کس بھارتی فلم کے گانے کیلیے 500 ترک ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
MUMBAI:
بالی ووڈ میں ایک فلم کے گانے کے لیے 500 ترک ڈانسروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ گانا بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم سکندر کا آخری گانا ہے جس کیلیے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
یہ نغمہ اس فلم کا ایک اہم اور یادگار سیکوئنس ہوگا جس کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔
فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترکی کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ڈانسرز کو اس نغمے کی کوریوگرافی میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ ایک ناقابل فراموش منظر پیش کریں۔
فلم سکندر کا پہلا نغمہ زہرہ جبیں پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکا ہے، جس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی جھلکیاں نظر آئیں۔
رپورٹ کے مطابق فلم سکندر کے آخری نغمے کی شوٹنگ کی تیاریوں کے لیے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں، جو اپنے بہترین کوریوگرافی کے لیے مشہور ہیں۔
فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے سکندر کے لیے 120 کروڑ بھارتی روپے فیس لی ہے، جبکہ اداکارہ رشمیکا مندانا نے 5 کروڑ بھارتی روپے اور کاجل اگروال نے 3 کروڑ بھارتی روپے فیس لی ہے۔
اس کے علاوہ، فلم میں پرتیک ببر، انجنی دھون، ستیہ راج اور دیگر بھی معاون کرداروں میں نظر آئیں گے۔
سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر عیدالفطر 2025 پر 28 مارچ کو ریلیز ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈانسروں کی خدمات حاصل فلم سکندر کے لیے
پڑھیں:
ماورا حسین کی سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماورا حسین نے بالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز، سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں ماورا نے اپنی 2016 کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ کامیاب ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قسمت میں جو کچھ لکھا ہوتا ہے، وہی ملتا ہے انٹرویو کے دوران جب ان سے سلمان خان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بےحد تعریف کی اور بتایا کہ وہ ان کی کئی فلمیں دیکھ چکی ہیں جن میں ’ہم دل دے چکے صنم‘ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے ماورا حسین نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سلمان خان کبھی ریٹائر نہ ہوں اور اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی اس کے ساتھ ہی انہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ ’راک اسٹار‘ جیسی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا یاد رہے کہ ماورا حسین نے 2016 میں فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور اب مداح انہیں اس فلم کے سیکوئل میں بھی دیکھنے کے خواہشمند ہیں