اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی  امور اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء  نے کہا ہے  مولانا فضل الرحمان حکومت کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان تحریک کی سربراہی کریں وہ تحریک کی قیادت کریں گے  جمہوری اقدار آئیں گی، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن میں بیٹھے ہیں ضروری نہیں کہ اپوزیشن میں بیٹھی جماعتوں کا اتحاد ہو جائے۔راناثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام کا تعلق ہے، کے پی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تعلق ورکرز تک ہے یہ مشکل ہو گا جے یو آئی اور پی ٹی آئی قائدین ایک اسٹیج سے مخاطب ہوں، ہمارا تجزیہ ہے کہ جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں تو وہ وہی وضاحت کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے رکھے ہمیں کوئی اعتراض نہیں، گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ سے رابطے رکھتے ہیں تو ان کیخلاف ہرزہ سرائی بند کر دیں ہماری طرف سے پوری وضاحت ہے کہ کوئی رابطے نہیں ہے۔راناثنااللہ  نے کہا کہ سیاسی معاملات پر مذاکرات سیاسی لوگوں کے درمیان ہی ہوں گے اسٹیبلشمنٹ بھی کہہ چکی ہیکہ سیاسی معاملات سیاسی لوگ حل کریں گے سیاسی معاملات سیاستدانوں کو آپس میں بیٹھ کر حل  کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گرینڈ اپوزیشن الائنس: جے یو آئی نے تحریک انصاف کو شرائط بتادیں

جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا، عمران خان جیل میں ہی رہیں گے، فیصل واوڈا

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمولیت سے متعلق شرائط سے جے یو آئی نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آگاہ کیا ہے جس کے بعد اسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماؤں کو شرائط سے متعلق بتا دیا۔

جے یو آئی کی کئی شرائط وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں۔

مزید پڑھیے: اپوزیشن کا گرینڈ الائنس اور شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھرآمد، مولانا کس کا ساتھ دیں گے؟

دریں اثنا سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جے یو آئی نے تحریک انصاف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ بانی چیئرمین عمران خان کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا تاہم جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو پتا چل جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جے یو آئی اتحاد جمعیت علماء اسلام (ف) گرینڈ اپوزیشن الائنس

متعلقہ مضامین

  • علما کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے، تم مجاہد نہیں قاتل ہو، مولانا فضل الرحمان
  • عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے، مولانا فضل الرحمان
  • پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں: عطا اللہ تارڑ
  • مسلمانوں کے درمیان مشترکات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں، مولانا فضل الرحمان
  • پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں، عطا تارڑ
  • مذہبی سیاسی اہداف، معاشرتی تقسیم کا نقطہ آغاز(1)
  • گرینڈ اپوزیشن الائنس: جے یو آئی نے تحریک انصاف کو شرائط بتادیں
  • مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، شوکت یوسفزئی
  • عمران خان سے سیاسی قیادت کی ملاقات نہ ہونے دینا منصوبہ بندی کا حصہ ہے