئی نے پنجاب میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیمپ لگایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی کا اہم اجلاس افطار کے بعد پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی پنجاب کے تمام سٹیک ہولڈرز کو پشاور بلا لیا گیا، عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہدیدار شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب نے اجلاس لاہور...
علامتی فوٹو کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی آگئی جس واپس کراچی اتار لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ سکھر کے قریب فنی خرابی ہوئی۔ ایئر بس اے 320 طیارے کو پونے 2 گھنٹے بعد واپس کراچی اتارا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد اسے واپس اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔
کراچی میں ہوم بیسڈ ورکرز کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوئیں۔8 مارچ کا دن دنیا بھر میں محنت کش خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے۔ کراچی میں بھی ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی جانب سے آبی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، زمینوں پر قبضے اور غذائی بحران کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین کے ساتھ مرد حضرات نے بھی شرکت کی۔ ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی جنرل سیکریٹری زہراء خان کا کہنا تھا کہ سندھ تہذیب حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔انہوں...
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ بنیں گے، مولانا کا فطری اتحاد ہمارے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی کا ہمارے ساتھ اتحاد ہے، ان کے پاس آئینی عہدے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مولانا کبھی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں پی ٹی آئی اور ان کے بانی غیر اہم ہوتے جا رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے لیے فری فار آل نہیں ہے، پی ٹی آئی میں اندرونی لڑائی پڑ چکی ہے، پی ٹی آئی پُرامن رہ...
محکمہ صحت سندھ کی ایک اور نااہلی سامنے آئی ہے، اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کو موبائل وینز اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کا عطیہ ملازمین بھرتی کے کیس میں سیکریٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے ایک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ آرڈر لکھنے والے ڈاکٹر لیاقت علی شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور میڈیا کو مؤقف نہیں دیا جارہا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے فرزند ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ 10...
خضدار(نیوز ڈیسک)خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق ہوگئے، قبائلی رہنما کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میرعبدالحفیظ مینگل اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لیویز تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دوسری جانب ابتدائی اطلاعات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ خضدار میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔ ناچ کے علاقے میں لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے تھانے میں موجود تمام اسلحہ ضبط کر لیا، لیویز اہلکار بے بس رہے۔ ذرائع کے...
کینیڈا کے مشہور یوٹیوبر نے مختصر مدت میں 25 کیرولائنا ریپر مرچیں کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یوٹیوبر مائک جیک نے کینیڈین دارالحکومت اونٹاریو میں 4 منٹ اور 36.26 سیکنڈ کے اندر 25 کیرولائنا ریپر مرچیں کھا کر یہ ریکارڈ بنایا۔ View this post on Instagram A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords) اس مرچ کو گزشتہ برس ’پیپر ایکس‘ کے متعارف کرائے جانے سے قبل دنیا کی سب سے تیز مرچ سمجھا جاتا تھا۔ مائک جیک نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا بظاہر آسان لگتا ہے لیکن وہ ان مرچوں کی جلن...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سینیئر اور منفرد اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف ہراسانی کا کیس دائر کرنے والی تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقدمے میں فتح ان کی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تنوشری دتہ نے کہا کہ میرے پاس سب کے لیے خوشخبری ہے، یہ میری فتح ہے۔ ادکارہ نے بتایا کہ عدالت نے نانا پاٹیکر اور دیگر کے خلاف فلم ہارن اوکے پلیز کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی پر ممبئی پولیس کی بی سمری رپورٹ منسوخ کردی۔ تنوشری دتہ نے بتایا کہ اب پولیس کو اس کیس میں دوبارہ سے چالان جمع کرانا ہوگا۔ عدالت کا یہ اقدام میری جیت ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس کیس کو کسی گواہ سے بات کیے بغیر بند...
