لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں -آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام میں بھی خواتین انٹر پرینیور کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ وزیراعلی نے خصوصی پیغام میں کہاکہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت واحترام اور حقوقِ دئیے گئے۔ن۔ی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔ مریم نواز نے کہاکہ خاتون وزیر اعلی بن کرہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہوں ۔ تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوشحال پنجاب کی ضمانت ہیں۔پنجاب کے متعدد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں خواتین افسروں کی تعیناتی وویمن ایمپاورمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ خواتین پو لیس اور دیگر محکموں میں محنت اور لگن سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ بیٹیوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔ خواتین اور بچے‘‘ریڈ لائن’’ہیں، یہی میرا وژن ہے۔ خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے امتیاز ی سلوک یا ناانصافی کی گنجائش نہیں ۔ خواتین کو یقینی قانونی تحفظ کے لئے پنجاب میں ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیا۔ ویمن ہیلپ لائن اور پینک بٹن پراجیکٹ کے ذریعے خواتین کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا ہے۔سیف سٹی اتھارٹی میں ورکنگ وویمن کے لئے ہاسٹل بنایا گیا۔مزید بھی بنائیں گے۔ خواتین کی آسانی کے لیے ای بائیکس سکیم شروع کی گئی ہے۔ مزید بائیکس بھی دینگے ۔ ہونہار سکالر شپ پروگرام میں طالبات کو میرٹ پر 60 فیصد وظائف دئیے گئے۔ وزیراعلی نے کہاکہ اضلاع میں بھی ورکنگ ویمن کیلئے محفوظ ماحول اور مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔پنجاب بھر میں 16ورکنگ وویمن ہاسٹل قائم کئے گئے ہیں۔ ورک وویمن کیلئے 307 ڈے کئیر سنٹر سے 9541 خاندان مستفید ہورہے ہیں۔سرکاری یونیورسٹیوں میں 18 وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت نادار بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جارہی ہیں۔ نادار اقلیتی بہنوں کو بھی مینارٹی کارڈ کے ذریعے سہ ماہی مالی امداد دی جا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک پروگرام سے دیہی خواتین کومعاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں خواتین کو اپنا گھر بنانے کے لئے بلا سود آسان اقساط پر قرض دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خواتین کو

پڑھیں:

پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے؟  سروے رپورٹ

لاہور:

پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے، اس حوالے سے سروے رپورٹ کے نتائج جاری کردیے گئے۔
 

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کی جانب سے صوبے کے 36 اضلاع میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی کارکردگی سے  متعلق سروے کے نتائج جاری کردیے گئے، جس میں پنجاب کے 62 فی صد عوام نے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کو غیر معمول قرار دے دیا ۔

سروے میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں 73 اور 68 فی صد عوام نے وزیر اعلیٰ کے اقدامات کو ’’اچھا‘‘ اور ’’بہت اچھا‘‘ قرار دیا ۔ اسی طرح روزگار کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب کے 63 فی صد عوام نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو ’’خراب‘‘ یا ’’بہت خراب‘‘  کہا ۔

پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کی رائے میں گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی کارکردگی (گورننس) کا معیار بہتر ہوا ہے، 17 فی صد کے مطابق کاکردگی خراب ہوئی ۔ 57 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ عوام اور حکمرانی کے بنیادی مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا گیا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق پنجاب کے 60 فیصد عوام کو یقین ہے کہ مریم نواز شریف نے کارکردگی میں دیگر 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی طرح عوام نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز کے سب سے بہترین کام قرار دیے۔

رپورٹ کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 15 فی صد، صحت میں 14، سٹرکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں 11 اور ستھرا پنجاب میں 11 فیصد بہتری آئی ۔ جن شعبوں کو فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا،ان میں روزگار(13 فی صد)، صحت کی سہولیات(13 فی صد) اور مہنگائی پر قابو پانا (12 فی صد) سرفہرست ہے ۔

صوبے کے 53 فیصد عوام نے رائے دی کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں مریم نواز شریف کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پنجاب حکومت کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا معیار بہتر ہوا۔   

یہ سروے پنجاب کے 36 اضلاع کے 66 شہریوں کی رائے سے مرتب کیا گیا ۔ دیہی اور شہری علاقوں میں یہ سروے 3 سے 18 فروری کے دوران کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم
  • ابھی سفر ختم نہیں ہوا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک سالہ کارکردگی سے عوام کے دل جیت لیے
  • خاتون وزیرِ اعلیٰ بن کر ہر بہن و بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں: وزیرِاعلیٰ پنجاب
  • پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے؟ سروے رپورٹ
  • پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے؟  سروے رپورٹ
  • عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے:مریم نواز
  • مریم نواز نے میو ہسپتال کے جس ایم ایس کو نکالا وہ 3 ہفتے پہلے استعفیٰ دے چکا تھا
  • الیکٹرک بسوں پر مریم نواز کی ذاتی تشہیر کیخلاف عدالت میں درخواست دائر