Islam Times:
2025-03-09@12:14:49 GMT

اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاطی سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاطی سے ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ کی تشویشناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کی ستائش کی گئی۔ اسحاق ڈار نے سیزفائر معاہدہ کروانے میں مصر کی کاوشوں کو سراہا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ کی تشویشناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، دفاعی، ثقافتی، معاشی تعلقات اور عوام کے درمیان رابطوں کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا اور فلسطینی مقصد کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات

جدہ میں 57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’غزہ منصوبے‘ کے خلاف عربوں کے منصوبے کی حمایت کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے جدہ میں ملاقات کی۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہونیوالی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں شہزادہ فیصل نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰی اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں 57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’غزہ منصوبے‘ کے خلاف عربوں کے منصوبے کی حمایت کی گئی تھی۔ غزہ کی جلد بحالی اور تعمیر نو کے بارے میں اسلامی بلاک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی عرب منصوبے کو منظور کرتا ہے، بین الاقوامی برادری، عالمی اور علاقائی فنڈنگ کے ادارے فوری طور پر ضروری مدد فراہم کریں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات
  • غزہ کی تعمیر نو، عرب ممالک کا منصوبہ منظور، ٹرمپ کا مسترد: او آئی سی
  • اسحاق ڈار کی ہاکان فیدان سے ملاقات، تازہ ترین جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاتی سے ملاقات
  • اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ
  • اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تازہ ترین جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • فلسطینی ہمدردی کے بیانات نہیں، مضبوط اقدامات چاہتے ہیں: اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
  • چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط باہمی احترام ہے، چینی وزیر خارجہ
  • ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ سعودی عر ب پہنچ گئے