مظفرآباد میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کے تقریباً 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں کھدائی میں برآمد کرلی گئیں۔ مظفرآباد میں پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے مکانات سے ملبہ ہٹانے کے دوران لاشیں ملیں۔ مقامی کونسلر محمود بیگ کے مطابق پلیٹ کے مقام پر ایک بڑی عمارت تھی جو زلزلہ میں منہدم ہوگئی تھی اور اس عمارت میں رہائش پزید کئی طلبہ عمارت کے ملبے تلے دب گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی این اے نمونوں کی بنیاد پر لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ کے مقام پرکھدائی کےدوران مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے لہٰذا کھدائی رکوا دی۔ اُدھر یاسر جوش ڈیزاسٹر منیجمنٹ...
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کی مزید 2 کمپنیز کی تفصیلات اور کال سینٹر کے 50 ورک اسٹیشنز قائم ہونے کے شواہد بھی تفتیشی اداروں نے حاصل کرلیے ہیں۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کرنے والے ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھرپرچھاپے کے دوران برآمد کیے جانے والے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان کے نام پر مجموعی طور پر 4 کمپنیوں کی رجسٹریشن سامنے آئی ہے، جس میں سےدو پاکستان اوردو امریکا میں رجسٹرڈ ہیں۔ تفتیش کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم کے گھر میں 50 ورک اسٹیشنز کی موجودگی...
وفاقی حکومت نے گیس نظام کی بہتری کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 25ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سے کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں گیس انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 25 ارب روپے فنڈ ملنے کی تصدیق ایس ایس جی سی کے ایم ڈی نے کی۔ سوئی گیس کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر نے محمد امین نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں 90فیصد گیس مسائل حل ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس کو ماہ صیام میں گیس ترسیل سے متعلق روزانہ دو بار رپورٹ دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 2ہزار کلو میٹر اور شہر سے باہر پانچ 500کلومیٹر رقبے پر نئی گیس پائپ لائن ڈالی جارہی ہیں، سوئی سدرن بورڈ میں مئیر کراچی...
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کی مزید 2 کمپنیز کی تفصیلات اور کال سینٹر کے 50 ورک اسٹیشنز قائم ہونے کے شواہد بھی تفتیشی اداروں نے حاصل کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد کیے جانے والے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان کے نام پر مجموعی طور پر 4 کمپنیز کی رجسٹریشن سامنے آئی ہے جس میں سے 2 پاکستان جبکہ 2 امریکہ میں رجسٹرڈ ہیں۔ ملزم کے گھر میں 50 ورک اسٹیشنز کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں جبکہ ملزم ارمغان کے ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹس کی...
ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ اسپتال میں منائی۔ کنزہ ہاشمی نہ صرف اداکاری کے میدان میں سب سے منفرد ہیں بلکہ اپنے حساس اور نرم دل ہونے کے باعث ویلفیئر کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ کنزہ ہاشمی نے اپنی 28 ویں سالگرہ کو دل کو چھو لینے والی تقریب کے طور پر منایا۔ کنزہ نے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جو کینسر سے آگاہی کا رنگ ہے۔ اداکارہ کنزہ ہاشمی نے پورا دن بچوں کے کینسر سینٹر میں گزارا۔ بچوں کے ساتھ گپ شپ کی، کھیل کھیلے، کیک کاٹا اور بھرپور تفریح کی۔ View this post on Instagram ...
جدہ:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر برائے بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کی ستائش کی گئی۔ اسحاق ڈار نے سیزفائر معاہدہ کروانے میں مصر کی کاوشوں کوسراہا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ کی تشویشناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، دفاعی،...
خواتین کے عالمی دن پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں مردوں نے بھی شرکت کی، اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں ’آپ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں‘، ماریہ بی کی عورت مارچ پر تنقید وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے عورت مارچ میں خواتین نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی، اس مارچ میں مرد بھی خواتین کے ساتھ شریک تھے۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔ شہر قائد کراچی میں بھی خواتین اپنے حقوق کے لیے بات کرنے...
روہت اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، بھارتی کھلاڑی کا بڑا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے ان افواہوں کو رد کر دیا۔بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل ہفتے کے روز پری میچ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کی۔ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔شبھمن گل نے خود کو بہترین بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہونے...
حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی واقع ہوئی اور یہ قیمت 82 ڈالر سے کم ہو کر 69.3 ڈالر پر آ چکی ہے جو اگست 2021 کی سطح کے برابر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی...
خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق ہوگئے، قبائلی رہنما کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میرعبدالحفیظ مینگل اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ خضدار میں ہی ایک اور واقعے میں ناچ کے علاقے میں لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود تمام اسلحہ ضبط کر لیا گیا، لیویز اہلکار بے بس رہے۔ ذرائع کے مطابق تھانے اوراحاطے میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی اطلاعات ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے مؤقف سامنے نہیں آیا۔ Post...
روڈ گزشتہ 153 دنوں سے بند ہے، روڈ بندش سے پاراچنار میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے روڈ بند ہونے سے اب تک 300 بچے، کینسر، دل کے مریض اور ذیابطیس کے مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرم نے صدر مملکت کو خط لکھ کر ٹل، پاراچنار سڑک کھولنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرم نے صدر پاکستان کو خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹل، پاراچنار روڈ گزشتہ 153 دنوں سے بند ہے، روڈ بندش سے پاراچنار میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے روڈ بند ہونے سے اب تک 300 بچے، کینسر، دل کے مریض اور ذیابطیس کے مریض زندگی کی بازی ہار...
کراچی: ہفتے کو شہر میں انتہائی گرم موسم ریکارڈ ہوا، دن بھر گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب شدید حدت محسوس کی گئی،ہوا میں نمی کا تناسب صرف 15 فیصد ہونے کے باوجود درمیانے درجے کی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی،پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کرگیا جبکہ آج(اتوار)کو بھی گرم دن متوقع ہے۔ حالیہ دنوں ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات زائل ہونے کے بعد شہر گرم موسم کی لپیٹ میں آگیا، ہفتے کو دن بھر گرم و خشک موسم جبکہ شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلیں، دن بھر تیز چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی گئی، دن کے وقت گرم ریگستانی ہواؤں کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے...
تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے بھیجے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تہران کو دھمکایا نہیں جاسکتا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں ’رائٹرز اور اے ایف پی‘ نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران کے سینئر عہدیدران کے ساتھ ملاقات میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے واشنگٹن کی پیشکش کا مقصد اپنی توقعات مسلط کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض غنڈہ حکومتوں کا مذاکرات پر اصرار مسائل کو حل کرنے کے لیے نہیں، بلکہ وہ اپنی توقعات مسلط کرنا چاہتا ہے۔ آیت...
غزہ کی تعمیر نو کا عرب منصوبہ: فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے حمایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس منصوبے پر 53 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر بھی نہیں ہونا پڑے گا۔ سعودی عرب کے اخبارعرب نیوز کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کا ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو غزہ...
خیبر پختونخوا : سکیورٹی فورسز کی ضلع ٹانک میں کارروائی ،3 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کر کے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ ک مطابق 8 سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔پاک فوج کے اعلامیے میں کہا...
محکمہ موسمیات نے 9 مارچ تا 16 مارچ ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔ اعلامیے میں محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے۔اعلامیے کے مطابق 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش اور 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے افطار عشائیے میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شرکت کی۔کراچی میں منعقدہ افطار عشائیے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، تقریب سے گورنر سندھ نے خطاب کیا اور کہا کہ باعث خوشی ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ہمارے پاس تشریف لائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہوں گا کہ پاکستان کےلیے دعا کریں۔کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مسلمانوں کے حق میں دعا کریں۔
قومی ایئرلائن کی پرواز کو تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل 2 مرتبہ رن وے سے واپس لے لیا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والی پرواز تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل دو مرتبہ رن وے سے واپس آئی، طیارے میں فلائٹ کنٹرول اسٹیٹس میسج کی خرابی سامنے آئی، خرابی کی بنا پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو ریمپ پر واپس موڑ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ ٹیم مسئلے کو حل کرنے کےلیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔ تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار پرواز کی اب رات ڈیڑھ بجے...
درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا پہلے نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا تھا، پشاور ہائیکورٹ ہائیکورٹ کے احکامات پر نام پی این آئی ایل سے نکالا گیا، اسی دن پاسپورٹ لسٹ میں نام شامل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام نکالنے کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید نے عالم خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، درخواست گزار عمرہ کے لئے جانا چاہتے ہیں، لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے عمرہ کے لئے نہیں چھوڑا جارہا۔...
کراچی کی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف نئی حکمت عملی تیار کرلی اور اشیا اپنی نگرانی میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے، مہم کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے انتظامیہ کے افسران نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی اشیا کو اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر نیلام کرنے یعنی فروخت کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے ۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ گراں فروشوں سے کوئی رعایت نہ کریں شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر سرکاری نرخ پر اشیا فراہم کریں، ناجائز منافع خوروں کو پابند کرنے کے لئے...
کولوریڈو میں موجود میکسار ٹیکنالوجیز، جس نے پینٹاگون پروگرام کے ذریعے یوکرین کی سیٹلائٹ امیجری فراہم کی ہے، نے ایک بیان میں تصویر شیئرنگ کی معطلی کی تصدیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون کے ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو سیٹلائٹ تصاویر کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے روس کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے کیف پر دباؤ ڈالنے کے اقدامات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین اقدام ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین روسی افواج کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سیٹلائٹ تصاویر کا استعمال کر رہا ہے۔ کولوریڈو میں موجود میکسار ٹیکنالوجیز، جس...
چمپیئنز ٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ روپے کا جوا، فیورٹ کون بھارت یا نیوزی لینڈ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز نیو دہلی (آئی پی ایس )بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول چمپیئنزٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا جوا کھیلا گیا ہے۔رپورٹس میں جوا کھیلنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے اور انڈر ورلڈ سے منسلک کئی بکیز کا کہنا تھا کہ ہر بڑے میچ کے دوران دنیا بھر سے بڑے بڑے بکیز دبئی آجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی میں کرکٹ میچوں پر شرط میں مشہور انڈر ورلڈ...
فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس منصوبے پر 53 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر بھی نہیں ہونا پڑے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہفتہ کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کا ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی تباہ حال زندگیوں میں جلدی اور پائیدار بہتری آ سکتی ہے۔‘ یہ منصوبہ مصر کی جانب سے سامنے آیا تھا اور رواں مہینے کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مارچ 2025ء) جرمنی میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی الیکشن میں فتح حاصل کرنے والے قدامت پسندوں کے رہنما فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ انہوں نے سوشل ڈٰیموکریٹ پارٹی کے ساتھ مل کر کولیشن حکومت سازی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ تیئس فروری کو ہونے والے جرمن الیکشن میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ہم خیال پارٹی کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کا اتحاد سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھرا تھا۔ ان انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی اور مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی (متبادل برائے جرمنی) ملک کی دوسری طاقتور ترین جماعت بن کر اُبھری ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے...
اسلام آباد:سینئر سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام غیر فعال ہوگیا ہے، لگتا ہے دستور پر اتفاق رائے نہیں رہا، عدم استحکام کا فائدہ حکومت کو ہی ہوتا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف کی اگلی قسط مل جائے گی لیکن ہماری معیشت اس وقت جمود کا شکار ہے، معاشی ترقی نہیں ہورہی ہے، پاکستان کی تمام پارٹیوں کے قائدین کو مل کر کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکو مولانا فضل الرحمان سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا، اس وقت ملک میں 3 لوگ مل...
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جین ہیک مین کی لاش کمرے اور ان کی اہلیہ کی لاشں واش روم سے ملی تھی اور اب موت کی حیران کن وجہ سامنے آگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیٹسی 11 فروری کو ہی چل بسی تھیں جب کہ اداکار جین ہیک مین کی موت ممکنہ طور پر 18 فروری کو ہوئی لیکن الزائمر کے باعث شاید یہ سمجھ نہیں سکے کہ ان کی اہلیہ کی موت ہو چکی ہے۔ ہالی ووڈ اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان میں نشہ یا کسی ممنوع چیز کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں کو قتل کرنے کے بھی ثبوت نہیں ملے تھے البتہ اس...
سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ وزیراعظم نے کارروائی میں تین خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ سندھ کو متنازعہ کینالوں کا منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے، پیپلز پارٹی سمیت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے پانی سمیت عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں، متنازعہ کینالوں کے خلاف مختلف سیاسی، سماجی و قوم پرست تنظیموں کا احتجاج عوام کی آواز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف سندھ کا مقدمہ ایکنک، این ای سی اور سی سی آئی سمیت تمام آئینی فورمز پر بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کی آواز سن کر متنازعہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار...
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں روزہ رسولﷺ پر حاضری دینے کے بعد مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کرلیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ دو دن قبل صبح ساڑھے 8 بجے ملتان میں واقع گھر میں 20، 25 لوگ داخل ہوئے، میرے بیڈروم کا دروازہ توڑ کر مجھے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے کر گئے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے ایوان کو اپنی گرفتاری کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ رات ساڑھے 8 بجے کسی عدالت میں پیش کیا، جج نے پوچھا کہ کیس پتہ ہے جس میں گرفتاری ہوئی؟ عون عباس نے بتایا کہ میں نے جج سے کہا مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ میں کس جگہ ہوں، جج نے بتایا کہ میں یزمان کی عدالت میں ہرن کا...
کراچی:مشہور زمانہ کیس میں عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا گیا۔ شہر قائد کے مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کیس زیر سماعت تھا، جس نے دعا زہرہ کی تنسیخ نکاح کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا گیا کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ واضح سے قبل ازیں عدالتی حکم پر دعا زہرہ کی کسٹڈی والدین کے حوالے کردی گئی تھی۔ Post Views: 1
بین سباتی جو ایرانی امور کے ماہر اور ایران مخالف سیٹلائٹ چینل '' ایران انٹرنیشنل'' پر صیہونی حکومت کے اہم میڈیا شخصیات میں سے ایک ہیں، نے لاس اینجلس میں ایک تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ حماس جیسی غیر روایتی فوجوں کے ساتھ نمٹنا ایک طویل المدتی مسئلہ ہے، اور بدقسمتی سے اسرائیل اس جنگ میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف صیہونی ماہر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مزاحمت کے محور کے خلاف جنگ لڑنے کے قابل نہیں ہے۔ بین سباتی جو ایرانی امور کے ماہر اور ایران مخالف سیٹلائٹ چینل '' ایران انٹرنیشنل'' پر صیہونی حکومت کے اہم میڈیا شخصیات میں سے ایک ہیں، نے لاس اینجلس میں ایک تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ حماس جیسی...
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے جدہ، سعودی عرب میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کی جانب سے فوری سفارشات بھی پیش کیں جن میں جنگ بندی معاہدے پر تین مراحل میں مکمل اور فوری عمل درآمد شامل ہے، دشمنی کا مستقل خاتمہ، غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا، غیر محدود انسانی امداد تک رسائی اور تعمیر نو کا ایک جامع منصوبہ بھی پاکستان کی تجاویز کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے مسلم امہ پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کی غزہ یا مغربی کنارے سے زبردستی نقل مکانی کو نسلی تعصب کی بنیاد پر بے دخلی...
مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سوئی گیس لیکج دھماکوں میں 105 افراد زخمی ہوئے اور 8 اموات بھی ہوچکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ و نواحی علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دھماکوں کی وجہ سے 7 روز کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کوئٹہ کے مقامی اخبار میں شائع رپورٹ میں کوئٹہ کے سول اسپتال کے برن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر منظور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ و نواحی علاقوں سے 37 زخمی افراد سول اسپتال لائے گئے ہیں۔ اسپتال میں داخل بیشتر زخمی 90 فیصد جھلسے ہوئے ہیں۔ زخمیوں...
زلزلہ 2005 کو 20 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے زلزلہ متاثرین فنڈز کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مظفرآباد شہر کے علاقے پلیٹ کے مقام سے 2 لاشیں ملی ہیں، اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مزید لاشیں ملنے کا بھی امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے مکانات سے ملبہ ہٹایا جارہا تھا تو اس دوران لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کونسلر محمود بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلہ 2005 کے موقع پر پلیٹ میں موجود ایک بڑی عمارت منہدم ہوگئی تھی، جس...
اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرأت کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے، معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہوگا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔ یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت...
اپنے پیغام میں رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ حقیقی برابری کے لیے پورے معاشرے کو کردار ادا کرنا ہے، مردوں کو خواتین کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی ہر عورت آزاد، بااختیار اور مساوی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے۔ شازیہ مری نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی معاشرے میں صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی یومِ خواتین منایا جاتا...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کر کے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 08 مارچ کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ اعلامیے کے مطابق آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے...
راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کر کے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 08 مارچ کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ اعلامیے کے مطابق آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)امریکی عہدیداروں کی جانب سے بھارت کو آئینہ دکھا دیا گیا، دہلی میں صدر ٹرمپ کے منصوبوں کا واضح پیغام دے کر بھارت کو ذلیل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی نیوز چینل کے کانکلیو سیشن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک بشمول بھارت واپس بھیجنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان لوگوں کے لیے پیغام کا حصہ ہے جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ مائیک پومپیو نے خطاب میں بھارتیوں کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مت آنا، کیونکہ آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔پومپیو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)ٹریفک پولیس نے سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے ہونے والے 5ارب74کروڑ روپے کے چالانوں کی وصولی کے لئے سفارشات تیار کر لیں ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں جبکہ عام شہریوں کو شناختی و پاسپورٹ بنوانے و تجدید سمیت دیگر سرکاری سہولیات ای چالانز کی ادائیگی تک فراہم نہ کرنے کی سفارشات عدالت کو بھجوا دی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سیف سٹیز کیمروں سے ہونے والے ای چالانز کی5ارب 74 کروڑکے جرمانے شہریوں کی جانب سے ادا نہیں کئے گئے۔(جاری ہے) ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ای چالاننگ کی وصولی موثربنانے کیلئے اہم تجاویز تیار کرکے عدالت میں پیش کردی گئی ہیں جس میں تجویز کیا گیاہے کہ ای چالان...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے، پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ڈان نیوز کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز میں 8 مزید پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن ملک واپس پہنچیں گے، آئندہ ہفتے ڈی پورٹ ہونے والے صرف 2 پاکستانیوں کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔غیرقانونی طور پر مقیم ملک بدر کئے جانے والے افراد کی دستاویزات کے مطابق 6 پاکستانی شہریوں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، 2 پاکستانی شہریوں کا ریپ اور منشیات کا ریکارڈ ہے، غیر قانونی تارکین وطن میں...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 مارچ 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم سے مذاق ہیں، اشیائے ضروریہ دن بدن عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہوتی جا رہی ہیں۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے سے ہونے والی بچت کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں نہیں پہنچ رہا، عیدالفطر کے بعد مہنگی بجلی کے خلاف اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اور منصورہ سے جاری بیان میں انھوں...

وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود کا پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نہ صرف نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے، چاہے وہ آئی ٹی ، ایجو کیشن یا سکلز سے منسلک ہوں ،کاروبار کے متعلق ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ہر فیلڈ میں آپ کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا...
ناورو(نیوز ڈیسک)باہر جانے والے افراد کیلئے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے، ایک نئے ملک کی شہریت انتہائی سستے داموں فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بحر الکاہل میں ایک چھوٹے سے جزیرے Nauru نے شدید آب و ہوا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد پروگرام متعارف کرایا ہے۔ صرف 20 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا، ناورو موسمیاتی تحفظ اور نقل مکانی کی کوششوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے فی پاسپورٹ 105,000 ڈالر (تقریباً 91.44 لاکھ روپے) کی شہریت کی پیشکش کر رہا ہے۔ اس پروگرام سے حاصل ہونے والی رقم ناورو کے 12,500 رہائشیوں کو محفوظ، بلند مقام پر منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ بڑھتی ہوئی سطح سمندر،...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
بھارتی ریاست راجستھان میں جہاں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکمرانی ہے، مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کردی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست راجستھان میں ایک بزرگ مسلمان شخص پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ٹرین میں قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے۔ یہ بزرگ شہری ایک مسجد کے امام تھے اور گنگا پور سٹی (راجستھان) سے انکلیشور (گجرات) جا رہے تھے تاکہ اپنے مدرسے کے لیے چندہ اکٹھا کر سکیں۔ متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے بتایا کہ جب امام صاحب نے ٹرین میں قرآن کی تلاوت شروع کی تو ایک گروہ نے ٹرین میں سوار ہو کر مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرے شروع کر دیے۔ ایک عورت نے بزرگ امام کو پاکستانی کہا، جس کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف ٹیکنالوجی میں صنفی فرق کو کم کر رہا ہے بلکہ ہم ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کے مستقبل کی نئی تعریف کر رہے ہیں، ہماری نوجوان خواتین ہمیشہ قابلیت کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی دکھاتی رہی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے گوگل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، یہ سیشن تین ایسی متاثر کن خواتین کے پینل پر مشتمل تھا جنہوں نے گوگل کی ڈیجیٹل مہارتوں کے تربیتی پروگراموں سے فائدہ اٹھایا اور بدلے میں پاکستانی خواتین کے لیے کیریئر کی ترقی کے...
ویب ڈیسک : آئی جی پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے متعلق دیے گئے بیان کے بعد جرائم پیشہ افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، انہوں نے اجلاس سے خطاب میں بتایا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور وسائل فراہم کیےجا رہے ہیں۔سی سی ڈی کے لیےانتہائی پروفیشنل، کرائم فائٹر افسران کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں کہا ہے کہ سی سی ڈی جرائم پیشہ افرادکے لیے خوف کی علامت اور شہریوں کے لیے تحفظ کی ضمانت ثابت ہو گا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کوجدید کرائم ڈیٹا مینجمنٹ، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم،...
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ Post Views: 1
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ نفرت اور لوٹ مار کی سیاست کی، آج یہ پارٹی دس حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ عطااللہ تارڑ نے گوجرانوالہ میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ہمیشہ بحرانوں سے نجات ملی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے بھرپور کام کررہی ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے اس وقت معیشت درست سمت پر گامزن ہے، مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا ملک اور عوام کی خدمت کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے آج پاکستان کی تعریف کی جارہی ہے، ہماری...
کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن نے بتایاکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کم ہوکر 262345 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 2910 ڈالر فی اونس ہے۔ Post Views: 1
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر حال ہی میں اسود ہارون کے خلاف لگائے گئے فراڈ کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتی نظر آئیں۔ یہ صورتحآل ستمبر 2024 میں سامنے آئی تھی، جب اسود ہارون نے نازش پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے تھے۔ اسود ہارون نے دعویٰ کیا تھا کہ نازش نے ان سے پیسے، گاڑیاں اور مہنگے تحائف لے کر دھوکہ دیا، جس پر نازش نے ابتدا میں خاموشی اختیار کی تھی۔ اس معاملے پر نازش نے قانونی راستہ اختیار کیا تھا، لیکن اب انہوں نے اس پر کھل کر بات کی ہے اور اپنے موقف کو واضح کیا ہے۔ نازش جہانگیر نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اسود ہارون کی جانب سے...